Monday 25 March 2013

Hazrat Salman's R.A Great humility

Posted by Unknown on 18:44 with No comments
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کی عاجزی و انکساری

حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کی مجلس میں ایک مرتبہ قریش فخر کے طور پر اپنے نسب کی بڑائی بیان کرنے لگے ، حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے انکی بات سن کر فرمایا کہ میں تو اپنے کو ذرا بھی قابل فخر نہیں سمجھتا ، میں تو بس اتنا جانتا ہوں کہ میں ناپاک نطفہ سے پیدا کیا گیا ہوں اور مر کر بدبودار نعش بن جاؤں گا ،اسکے بعد مجھے میزانِ عدل ( قیامت کے دن انصاف کے ترازو) پر کھڑا کیا جائے گا ،اگر اس وقت میری نیکیاں بھاری نکلیں تو میں عزت وشرافت کا مستحق ہوں اور اگر میری نیکیاں گناہوں کے مقابلہ میں ہلکی رہ گئیں تو میں رزیل اور حقیرہوں۔‬

0 comments:

Post a Comment