Wednesday, 20 February 2013


تیرہ سالہ ماہر امریکی نشانہ باز
نیویارک …این جی ٹی … 
امریکا سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ لڑکی کو نشانے بازی میں کمال مہارت حاصل ہے۔امریکی ریاست Missouriسے تعلق رکھنے والی کیٹلین فرانسسKatelyn Francisنامی نشانے بازACRآٹومیٹک ،12-gaugeاورM2شارٹ گن سمیت دیگر کئی اقسام کی بندوقیں اور پستولیں چلانے میں بے پناہ مہارت رکھتی ہے۔ کئی مہینوں تک شوٹنگ کی باقاعدہ ترتیب حاصل کرنے والی کیٹلین مکمل کنٹرول اور ہدف پر پوری طرح توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ایسے فائر کرتی ہے کہ کیا مجال جو گولی ہدف کونشا نہ بنائے بغیر گزر جائے۔گن چلانے کی غیرمعمولی صلاحیت کی بنا پرکیٹلین اب تک شوٹنگ کے کئی مقابلوں میں حصہ لے کر انعامات حاصل کر چکی ہے جس کی ویڈیو آج کل انٹر نیٹ پر بے پناہ مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment