کھلاڑیوں کا نو گیندوں کو ایک ساتھ ہول میں ڈالنے کا کارنامہ
نیویارک…این جی ٹی…
نیویارک…این جی ٹی…
امریکی یونیورسٹی کے نو گالف کے کھیل کے ماہرطالبعلموں نے بیک وقت
نو گیندوں کو ایک ہی ہول میں ایک ساتھ ڈال کر منفرد کارنامہ سرانجام دیا
ہے۔ ایک ہول کے قریب نو گیندوں کو گھاس پر ترتیب سے رکھ کر ان نو کھلاڑیوں
نے اپنی پوزیشن سنبھال لی اور پھر ایک ساتھ ان گیندوں کو ہٹ کرکے ہول میں
پہنچا دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے نو کی نو گیندیں ایک دوسرے کے پیچھے گھومتی ہوئی
ایک، ایک کر کے ہول میں چلی گئی جس کے بعد ان طالبعلموں کی خوشی قابلِ دید
تھی۔ اب اسے مہارت کہیے یا قسمت کی مہربانی لیکن کارنامہ ہے منفرد!

0 comments:
Post a Comment