Wednesday, 20 February 2013

General Beauty Tips For Beauty...

Posted by Unknown on 02:07 with No comments
خوبصورتی کے لیے چند عام نسخے               
  
چہرے سے کیل مہاسے دور کرنے ہوں تو چہرے پر 10 منٹ کے لیے کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ لگا دیں۔اس کے بعد منہ کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس کے علاوہ لیموں کا رس اور پانی بھی ملا کر لگایا جا سکتا ہے۔

آپ کے باتھ روم میں شیونگ کریم ختم ہو گئی ہو تو تو صابن کی جگہ کنڈیشنر استعمال کریں۔  کنڈیشنر سے جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔ جبکہ صابن سے جلد خشک ہو جاتی ہے۔

اگر ایسا محسوس ہو کہ آپ کے بالوں سے کسی قسم کی بدنما  بو آ رہی ہو تو اپنے سر پر کوئی بھی اخبار پھیر لیں۔ کیونکہ اخبار کی سیاہی میں یہ طاقت ہے کہ یہ بدبو کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے۔

گہرے رنگ کے بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے پکی ہوئی کافی سے سر دھوئیں۔ پکی ہوئی کافی کو اپنے بالوں پر اچھی طرح لگا کر بالوں میں کنگھا پھیر کر آدھے گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں۔ اور پھر نیم گرم پانی سے شیمپو لگا کر دھو لیں۔ سنہرے بالوں کے لیے آپ کیمومائل تیل میں دہی ملا کر لگائیں۔ اور لال رنگ کے بالوں کے لیے گاجر اور چقندر کا جوس بالوں میں لگائیں۔

0 comments:

Post a Comment