اسکاٹ لینڈ: نئے ڈاکٹروں اور نرسوں کی پریکٹس کیلئے روبوٹک مریض
گلاسگو…این
جی ٹی…
عام طور پر طب کی دنیا میں قدم رکھنے والے نئے ڈاکٹرز اورنرسزتجربہ
نہ ہونے کی بنیاد پر مریضوں کی تکلیف ختم کرنے کے بجائے اسے بڑھا یا
بگاڑدیتے ہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ اسکاٹ لینڈ کے کئی اسپتالوں میں نئے
ڈاکٹرز اورنرسز کی پریکٹس کے لیے مصنوعی روبوٹک مریض بنا لیے گئے ہیں۔ جن
پر یہ افراد آ پریشن اور دیگر طبی امداد کی پر یکٹس کر سکیں گے۔ ان روبوٹک
مریضوں میں سانس لینے،بولنے اور ان کے مصنوعی دل میں دھڑکن کی صلاحیت بھی
موجود ہے۔ جن پر مختلف بیماریوں کی پریکٹس کر کے ڈاکٹرز ناصرف عملی آپریشن کا تجربہ حاصل کر سکیں گے بلکہ اپنی کارکردگی کمپیوٹر کی اسکرین پر
دیکھ کر کسی انسانی جان کو نقصان پہنچائے بغیر غلطیوں کی نشاندہی بھی کر
سکیں گے۔

0 comments:
Post a Comment