Wednesday, 20 February 2013


امریکا : 7سالہ بیمار بچے کی جگہ روبوٹ نے کلاس اٹینڈ کرنا شروع کر دی۔۔۔ 
نیویارک…این جی ٹی… 
اب بیمار بچوں کی جگہ روبوٹ کلاس اٹینڈ کرتے نظر آئینگے۔ امریکی شہر بفالو میں رہنے والا 7سالہ ڈیون کیرو شدید الرجیز کا شکار ہے جسکے باعث وہ اپنے ہمعصر ساتھیوں اور کلاس فیلوز کیساتھ گھل مل نہیں سکتا اور یہی وجہ ہے کہ اب اسکی جگہ روبوٹ کلاس اٹینڈ کرتا ہے۔ انٹر نیٹ ، کیمرے اور آ ڈیو سسٹم کی سہولیات سے آراستہR.Bot100 نامی اس روبوٹ کے ذریعے ڈیون گھر بیٹھے بھی کلاس میں حاضررہتا ہے اور ناصرف کلاس میں پڑھائے جانے والے سبق کو مکمل طور پر سن او ر دیکھ سکتا ہے بلکہ ٹیچر کے سوالوں کے جواب بھی دیتا ہے۔ اس روبو ٹ میں نصب کیمرے کے ذریعے ڈیون اپنے دوستوں اور دیگر ہم جماعتو ں سے بات چیت کرنے کے علاوہ انکے ساتھ لنچ بریک میں پلے گراؤنڈ میں ہونے والی مستیوں کا مزا بھی لوٹتا ہے۔ واضح رہے کہ دس گھنٹے تک چلنے والے بیٹری سے لیس اس روبوٹ کی قیمت5سے6ہزار ڈالر ہے۔

0 comments:

Post a Comment