Wednesday, 20 February 2013


برطانیہ:10 دنوں میں آدھی دنیا کا سفر ، مہم جووٴں کا عالمی ریکارڈ 
لندن…این جی ٹی… 
برطانوی مہم جوؤں نے گاڑی میں آدھی دنیا کا سفرساڑھے دس روز میں مکمل کر تے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔یہ عالمی کارنامہ سر انجام دینے کے لیے 53سالہ فلپ ینگ اور50سالہ پال بروس نے جنوبی افریقی شہر کیپ ٹاؤن سے لے کر لندن تک 10ہزار3سو میل کا راستہ 10روز اور 13گھنٹوں میں مکمل کیاجبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2010میں13دنوں میں قائم کیا گیا تھا۔کیپ ٹاؤن سے لندن تک تیز ترین سفر کرنے والے ان دونوں مہم جوؤں نے 875سی سی فلیٹ پانڈاکار میں روزانہ ایک ہزار میل کا سفراوسطاً 43میل فی گھنٹہ رفتار سے طے کیا جسکے نتیجے میں2برس قبل قائم ہونے والا ریکارڈٹوٹ گیا۔واضح رہے کہ اپنے اس ریکارڈ ساز سفر کے دوران ینگ اور بروس مصر اور سوڈان سمیت خانہ جنگی کے شکارکئی ملکوں سے گزرے اور 13 ممالک سے ہوتے ہوئے لندن پہنچے۔

0 comments:

Post a Comment