Thursday 9 May 2013

فون صارفین کے درمیان وائس اور ٹیکسٹ چیٹ کے لیے ملٹی پلیٹ فارم ایپ وائبر نے اب ونڈوز اور میک کے لیے اپنا ڈیسک ٹاپ ورژن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ تاریخی اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کے بعد وائبر اب باقاعدہ طور پر اسکائپ سے ٹکر لے رہا ہے جو 600 ملین سے زائد صارفین رکھتا ہے۔
وائبر نے کہا کہ وہ مختلف پلیٹ فارمز پر 200 ملین سے زیادہ صارفین رکھتا ہے، اور ڈیسک ٹاپ ورژن اور متعارف کرائے جانے اور حال ہی میں شامل کی گئی نو نئی زبانوں کے ساتھ ان کی یوزر-بیس میں تیزی سے اضافہ ممکن ہے۔
وائبر نے کہا کہ وہ ہر روز 4 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ دیکھتا ہے، جبکہ صرف 2013ء میں 60 ملین صارفین شامل ہوئےہیں۔
وائبر نے کہا کہ وہ ڈیسک ٹاپس سے ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے وڈیو کالنگ کی اجازت دے گا۔ وڈیو کالنگ اس وقت بیٹا مرحلے میں ہے اور مستقبل قریب میں اسے موبائل ایپ ورژنز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔
ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین کو وائبر پر لاگ ان ہونے کے لیے اپنے موبائل اکاؤنٹ کو استعمال کرنا پڑے گا۔ وائبر کا ڈیسک ٹاپ ورژن اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین پلیٹ فارمز کے درمیان کراس کمیونی کیٹ کر سکیں (وائس، ایس ایم ایس، ایم ایم ایس، وڈیو)۔ تمام رابطے اور دیگر ڈیٹا بھی موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے درمیان باآسانی سنک کرتا ہے۔
وائبر ڈیسک ٹاپ کی اہم خصوصیات یہ ہیں:
  • بہترین معیار کی ایچ ڈی وائس کالز
  • وڈیو کالز
  • مفت ٹیکسٹ اور فوٹو میسیج
  • گروپ کنورزیشنز
  • رجسٹریشن، پاسورڈز یا انوی ٹیشنز کی کوئی ضرورت نہیں
  • موبائل اور ونڈوز کے درمیان رابطہ اور پیغامات سنک
  • جاری کالز کی مختلف ڈیوائسز پر منتقلی
یاد رہے کہ موبی لنک نے اپنے 36 ملین صارفین کو روزانہ کے مخصوص چارجز پر لامحدود وائبر استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے وائبر کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے۔ موبی لنک ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر تک وائبر بنڈل پیش کرنا شروع کر دے گا۔

0 comments:

Post a Comment