Tuesday 9 April 2013

Daleem (Haleem)...دالیم (حليم) بنانا


دالیم (حليم) بنانے کا طریقہ

{مواد}

گند م کا دلیہ 1/2 کلو
 مو نگ کی دال ایك چھٹانك
چنے کی دال ایك پاﺅ
ماش کی دال ایك چھٹانك
مسور کی دال اور چاول ایك چھٹانك
مرغ کا گوشت ایك کلو
دہی ایك پاﺅ
نمك مرچ حسب پسند
(ہری مرچ ، گرم مصالحہ اوردھنیا حسب ضرورت )

{طريقه}

گند م کا دلیہ اور تھوڑا سا نمك ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں ۔
دالیں اور چاول چن کر اکٹھے بھگو دیں
جب دلیہ گل جائے تو دالیں ڈالدیں تھو ڑی سی سر خ مرچیں اور ادرك لمبا ئی کے رخ پر کا ٹ کر ملا دیں ۔
دالیں گل کر یکجان ہو جائیں تو اتارلیں
اب ایك دیگچی میں پیاز تین عدد کاٹ کر ڈالیں اور براﺅن کریں۔
لہسن ادرك ایك ایك چمچ پسا ہوا ڈال کر مزید بھونیں۔
اب اس میں گو شت ڈال کر بھونیں۔
اس کے بعد دہی اور مصالحے ڈال دیں اور ڈھانپ کر رکھ دیں۔
دہی کا پانی خشک ہو جائے تو گو شت بھونیں
پھر دالیں ڈال کر چند منٹ پکا ئیں۔
اب گرم مصالحہ ملائیں اور اچھی طرح گھو ٹ لیں۔
کچھ دیربعد ہری مرچیں اور دھنیا ڈالیں
اور ادرك باریك کاٹ کر گارنش کریں۔
چاہیں تو براﺅن کی ہوئی پیاز اور لیموں سے
بھی ڈش کو سجا سکتے ہیں ۔
آپکی یہ مزیدار حلیم اب تیا ر ہوچکی ہے ۔

No comments:

Post a Comment