Monday 25 March 2013

ینگون…میانمار میں حالیہ نسلی فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد40 ہوگئی، میانمار کے وسطی علاقے میں بدھ سے شروع ہونے والے بدھ مت اور مسلمانوں کے درمیان نسلی فسادات مزید علاقوں میں پھیل گئے ہیں۔ اوح دی کون قصبے میں 3 سو افراد نے مسجدوں، دکانوں اورمکانوں پر دھاوا بولا اور انہیں آگ لگادی۔مختلف ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 26 سے 28 تاریخ تک مزید دہشت گرد حملوں کا امکا ن ظاہرکیا جارہاہے۔اس وقت علاقے میں خوراک کی کمی ہے کیونکہ بازار گذشتہ پانچ دنوں سے بند ہے۔میکتیلا کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو ان فسادیوں پر قابو پانے میں بہت مشکل کا سامنا ہے جو چھریوں اور چاقووٴں سے مسلح ہیں۔حکومت کاکہناہے کہ مذہبی شدت پسندی ختم کی جائے ، ایسے حالات ملک میں سیاسی اصلاحات کے لیے موزوں نہیں۔

0 comments:

Post a Comment