Showing posts with label Other Cities. Show all posts
Showing posts with label Other Cities. Show all posts

Friday, 6 September 2013


ڈیرہ بگٹی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے معاونت فراہم کررہی ہے۔ سوئی میں کیڈٹ کالج کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ طلبہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کرداراداکریں، افواج پاکستان نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے صوبے کی ترقی کے لیے کوشش کی، چمالانگ ایجوکیشن پروگرام، کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور آرمی انسٹی ٹیوٹ آف منرالوجی سمیت مختلف ادارے قائم کیے، چمالانگ پروگرام سے مستفید نوجوانوں کی تعداد تقریباً4 ہزار ہے، آرمی چیف نے کہا کہ مضبوط بلوچستان مضبوط پاکستان کا ضامن ہے، 20 ہزار سے زائد بلوچ فوج میں شامل ہیں،چاہتے ہیں بلوچ صرف مزدور نہ بنیں، اداروں میں اہم عہدوں پربھی کام کریں، پاک فوج بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے معاونت فراہم کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط اور خوشحال بلوچستان ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، پاک فوج تعلیم کے علاوہ بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے بھی کام کر رہی ہے، فوج بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے اقدامات کررہی ہے، بلوچستان میں پاک فوج کا ایک بھی سپاہی آپریشن نہیں کررہا، پاک فوج بلوچستان میں اپنی چھاوٴنیوں میں ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی، کوہلو، سبی سے رکھنی تک ترقیاتی منصوبے پاک فوج کے تعاون کا ثبوت ہیں، گوادر، رتو ڈیرو سڑک کے منصوبے کی تکمیل کے لیے تعاون کریں گے، بلوچستان پولیس کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے تعاون کررہے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان میں3سال کے دوران 12ہزار جوانوں کو پاک فوج میں بھرتی کیاگیا۔

Friday, 19 July 2013


شام میں حضرت زینب علیہ سلام کے روضے پر حکومت مخالف باغیوں نے راکٹوں سے حملہ کر دیا ہے۔ حملے میں روضے کا نگران جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دمشق: (دنیا نیوز) شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں سرکاری فوج سے لڑائی میں باغیوں نے حضرت زینب کے مزار پر بھی راکٹ برسائے۔ حملے کے وقت مزار میں زائرین بھی موجود تھے۔ ایک راکٹ مزار کے احاطے میں پھٹا جس سے مزار کے نگران جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ چند ماہ پہلے بھی حضرت زینب کے مزار پر ایسا حملہ ہو چکا ہے۔

Saturday, 8 June 2013

گوجرانوالہ…ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرانوالہ میں ڈائیلیسز کے مریضوں کے اہل خانہ نے پیرامیڈیکل اسٹاف کے رویہ اور ادویات نہ ملنے پر احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرانوالہ میں شاہد نامی شخص اپنی بیوی کو ڈائیلیسز کے لئے لایا تھا۔ لیکن مبینہ طور پر پیرامیڈیکل اسٹاف کے رویہ اورادویات نہ ہونے پر احتجاج شروع کردیا۔ احتجاج اس وقت شدت اختیار کرگیا جب انتظامیہ نے مریض کے اہل خانہ کواسپتال سے باہر نکالنے کی کوشش کی، اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف لاٹھیاں بھی استعمال کی گئیں ۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ڈائلیسز کرانے آتے ہیں توباہر سے ادویات منگوائی جاتی ہیں اور شکایت پر پیرامیڈیکل اسٹاف ناروا سلوک کرتا ہے۔اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرانوار امان اللہ کا کہنا ہے مریض کے اہل خانہ سے پیرا میڈیکل اسٹاف سے بدتمیزی کی تھی جس پر جھگڑا بڑھ گیا۔ جھگڑے کے دوران کئی افراد کے کپڑے پھٹ گئے اور لاٹھیاں لگنے سے مریض کے اہل خانہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔

Thursday, 30 May 2013


مردان … مردان میں 9 ماہ کے نعمان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، رواں سال مردان میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے۔ دوسری جانب خواتین پولیو ورکرز نے انسدادپولیومہم کے دوران مشکلات کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ضلع مردان میں انسدادپولیومہم کے انچارج ڈاکٹر عبدالوہاب نے جیو نیوز کو بتایا کہ گاوٴں شیخ یوسف کے 9 ماہ کے نعمان میں پولیو وائرس کی موجودگی کا شک تھا، جس پر نعمان کے ٹیسٹ اسلام آباد سے کرائے گئے، اسلام آباد سے آنیوالی ٹیسٹ رپورٹ میں نعمان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ رواں سال مردان میں پولیو وائرس کا یہ دوسرا کیس ہے۔ ڈاکٹر عبدالوہاب نے بتایا کہ نعمان کے والد محمد سبحان نے پولیو مہم کے دوران بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔ دوسری جانب آج خواتین پولیو ورکرز نے مردان پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ماہ 4 سے 5 مرتبہ انسداد پولیو مہم چلانے سے مسائل بڑھ گئے ہیں، بار بار پولیو قطرے پلانے سے بچوں کے والدین تنگ آکر پولیو ورکرز کی بے عزتی کرنے پر اترآئے ہیں۔ انہوں نے 3 ماہ سے روکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کابھی مطالبہ کیا۔

حافظ آباد … حافظ آباد میں پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے 85 برس کے بڈھے کی 16 سال کی لڑکی سے شادی کو ناکام بنادیا۔ دولہا، اْس کے بھائی اور لڑکی کے والد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ لڑکی کو دارالامان بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاوٴں جہانیاں کھتریاں میں 85 برس کے شخص کی شادی 16 سال کی لڑکی سے ہورہی تھی کہ اطلاع ملنے پرپولیس نے کارروائی کر کے شادی رکواد ی۔ دولہا محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ شادی خاندان والوں اور خود لڑکی کی رضا مندی سے ہورہی تھی جبکہ لڑکی نے بھی بتایاکہ اسے اس شادی پرکوئی اعتراض نہیں۔ علاقے کے مجسٹریٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دولہا، اْس کے بھائی اور لڑکی کے والد کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انھیں پولیس کے حوالے کردیاجبکہ لڑکی کو دار الامان بھیج دیا گیاہے۔

Tuesday, 28 May 2013

گوجرانوالہ… گوجرانوالہ میں تیز ہوائیں چلنے سے درخت اسکول کی بچوں اوراستانیوں پر آگرا، حادثے میں چاربچیاں اوردوٹیچر ز زخمی ہوگئیں ۔نواحی گاوٴں دھونکل میں گورنمنٹ ہائی اسکول کی انتظامیہ کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی ستائیں بچیاں اسکول کے صحن میں درخت کے سائے تلے اپنی پڑھائی کرتی تھیں آج اچانک تیز ہوائیں چلیں تو درخت بچیوں اورٹیچرز پر آگرا جس سے چار بچیاں اوردواستانیاں زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امدادکے لئے اسپتال پہنچایاگیا۔ایک خاتون ٹیچر کی حالت تشیویشناک بتائی جاتی ہے۔

Sunday, 26 May 2013


گجرات…گجرات میں کل ہونے والے سانحے کے بعد آج بھی فضا سوگوار ہے جن گلیوں اور میدانوں میں چھٹی کے دن بچوں کا شور سنائی دیتا تھا آج وہاں سناٹا ہے۔ہفتے کی صبح ہونے والا سانحہ گجرات کے قصبہ منگووال کے گاوٴں راجے کی، کوٹ گھگا اور کنگ سہانی کے لوگوں پر قیامت بن کر ٹوٹا۔ننھے پھول آگ میں جھلس کر مرجھا گئے ، ماں باپ کے پاس اب رونے کے علاوہ کچھ نہیں بچا ، دادا ، دادی سے ان کے پوتے ، پوتیاں، ماں ، باپ سے ان کے بچے اور بہن، بھائیوں سے ان کے بھائی ، بہن جدا ہوگئے۔وین میں لگنے والی آگ نے بچوں کو تو جھلسایا ہی، ان کے گھروالوں کے دلوں کو بھی جلا ڈالا۔ کہیں باپ نے اپنے بچے اور بہن کھوئی، تو کہیں تین بہنوں کے اکلوتا بھائی اور ماں کا چہیتا ا ن سے دور چلا گیا۔جہاں آج ان علاقوں کی گلیوں اور میدانوں میں بچوں کے کھیلنے کی آوازیں آنا تھیں، آج وہیں سناٹا ہے۔ دوسرے بچوں کی نظریں اپنے ساتھی بچوں کو ڈھونڈ رہی ہیں۔کسی کو پائلٹ بننا تھا، کسی کو ڈاکٹر تو شاید کسی کو انجینئر۔ لیکن کسی کی لاپرواہی اور بے حسی کے باعث یہ سارے خواب، خواب ہی رہ گئے۔

Tuesday, 14 May 2013


نواب شاہ…نواب شاہ میں انتخابات کے موقع پر میبنہ دھاندلی کے خلاف ہونیو الے پر تشدد واقعات میں 4افراد کی ہلاکت کے بعد شہر میں چوتھے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔نواب شاہ میں کشیدگی کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے ،نجی دفاتر اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ،چار روز سے دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شہر میں کھانے پینے کی اشیاکے حصول میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی ،ڈپٹی کمشنر آغا ناصر کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کاحکم دیاگیا ہے۔ دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ادھر این اے 213اورپی ایس 24پر ایم کیو ایم نے فوج کی نگرانی میں دوربارہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے

Saturday, 11 May 2013

چمن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو اکتالیس کے پولنگ سٹیشن میں دو گروپوں کے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

Wednesday, 8 May 2013

ٹوبہ ٹیک سنگھ …ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواح میں مدرسے کے قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر کمسن طالب علم پر تشدد کرتے ہوئے اس کا بازو توڑ ڈالا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے مطابق ٹوبہ نواحی گاوٴں 286 ج ب کے رہائشی 7 سالہ فلک شیر پر مدرسے کے قاری سیف اللہ نے سبق یاد نہ کرنے پر بری طرح تشدد کیا جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا ، بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، واقعے کے بعد قاری سیف الله موقعے سے فرار ہو گیا ، زخمی طالب علم کے والدین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے

بنوں…بنوں کے علاقے سورانی میں جے یو آئی (ف) کے نائب امیر کے گھر کے باہر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں میاں شوکت الرحمان محفوظ رہے۔ دھماکے سے مین گیٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔دھماکا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے نائب امیر کے باہر کیا گیا۔ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، دھماکے سے مین گیٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

بنوں…بنوں کے علاقے میراخیل میں پی کے 73 کے امیدوار ملک پختون یار خان کے چیف کوآرڈینیٹر کی گاڑی پر فائرنگ سے چیف کو آردینیٹر عبدالستار زخمی جبکہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق میراخیل میں پی کے 73 کے امیدوار کے چیف کوآرڈینیٹر کی گاڑی پر پر حملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان کا ڈرائیور حملے میں جاں حق ہوگیا ہے۔

نئی دہلی… چندی گڑھ اسپتال میں زیر علاج پاکستانی قیدی ثناء اللہ نے دم توڑدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ثناء اللہ کے گردوں نے کام کرنا بند کردیا تھا۔ثناء اللہ کو جموں جیل میں بھارتی قیدی نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعدانہیں شدید زخمی حالت میں چندی گڑھ اسپتال میں منتقل کردیا تھا۔گزشتہ روز ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔جس کے بعد وہ آج انتقال کرگئے۔ ثناء اللہ 1995ء سے بھارتی جیل میں قید تھے۔

Tuesday, 7 May 2013



بنوں…تھانا ڈومیل کے قریب ایک دھماکا ہوا ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق تھانہ ڈومیل کے قریب دھماکے سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع ہوگئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Monday, 6 May 2013



ایبٹ آباد … قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں جاری ہے ،قومی اسپنر سعید اجمل اور فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران اسپنرز کا کردار اہم ہوگا، نئی ورائٹی متعارف کروانے کی بجائے پرانی ورائٹیز میں بہتری لانے پر توجہ دے رہا ہوں۔

Sunday, 5 May 2013


سجاول…پاکستان میں پہلے ٹائٹ گیس ذخیرے سے تقریباً 28 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار جولائی سے شروع ہو جائے گی۔پی پی ایل حکام کے مطابق ٹائٹ گیس پالیسی کے تحت پہلی مرتبہ ملک میں سجاول کے قریب ٹائٹ گیس کے دو کنویں کھودے گئے ہیں جن سے یومیہ 28 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار متوقع ہے۔ ان دو کنووں کی کھدائی پچھلے سال جولائی میں شروع کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ گیس فیلڈ سے 50 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھانے کا کا م جاری ہے جسے جولائی تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ گیس کی حرارتی پیمائش 840 بی ٹی یو کے قریب ہے۔

Friday, 3 May 2013



دادو … صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جہاں سے گیس کا آزمائشی پیداوار 3 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے مشترکہ منصوبے سے گیس کی یہ دریافت سندھ میں کیر تھر فولڈ بلٹ سکھ پور بلاک سے ہوئی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی نے گیس کی دریافت کو قوم کیلئے خوشخبری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دریافت ہونے والی گیس پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم پیشرفت ہے ۔


خیبر ایجنسی…خیبرایجنسی کی تحصیل باڑا صنوبر میں قبائلی رہنما کے گھر میں گھس کرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قبائلی رہنما حیدر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


ایبٹ آباد…قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کا موسم کرکٹ ٹیم کے کیمپ کیلئے بہترین ہے لیکن اس کے باوجود انگلینڈ میں مختلف موسمی حالات اور کنڈ یشنز کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ڈیو واٹمور نے کہا کہ انگلینڈ میں ہمیشہ پلیئنگ کنڈیشنز مختلف ہو تی ہیں لیکن ایبٹ آباد کا پہاڑی علاقہ کھلاڑیوں کو جسمانی طور پر فٹ کرنے میں مدد گار ہو گا۔واٹمور کا کہنا تھا کہ کنگ آف اسپیڈ احمد جمال نے بہت متاثر کیا ہے وہ ایک دن ضرور پاکستان کی نمایندگی کریں گے ۔
مانسہرہ…عمران خان کا کہنا ہے کہ 17 سال جس کا انتظار کیا وہ مزیدار میچ آن پہنچا ہے، ن کا مقابلہ جنون سے ہے، سب جانتے ہیں کہ جوانی میں عمران خان کیسا میچ کھیلتا تھا۔عمران خان نے مانسہرہ شہر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ہے، پاکستان کا سنہرہ دور نظر آرہا ہے،17 سال سے جس میچ کا انتظار کر رہا تھا وہ گیارہ مئی کو ہونے جارہا ہے، ایک طرف ن دوسری طرف جنون۔عمران خان کاکہناتھاکہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں دوسرے ممالک سے لوگوں کو روزگار کہ لیے آنا چاہیے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے لوگ خفیہ طریقے سے روزگار کے لئے دوسرے ملکوں میں جاتے ہیں،انشاء اللہ پوری دنیا ایک دن سبز پاسپورٹ کی عزت کرے گی،اللہ نے پاکستان کو اتنا کوئلہ دیا ہے کہ ہم دوسرے ملکوں کو بجلی فروخت کرسکتے ہیں،اتناتانبہ ہے کہ بیچ کر امیر ترین ملک بن سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ شیر کا شکاری آگیا ہے، نوازشریف اور زرداری کا وقت ختم ہوگیا، میاں صاحب سب کی قیمت لگاتے رہے ہیں،سیاستدان کو خریدا، صحافیوں کو لفافے دیئے،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر خریدنے کی کوشش کی ،لیکن میاں صاحب جنون اورنظریے کی کوئی قیمت نہیں،میاں صاحب آپ دو دفعہ مرکز میں رہے،ڈھائی سال میں فارغ ہوگئے،اور لوگوں نے مٹھائیاں بانٹی،اس سے پہلے عمران خان مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، یہاں پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام پر مشتمل ٹیم کی مدد سے 11 مئی کو صدر زرداری اور نوازشریف کی پارٹنر شپ توڑ دیں گے ، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، اقتدار ملا تو فرینڈلی اپوزیشن اور حکومتی ایوانوں میں بیٹھنے والوں کی پارٹنر شپ توڑ دوں گا،مولانا صاحب نہ آپ کی باری آنی ہے نہ شریفوں اور زرداریوں کی باری آنی ہے،مولانا صاحب آپ کا وقت ختم ہوگیا،میدان میں جنگلی شیروں کا شکاری آگیا ہے،جس کے سامنے سرکس کے شیر ہیں،عمران خان نے طورغر میں بھی جلسہ عام سے خطاب کیا، جہاں ان کاکہناتھاکہ گیارہ مئی کو عمران خان کی نہیں بلکہ عوام کے مستقبل کی جنگ ہے۔