Showing posts with label Angels. Show all posts
Showing posts with label Angels. Show all posts

Saturday, 2 March 2013

Do Anyone Can See Angels?

Posted by Unknown on 20:12 with No comments
کیا فرشتے کسی کو نظر بھی آتے ہیں؟ 
ہمیں تو نظر نہیں آتے مگر جنہیں اللہ تعالیٰ چاہتا ہے وہ فرشتوں کو دیکھتے ہیں ۔ جیسے انبیاء اللہ (خدا کے پیغمبر) انھیں دیکھتے اور ان سے کلام کرتے ہیں ۔ ہاں موت کے وقت مسلمان رحمت کے فرشتے اور کافر عذاب کے فرشتے دیکھ لیتا ہے۔  

جو شخص فرشتوں کو نہ مانے وہ کون ہے؟ 
فرشتوں کے وجود کا انکار یا یہ کہنا کہ فرشتہ نیکی کی قوت کو کہتے ہیں اور اس کے سوا کچھ نہیں، یہ دونوں باتیں کفر ہیں، اور ایسا عقدہ رکھنے والا کافر۔
نامۂ اعمال لکھنے والے فرشتوں کے نام
انھیں کراماً کاتبین کہتے ہیں۔ نیکی اور بدی کے لکھنے والے علٰیحدہ علٰیحدہ ہیں۔ دن کے اور ہیں رات کے اور۔

قبر میں سوال کرنے والے فرشتے
یہ دو فرشتے ہیں۔ ان میں ایک کو منکر اور دوسرے کو نکیر کہتے ہیں۔ ان کی شکلیں بڑی ہیبت ناک اور ڈراؤنی ہوتی ہیں۔

The Work of Other Angels...

Posted by Unknown on 18:27 with No comments
اور فرشتوں کے کام
 ان کی مختلف خدمتیں سپرد ہیں اور جداگانہ کاموں پر مقرر ہیں۔ بعضے جنت پر، بعضے دوزخ پر، کسی کے ذمہ آدمیوں کے نامۂ اعمال لکھنا ہے تو کسی کے ذمہّ ماں کے پیٹ میں بچہ کی صورت بنانا، بعضوں کے متعلق قبر میں مردوں سے سوال کرنا ہے تو بعضوں کے متعلق عذاب کرنا، کوئی دربار رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری پر مقرر ہے اور کوئی مسلمانوں کے درود سلام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پہنچاتا ہے اور کوئی میلاد شریف وغیرہ ذکر خیر کی مجلسوں میں حاضری دیتا ہے۔

Famous Angels...

Posted by Unknown on 18:24 with No comments
مشہور فرشتے
 چار فرشتے بہت مشہور ہیں اور بہت عظمت رکھتے ہیں:۔
۱۔ 
حضرت جبرائیل علیہ السلام ، ان کے ذمہ پیغمبروں کی خدمت میں وحی لاناہے۔
۲۔ 
حضرت میکائل علیہ السلام ، پانی برسانے اور خدا کی مخلوق کو روزی پہنچانے پر مقرر ہیں۔
۳۔ 
حضرت اسرافیل علیہ السلام ، جو قیامت کو صور پھونکیں گے۔
۴۔ 
حضرت عزرائیل علیہ السلام جنھیں روح قبض کرنے یعنی لوگوں کی جان نکالنے کی خدمت سپرد کی گئی ہے، بے شمار فرشتے ان کی ماتحتی میں کام کرتے ہیں

The Number of Angels.

Posted by Unknown on 18:20 with No comments
ملائکہ و (فرشتے )۔ 
فرشتے اللہ تعالیٰ کے ایمان دار، عبادت گزار اور مکرم و (عزت والے )بندے ہیں۔ جن کے جسم نورانی ہیں ۔ یعنی وہ نور سے پیدا کئے گئے ہیں، معصوم ہیں اور خدا کے فرمانبردار ، خدا کی نافرمانی اور گناہ نہیں کرتے، وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتا ہے، نہ کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں۔ خدا کی عبادت و بندگی ان کی غذا ہے۔ ہر وقت ذکرالٰہی میں مصروف رہتے ہیں۔

فرشتوں کو معصوم کیوں کہا جاتا ہے؟ 
اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے ان میں گناہ اور برائی کرنے کی قوت ہی نہیں رکھی ، ان سے خدا کی نافرمانی ممکن ہی نہیں اور اسی لیے نبیوں کو بھی معصوم کہتے ہیں۔

فرشتوں کی تعداد (گنتی)۔ 
فرشتے بے شمار ہیں ، ان کی تعداد وہی جانے جس نے انھیں پید ا کیا یا اس کے بتائے سے اس کا پیارا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،ان کی پیدائش روزانہ جاری ہے، ہر روز بے شمار پیدا ہوتے ہیں۔ اولیاء اللہ فرماتے ہیں کہ نیک کلام، اچھا کام فرشتہ بن کر آسمان کو بلند ہوتا ہے ۔

Who Is Satan?

Posted by Unknown on 18:12 with No comments
ابلیس
 شریر جنوں کو شیطان کہتے ہیں ۔ ان تمام شیطانوں کا سرکردہ ابلیس ہے یہ بہت بڑا عابد، ذاہد تھا یہاں تک کہ گروئہ ملائکہ میں اس کا شمار ہوتا تھا مگر جب اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کو حکم دیا کہ آدم علیہ السلام کو سجدہ کریں تو اس نے غرور میں آکر سجدہ کرنے سے انکار کر دیاجس کی وجہ سے وہ راندئہ بارگاہ الٰہی ہو ا او رہمیشہ کے لیے مردود کیا گیا۔ اس کی ذریت (اولاد) بھی ہے اور وہ بھی اس کی طرح مردود، یہ سب شیطان ہیں اور انسان کو بہکا نا ان کا کام۔

Jinn...جن

Posted by Unknown on 18:10 with No comments
جن
جن ایک قسم کی مخلوق ہے جو آگ سے پیدا کی گئی ہے۔ یہ قوم انسانوں کی طرح ذی عقل اور ارواح و اجسام (روح و جسم) والی ہے۔ ان میں توالد تناسل بھی ہوتا ہے۔ (یعنی ان کی نسل چلتی ہے) اور کھاتے پیتے جیتے مرتے بھی ہیں ۔ ان کی عمریں بہت ہوتی ہیں۔ 

جنوں کی صورت 
جنوں میں بھی بعض کو یہ طاقت دی گئی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں ، حد ثیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ان میں کسی کسی کے پر بھی ہوتے ہیں اور وہ ہوا میں اڑتے پھرتے ہیں اور بعضے سانپوں اور کتوں کی شکل میں گشت لگاتے پھرتے ہیں اور بعضے انسانوں کی طرح رہتے سہتے ہیں۔ لیکن اکثر ان کی رہائش گاہ ، بیابان یا ویران مکان اور جنگل اور پہاڑہیں۔

The Best Angels...

Posted by Unknown on 18:03 with No comments
ملائکہ میں سب سے افضل و مقرب 
حضرت جبرائیل ، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل، حضرت عزرائیل علیہم السلام تمام ملائکہ سے افضل و مقر ب ہیں۔
ان چاروں مقرب فرشتوں کے بعد کس کا مرتبہ ہے؟ 
ان چاروں کے بعد حاملان عرش کا مرتبہ ہے، پھر
 عرش معلے کے طواف کرنے والوں کا، پھر
 ملائکہ کرسی کا، ان کے بعد 
ساتوں آسمانوں کے ملائکہ کا درجہ بدرجہ مرتبہ ہے 
ان کے بعد وہ فرشتے ہیں جو ابر و ہوا پر مامور ہیں۔ بادل چلاتے اور پانی لاتے ہیں۔
 ان کے بعد ان فرشتوں کا مرتبہ ہے جو پہاڑوں اور دریاؤں پر مؤکل ہیں اور ان کے بعد اور دوسرے فرشتے ہیں۔

بشر افضل ہے یا فرشتے؟ 
عامۂ بشرافضل ہے عامۂ ملائک سے اور فرشتوں میں جو رسول ہیں وہ عام بشر سے افضل ہیں اور بشر کے رسول افضل ہیں ۔ فرشتوں کے رسول سے۔

Who are the Angels?

Posted by Unknown on 17:49 with No comments
ملائکہ کے معنی 
ملائکہ جمع ہے ملک کی اور ملک فرشتے کو کہتے ہیں۔

 فرشتے کون ہیں؟ 
فرشتے اجسام نوری ہیں جو خدائے تعالیٰ کے احکام کے پورے پورے میطع و فرمانبردار ہیں۔ اسی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ کے مقرب ہیں۔

کیا فرشتوں کی کوئی خاص صورت ہوتی ہے؟ 
نہیں! فرشتوں کی کوئی خاص صورت نہیں ، صورت اور بدن ان کے حق میں ایسا ہے کہ جیسے ہمارے لیے ہمارا لباس ، اللہ تعالیٰ نے انھیں یہ طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں اختیار کر لیں۔ ہاں قرآن شریف سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کے بازو ہیں، اس پر ہمیں ایمان رکھنا چاہیے۔