Showing posts with label Karachi. Show all posts
Showing posts with label Karachi. Show all posts

Friday, 6 September 2013


کراچی…یوم دفاع کے سلسلے میں ملک بھر میں تقاریب جاری ہیں۔ کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح اور لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ کراچی میں یوم دفاع کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح مزارقائد پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ جس میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے چاق وچوبند دستے گارڈزکے فرائض سنبھالے۔ ایئروائس مارشل راشدکمال نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار پر پھول چڑھائے۔لاہور میں مزار اقبال پر پنجاب رینجرنے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ گارڈز نے سلامی دی۔ پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل شاہد بیگ مرزا اور بلوچ رجمنٹ کے بریگیڈئیر نجیب عامر ملک نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ رینجرز ہیڈکوارٹر لاہور میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل رینجرز پنجاب بریگیڈیئر محمد جمیل نے شہدا کی یادگار پرپھول چڑھائے۔

کراچی…کراچی میں بدھ کو لفٹ سے گرکے جاں بحق ہونے والی لڑکی ماہ رخ کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ماہ رْخ کے گھر والے شدت غم سے نڈھا ل اور انصاف کے طلب گار ہیں۔ نوکری کے پہلے ہی دن کراچی کے علاقے صدر میں کثیر منزلہ لفٹ سے گر کر جاں بحق ہونے والی ماہ رخ کی والدہ کو اب تک یقین نہیں آرہا کہ ان کی بیٹی اب اس دنیا میں نہیں۔ والد کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کے مالک اور مینٹی ننس کے ذمہ داروں کی غفلت کی وجہ سے ان کی بیٹی کی جان گئی۔ واقعے کے وقت ماہ رخ کا بھائی بھی ساتھ تھا۔ پولیس کے مطابق لفٹ آپریٹر اور بلڈنگ انتظامیہ کیایک رکن کوگرفتار کرلیا گیاہے۔ ماہ رخ کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی تو اب واپس نہیں آسکتی لیکن کثیرمنزلہ عمارتوں کی لفٹوں کی خستہ حالی دور کرکے کتنے ہی لوگوں کی اولادوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

Thursday, 20 June 2013



 کراچی …سونا سستا ہوگیا،عالمی منڈی میں دام ایک اونس پر 84ڈالر گر گئے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ1300 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے ، لیکن یہ طے نہیں کہ قیمت کی یہ کمی کتنے دن رہتی ہے ، اس لیے موقع اچھا ہے جو لوگ زیورات کی خریداری کا سوچ رہے ہیں جلدی سے فائدہ اٹھالیں۔ عالمی منڈی میں ایک اونس سونے پر84ڈالر کی ریکارڈ کمی ہوگئی، اس کمی کے بعد سونے کی نئی قیمت 1289 ڈالر فی اونس ہوچکی ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ مقامی منڈی میں بھی ایک تولے سونے پر 13 سو روپے سے زائد کی کمی ہوسکتی ہے ، سونے کی نئی قیمت 50ہزار 200 تک آنے کی توقع ہے

کراچی…ڈی ایچ اے آزادی گالف چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی ہے،ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ گالفرز شرکت کررہے ہیں۔ کراچی کے ڈی ایچ ایکنٹری اینڈ گالف کلب میں میلہ سج گیا۔ چیمپیئن شپ میں 200 سے زائد گالفرز مختلف کیٹی گریز میں حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں 120 پروفیشنل گالفرز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 17 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ ہول ان ون کا کارنامہ انجام دینے والے کو کار دی جائے گی۔ ایونٹ 23 جون تک جاری رہے گا

کراچی…سپرمین سیریز کی نئی فلم مین آف اسٹیل کا پریمئیر کراچی میں ہوا، جیو فلمز لا رہا ہے وہ جس کا تھا فلمی شائقین کو شدت سے انتظار،75 برس قبل تخلیق شدہ دنیا کے سب سے جانے پہچانے ہیرو اورultimate superhero کی بڑی اسکرین پر پہلی جھلک دیکھنے ہر عمر کے شائقین شامل ہوئے، مین آف اسٹیل کے ملکی سطح پر پہلے پریمئیر میں 30کی دہائی سے اب تک ڈٹیکٹیو کامکس کا سب سے پرانا سوپر ہیرو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھنے میں کامیاب ہے ،کراچی کے ایٹریم مال سینماز میں منعقد کئے گئے مین آف اسٹیل کے پاکستان پریمئیر میں شامل ہونے والے بچے ، بڑے اور سیلیبریٹیز بھی اپنے پسندیدہ سوپرہیرو کے گن گاتے نظر آئے،کراچی میں فلم پریمئیر کے بعد مین آف اسٹیل جمعہ 21 جون سے جیو فلمز کی جانب سے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کے لئے تیار ہے۔

Monday, 10 June 2013


کراچی…کراچی کے علاقے لیاری سے رات گئے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھالیاری کے علاقے بغدادی میں گلی نمبر 8 سے دو افراد کی لاشیں ملیں،جنہیں فائرنگ کرنے کے بعد قتل کرکے پھینکا گیا،ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو لیاری میں واقع لیاری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا،قتل کے واقعے کے حوالے سے ابھی تک پولیس کا کوئی موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے،اور نہ ہی پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی گئی ہے۔ لیاری میں کئی دنوں سے حالات کشیدہ ہیں۔ پولیس کے مطابق لیاری میں فائرنگ اورتشدد کے واقعات میں 7 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے ہیں۔ لیاری سے 16 افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
کراچی…کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 8 روز قبل شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی،ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر آفتاب چنٹر کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن میں 3 جون کو شہزادی نامی لڑکی کو مبینہ طور پر شوہر نے جلانے کی کوشش کی جس کے باعث وہ شدید جھلس گئی۔ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات گئی شہزادی دم توڑ گئی، شہزادی کے گھر والوں نے ایک روز قبل جیو نیوز کی ٹیم سے بات بھی کی تھی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ شہزادی کا شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا تاہم بیوی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اس نے شہزادی کو جلانے تیزاب پھینک کر جلادیا۔

کراچی… عالمی ادارہ ِ صحت کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں موٹے بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ خطرے کا الارم بجا رہا ہے۔عالمی ادارہ ِ صحت کہتا ہے کہ وزن میں زیادتی آئندہ زندگی میں بڑے طبی مسائل ، ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور فالج کا سبب بن سکتی ہے۔عالمی ادارہ ِ صحت کے مطابق لوگ ڈبوں میں بند خوراک کھاتے ہیں جن میں مختلف کیمیکل ہوتے ہیں۔ ڈبوں میں بند خوراک میں چینی، چربی اور نمک کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے وہ لوگ موٹے ہوتے جاتے ہیں۔

Saturday, 8 June 2013


کراچی…سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے سے کسی وقفہ کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔11 مئی کے عام انتخابات میں پی ایس 128 میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے باعث6 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔ان پولنگ اسٹیشنوں میں سعودآباد،توحید آباد،داود چالی اور فردوس چالی کے پولنگ اسٹیشن نمبر25 سے 31 تک دوبارہ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔۔ پولنگ اسٹیشنوں پر سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے حکم پر پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات ہیں جبکہ علاقے میں پاک فوج سمیت رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ پی ایس 128 کے انتخاب میں ایم کیو ایم کے سید وقار شاہ اور متحدہ دینی محاذ کے مولانا اورنگزیب فاروقی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی، اے این پی اور تحریک انصاف پولنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں 11 مئی کے انتخابات کیغیر حتمی غیر سر کاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے سید وقارشاہ نے 23 ہزار سے زائداور متحدہ دینی محاذکیمولانا اورنگزیب فاروقی نے21 ہزار سے زائدووٹ حاصل کئے تھے تاہم چھ پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آنے کے بعد ہی اس حلقے سے کامیاب امیدوار کا فیصلہ ہو سکے گا۔آرمی کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔۔ میجر جنرل رضوان اختر سمیت اعلی افسران نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اورسیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے حلقہ 128 میں ہونے والے الیکشن میں خواتین پولنگ ایجنٹ سے داود چورنگی پر پولنگ کِٹس اور اوریجنل شناختی کارڈ چھیننے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولنگ ایجنٹوں سے شناختی کارڈ چھینے والے عناصر شفاف انتخابی عمل میں روکاٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور دھاندلی کے ذریعے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ خواتین پولنگ ایجنٹوں سے پولنگ کِٹس اور شناختی کارڈ دچھیننے کا نوٹس لیا جائے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف وزری میں ملوث عناصرکو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولنگ ایجنٹوں سے شناختی کارڈ چھینے والے عناصر شفاف انتخابی عمل میں روکاٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور دھاندلی کے ذریعے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ خواتین پولنگ ایجنٹوں سے پولنگ کِٹس اور شناختی کارڈ دچھیننے کا نوٹس لیا جائے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف وزری میں ملوث عناصرکو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

کراچی… کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے ، جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔کراچی کے جناح اسپتال کی سابق انتظامیہ نے اب سے کچھ دیر پہلے احتجاجی مظاہر ہ کیا جس کی وجہ سے مین روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اُنہیں وفاق میں رہنے دیا جائے جب تک ان کی بات مانی نہیں جاتی وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔ دوسری طرف ڈاکٹرز کی مسلسل ہڑتال کے باعث جناح اسپتال میں مریضوں کو کوئی پوچھنے والانہیں۔ مریض اور ان کے لواحقین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

Wednesday, 5 June 2013


کراچی…سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے وزارت خزانہ کو تجویز پیش کی ہے کہ کموڈیٹی ایکس چینج کے ممبران کو سونے کی درآمد میں مراعات دی جائیں۔آئندہ بجٹ کی تجاویز میں ایس ای سی پی نے سفارش کی ہے کہ سونے کی قانونی درآمد میں اضافے کے لیے ٹیکس میں کمی کی جائے۔ مراعات کی تجویز صرف کموڈیٹی ایکس چینج کے ممبران کے لیے ہے۔ ایس ای سی پی نے سونے کی درآمد پر 25 روپے فی 10 گرام کے حساب سے ٹیکس لگانے کی سفارش کی ہے۔ اس وقت یہ ٹیکس درآمدی مالیت کا 1 فی صدہے جو موجودہ قیمت کے لحاظ سے تقریبا 450 روپے کے مساوی ہے۔

کراچی…آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کا کل سے آغاز ہورہا ہے۔ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا میلا کل کارڈف میں سجے گا۔وارم میچز میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا اور آسٹریلیا کو چت کیا،لیکن اب بڑا مقابلہ ہوگا اور اب غلطی کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے۔دھونی الیون کی تیاری مکمل ہے،تو جنوبی افریقا کی پیس بیٹری وکٹیں اکھاڑنے کے لئے بے تاب۔اس میچ سے قبل بھارت اور جنوبی افریقا 66 مرتبہ مدمقابل آئیں،40 بار فتح جنوبی افریقا کو ملی تو بھارت نے 24 میچز جیتے،کل کے میچ کا فاتح کون ہوگا اس کا سب کو ہے انتظار ہے،ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔

Monday, 3 June 2013


کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ نے نیا رکارڈ بنادیا۔ انڈیکس پہلی بار 22 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔دارلحکومت میں جہاں حکومت سازی ہورہی ہے تو دوسری جانب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکاروں کی امیدیں بھی بن رہی ہیں،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 22 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔''امید پہ دنیا قائم ہے ''نئی حکومت اور سرمایاکاروں کی نئی توقعات100 انڈیکس 22 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا, شاہد یہی سوچ کر کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سرمایاکار بھی نئی حکومت سے اچھے مستقبل کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 22 ہزارکی حد پار کر گیا.ماہرین کے مطابق نئی حکومت سے بہتر توقعات اور مہنگائی میں کمی کے باعث سرمایہ کارشیئرز خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ بدلتا ہے مقامی سرمایاکاروں کی روش کودیکھ کر غیر ملکی بھی جوش میں آگئے گزشتہ ایک ماہ میں حصص بازار میں 27 کروڑ ڈالر کی سرمایاکاری ہوئی۔

کراچی… طوفانی بالنگ اور سوئنگ یارکز سے شہرت پانے والے پاکستانی بالر وسیم اکرم آج اپنی 46 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔1966 میں پیدا ہونے والے وسیم اکرم نے کرکٹ کا آغاز اسلامیہ کالج لاہو ر سے کیا۔ وسیم اکرم نے قومی سطح پر ٹیسٹ اور ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے نمایندگی 86۔1985 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز سے کی۔1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا تھا اور انگلینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ قرارپائے تھے۔ سوئنگ کے سلطان کو ون ڈے کرکٹ میں پانچ سووکٹیں لینے والے پہلے بالرکااعزازبھی حاصل ہے۔ اپنے انیس برس کے کیریئر میں وسیم اکرم نے ون ڈیز میں 3717 اور ٹیسٹ میں 2898 زنز بنائے۔ انھوں نے چار بار ہیٹ ٹرک کی۔ جبکہ پچیس ٹیسٹ میچوں اور 6 ون ڈیز میں پانچ پانچ کھلاڑیوں کوشکارکیا۔ 2003 میں کرکٹ کو الودع کہنے کے بعد وسیم اکرم نے کومینٹری شروع کی۔ 2009 میں وسیم اکرم کو آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔

کراچی…لاہور سے لا ئے گئے شیر کراچی پہنچ کے ِبلاّبن گیا،شیر اگر دانت سے محروم ہو، ناخن بھی ہو ٹوٹا ہوا ہو اور پچھلی ٹانگیں بھی لاغرہوں تو اِس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے تما م تر قدرتی اسلحے ہی محروم ہے ، ایسا شیر نہیں بِلّا ہی کہلانے کے قابل ہوگا ہے ۔ ایساہی ایک بِلّا نماشیر کراچی کے چڑیا گھر میں لایا گیا ہے۔گولڈن ٹے بی ٹائیگر جنگل میں نہیں پایا جاتا۔ یہ وائٹ ٹائیگر اور بلو آئی ٹائیگر کے ملاپ سے وجود میں آتا ہے اور اس گولڈن ٹے بی ٹائیگر کی پیدائش لاہور کے ایک نجی فارم میں ہوئی ہے۔ تقریبا چھ ماہ قبل گولڈن ٹے بی ٹائیگر کا جوڑا لاہور سے کراچی کے سفاری پارک میں لایا گیا تھا ۔سفاری پارک کی انتظامیہ نے نایاب نسل کے اپنے 65 ہرن لاہور کی ایک نجی کمپنی کو دیئے اور اس کے بدلے گولڈن ٹے بی ٹائیگر کا ایک جوڑا لیا۔ سفاری پارک پہنچنے کے 11ویں ہی دن شیرنی مرگئی۔ بچ جانے والا شیر بھی مکمل فٹ نہیں ہے۔ اُس کا شکار کو دبوچنے والا ایک دانت اور پنجے کا ایک ناخن بھیٹوٹا ہوا ہے۔ شیر کی پچھلی دونوں ٹانگیں بھی کمزور ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے سفاری پارک کی انتظامیہ نے گھاٹے کا سودا کیا۔ سفاری پارک کی جانب سے لاہور کی نجی کمپنی کو دیئے گئے 65 ہرنوں کی قیمت شیروں کی قیمت سے دُگنی بنتی تھی۔سفاری پارک نے اپنے قیمتی ہرن بھی کھوئے۔ شیرنی مر گئی۔ اوربلا نما اکیلا شیر چڑیا گھر چلاگیا۔ شہری پو چھتے ہیں سفاری پارک کے پاس کیا رہا۔کے ایم سی ترجمان کے پاس عوام کے اس سوال کا کوئی جواب نہیں۔

Saturday, 1 June 2013


کراچی…کراچی میں شاندار پریمئیر کے ساتھ ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی فلم epic جیو فلمز کے تحت پاکستان بھر میں ریلیز کر دی گئی۔ایٹریم مال سینما کراچی میں سجے ریڈ کارپٹ کی یہ گہما گہمی ہالی ووڈ کی نئی انیمیٹیڈ فلم epic کی بدولت ہے جس کے پریمئیر کے لئے بچوں کی بڑی تعداد نے اپنے والدین کے ہمراہ بڑی تعداد میں سینما کا رخ کیا ہے۔ویلیم جوئیس کے ناول پر مبنی اس دلچسپ کہانی کو کمپیوٹر انیمیٹیڈ تھری ڈی فلم کی شکل آئیس ایج کے مشہور زمانہ ڈائیرکٹرکرس ویج نے دی ہے جس کابچے تو کیاہر عمر کے فلم بینوں کو شدت سے انتظار تھا۔

کراچی …کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کا گولڈن ٹیبی ٹائیگر لایا گیا ہے ، چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق گولڈن ٹیبی ٹائیگر جنگل میں نہیں پایا جاتا۔گولڈن ٹیبی ٹائیگر کو سفاری پارک سے چڑیا گھر منتقل کیا گیا ہے۔ ٹیبی ٹائیگر، بنگال ٹائیگر کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق گولڈن ٹیبی ٹائیگر جنگل میں نہیں پایا جاتا، یہ وائٹ ٹائیگر اور بلو آئی ٹائیگر کے ملاپ سے وجود میں آتا ہے اور اس شیر کی پیدائش لاہور کے ایک نجی فارم میں ہوئی ہے۔ تقریبا سال بھر پہلے گولڈن ٹیبی ٹائیگر کا جوڑا لاہور سے کراچی کے سفاری پارک میں لایا گیا تھا جہاں جلد ہی مادہ گولڈن ٹائیگر مر گئی۔اب اس اکیلے گولڈن ٹیبی ٹائیگر کو کراچی کے چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

Thursday, 30 May 2013


کراچی … ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030ء تک بھارت اور چین ترقی پذیر ممالک میں سب سے بڑے سرمایہ کار بن جائیں گے۔ ورلڈ بینک کی گلوبل ڈیولپمنٹ ہورائزن رپورٹ کے مطابق 2030ء میں دنیا بھر میں کی جانے والی کل سرمایہ کاری میں چین اور بھارت کا حصہ 38 فیصد ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030ء تک عالمی سرمایہ کاری 1580 کھرب تک پہنچ جائے گی اور عالمی سرمائے کا نصف حصہ ترقی پذیر ممالک کے پاس ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق 2030ء میں دنیا کی آبادی ساڑھے 8 ارب ہوجائے گی۔

کراچی…سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردئیے جائیں گے۔ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا جو ہفتے کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔