Showing posts with label International. Show all posts
Showing posts with label International. Show all posts

Friday, 19 July 2013


شام میں حضرت زینب علیہ سلام کے روضے پر حکومت مخالف باغیوں نے راکٹوں سے حملہ کر دیا ہے۔ حملے میں روضے کا نگران جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دمشق: (دنیا نیوز) شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں سرکاری فوج سے لڑائی میں باغیوں نے حضرت زینب کے مزار پر بھی راکٹ برسائے۔ حملے کے وقت مزار میں زائرین بھی موجود تھے۔ ایک راکٹ مزار کے احاطے میں پھٹا جس سے مزار کے نگران جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ چند ماہ پہلے بھی حضرت زینب کے مزار پر ایسا حملہ ہو چکا ہے۔

Monday, 10 June 2013


بغداد…گزشتہ روز عراق کے مختلف شہروں میں کار بم دھماکوں، خودکش حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں 70 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق موصل شہر میں 5کاربم دھماکے کئے گئے جس میں 29 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے،، حملہ آوروں کا نشانہ پولیس اور آرمی تھے۔شمالی عراق کے شہروں کرکوک ،تکریت اور خورماتوو میں حملوں کے دوران 8 افراد ہلاک ہو گئے۔دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقعہ علاقے تاجی اور صوبہ دیالہ میں دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے اور سیکورٹی فورسز پر کئے گئے ایک خودکش حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

واشنگٹن…امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے دنیا بھر سے انٹرنیٹ ڈیٹا چرانے کی خبر نے خود واشنگٹن میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے، ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ انکشاف کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کو ملک میں لاکر اس پر مقدمہ چلایا جائے۔ ادھر ایک سروے کے مطابق امریکیوں کی اکثریت نے این ایس اے کے اقدامات درست قرار دیدیئیدوسری جانب دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بھی اسنوڈن کی حمایت کے لیے اٹھ کھڑے ہوئیہیں،، ایک ایسے وقت میں جبکہ ابھی اسنوڈن پر نہ کوئی فرد جرم عائد ہوئی ہے نہ کوئی مقدمہ قائم ہوا ہے، ایک آن لائن پٹیشن کے ذریعے 25 ہزار سے زائد افراد نے صدر اوباما سے درخواست کی ہے کہ اسے این ایس اے کے راز افشا کرنے پر معاف کردیا جائے۔ اسکے علاوہ اسنوڈن پر چلنے والے ممکنہ مقدمے کے اخراجات کی خاطر فیس بک پر فنڈز جمع کرنے کی اپیل پر چند گھنٹوں میں 8 ہزار ڈالر بھی جمع ہوچکے ہیں۔دوسری جانب پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے میں کہا گیا ہے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے ٹیلی فون کال ٹریس کرنے کے عمل کی تو 45 کے مقابلے میں 56 فیصد امریکیوں نے حمایت کردی تھی۔ادھر ہانگ کانگ میں مقیم ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا ہے کہ وہ ایسے معاشرے میں رہنا ہی نہیں چاہتے جہاں اس قسم کی حرکات آج تک سرکاری سرپرستی میں ہو رہی ہوں۔ادھر اطلاعات ہیں کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے راز افشا کرنے والا ایڈورڈ سنوڈن ہوٹل سے چیک آوٴٹ کرگیا۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں ایڈورڈ سنوڈن کہاں گیا ہے۔

Saturday, 8 June 2013

لاس اینجلس…امریکی شہرلاس اینجلس میں سانتامونیکا کالج کے قریب فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم اپنے والد اور ایک خاتون کو قتل کرکے آیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے پہلے اپنے گھرمیں فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کیا، اس کے بعد گھر کو آگ لگادی اور باہر نکل کر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ حملہ آور نے اس کے بعد ایک کار چھینی اور کالج کی طرف روانہ ہوا۔ سانتا مونیکا کالج کے قریب ملزم نے گزرتی ہوئی کاروں اور بس پر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور اس کے بعد کالج کی لائبریری میں چھپ گیا جہاں سے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد کالج اور قریبی اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر سانتا میونیکا کالج سے چند میل دور ہی امریکی صدر بارک اوباما فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔ امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ واقعے سے بارک اوباما کا دورہ متاثر نہیں ہوگا۔

لندن…ملکہ الزبتھ نے برطانوی ٹی وی کے نئے سینٹر کا افتتاح کردیا۔ انہیں وہ نیوز اسٹوڈیو دیکھنے کا بھی موقع مل گیا جہاں سے دنیا بھر کی خبریں نشرکی جاتی ہیں۔ برطانوی ٹی وی کا یہ نیا دفتر سینٹرل لندن میں ہے اورملکہ نے یہاں ریڈیو اور ٹی وی سے وابستہ نامور میزبانوں سے ملاقات بھی کی۔انہیں یہاں دا اسکرپٹ بینڈ کے گیت کو براہ راست سننے کا موقع بھی ملا۔ ملکہ نے ریڈیوشو میں بھی شرکت کی جہاں میزبانوں نے انکے شوہر شہزادہ فلپ کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔ ملکہ نے بتایا کہ سن 1940 کی دہائی میں وہ پہلی بار اس ٹی وی کے دفتر میں اپنے والدین اور بہن کے ساتھ آئی تھیں اورپھر اپنی تاجپوشی سے کچھ ہی پہلے 1953 میں بھی دورہ کیاتھا۔ ملکہ نے خوشی کااظہار کیا کہ نئے دفترکا وہ افتتاح کرنے آئی ہیں مگر ساتھ ہی جھانک کے وہ شیشے کا کمرہ بھی دیکھ لیاجونیوز اسٹوڈیوکہلاتاہے۔خبریں پڑھتے ہوئے اینکرزکوجب اندازہ ہوا کہ پیچھے ملکہ چپکے سے کھڑی انہیں دیکھ رہی ہیں تو وہ بھی مڑکے ملکہ کو دیکھے بنا نہ رہ پائے اوریہ دیکھ کے مسکرائے بھی کہ ملک کی ملکہ کی بھی وہی خواہشات ہیں جو دنیا بھر کے اکثرلوگوں کی ہوتی ہیں۔
برازیل: برازیل میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کے بعد بلٹ پروف گاڑیوں کی مانگ بڑھ گئی۔ برازیل کے شہری ہر سال نجی سیکیورٹی پر 8 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرتے ہیں جن میں کاروں کو بلٹ پروف کرانا اور پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔ دارالحکومت ساوٴ پالو میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے اور یہاں گاڑیوں میں بلٹ پروف شیشے لگانے والوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔ ساوٴ پالو میں گزشتہ سال 8 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنی گاڑیوں میں بلٹ پروف شیشے لگوائے۔ یہ بلٹ پروف شیشہ مشین گن اور اعشاریہ 44 کی گولی سے بھی نہیں ٹوٹتا۔ ایک گاڑی میں بلٹ پروف شیشہ لگوانے پر تقریباً 22 ہزار ڈالر اخراجات آتے ہیں۔
کیلی فورنیا…امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ چین،ناصرف امریکا بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ چینی صدر نے چین امریکی فوجوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور مائیکرواکنامک پالیسی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔کیلی فورنیا میں امریکی صدر اوباما اور چین کے صدر زی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ صدراوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان مسابقت کے ساتھ توازن اور تعاون بھی ہونا چاہئے، دونوں ملکوں کو مل کرمسائل کا حل نکالنا ہو گا۔جس سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے چینی صدر پر زوردیا کہ وہ سائبر کرائم جیسے واقعات کی روک تھا م کے لئے فوری اقدامات کریں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے صدر زی جن پنگ نے بتایا کہ وہ اورصدر اوباماباہمی احترام پر مبنی نئے چین امریکا تعلقات بنانے پر متفق ہیں۔ چینی صدرنے امریکی صدر کو چین میں نئی ملاقات کی دعوت دی اور دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور مائیکرواکنامک پالیسی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ،تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں سائبر کرائم کا تذکرہ نہیں کیا۔ چینی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سائبر سیکورٹی کے معاملات کی وجہ سے کھنچاوٴ ہے۔

استنبول…ترکی کے شہر استنبول میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ،مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کیے ہیں،مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔استنبول میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔استنبول کے علاقے غازی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ،مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شلینگ کی۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ترک وزیراعظم طیب اردوگان نے مظاہروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ استنبول میں ایک عوامی باغ کی جگہ پر سلطنتِ عثمانیہ دور کی بیرکس اور اس میں ایک شاپنگ سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد ملک میں مظاہرے شروع ہو گئے جن کا دائرہ انقرہ سمیت دیگر شہروں تک پھیل گیا۔

لاس اینجلس…امریکی شہرلاس اینجلس میں کالج کے قریب فائرنگ کے واقعہ 
میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ لاس اینجلس میں سانتامونیکا کالج کے قریب فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ ملزم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے پہلے ایک گھرمیں فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کیا اس کے بعد باہر آکر گھر کو آگ لگادی۔ حملہ آور نے اس کے بعد ایک کار چھینی اور کالج کی طرف روانہ ہوا۔ سانتا مونیکا کالج کے قریب ملزم نے گزرتی ہوئی کاروں اور بس پر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔۔ حملہ آور اس کے بعد کالج کی لائبریری میں گیا اور وہاں بھی فائرنگ کی، اس دوران پولیس سانتا مونیکا کالج پہنچ گئی اور فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں افراداسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد کالج اور قریبی اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر سانتا میونیکا کالج سے چند میل دور ہی امریکی صدر بارک اوباما فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک تھے۔ امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ واقعے سے بارک اوباما کا دورہ متاثر نہیں ہوا۔

Wednesday, 5 June 2013


بیجنگ …چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارش سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا ۔دارالحکومت بیجنگ اور بارش سے متاثرہ دیگر علاقوں میں پانی جمع ہونے اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔بارش کے باعث بیجنگ ایئرپورٹ پر کئی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔جب کہ کئی پروازیں تاخیرکاشکارہوئیں۔

میکسیکو…چین کے نئے صدر شی جن پنگ تین روزہ سرکاری دورے پر میکسیکو پہنچے جہاں انکا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کے نومنتخب صدر شی جن پنگ گزشتہ روز میکسیکو کے سرکاری دورے پر دارالحکومت میکسیکو سٹی پہنچے تو ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ چینی صدر شی جن پنگ کی اہلیہ بھی سرکاری دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔ ان کے استقبال کیلئے اعلیٰ فوجی حکام میکسیکو کے فوجی اڈے پر موجود تھے۔ چین کے صدر کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔چین کے صدر نے استقبالیہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔اپنے اس دورے کے دوران چینی صدر اپنے ہم منصب میکسیکو کے صدر سے بھی ملیں گے۔ ملاقاتوں میں نئے تجارتی معاہدوں، باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ پر بات چیت کی جائیگی۔

Monday, 3 June 2013


اوکلوہاما… امریکی ریاست اوکلوہاما کے نواحی شہر ایل رینو میں آنے والے بگولے کے بعد اب وہاں ملبے کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ اوکلوہاما میں آنے والے بگولے اور اس کے بعد آنے والے طوفان کے باعث 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے،گزشتہ روز ان مقامات پر امدادی کارروائیاں اور ملبہ اٹھانے کا کام جاری رہا اور لوگ وہاں اپنی قیمتی اشیاء اور سامان کی تلاش کرتے نظر آئے۔ اوکلوہاما کی گورنر کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر آنے والی تباہی کے باوجود وہ پرامید ہیں کہ اوکلوہاما کے رہنے والے پہلے سے زیادہ طاقتور بن کر واپس آئیں گے۔

ویانا… یورپی ملک آسٹریا کے شمال میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور تودے گرنے کے بعد سیکڑوں افراد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔آسٹرین خبر رساں ادارے کے مطابق گاوٴں سینٹ جوہان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد لاپتاہوگئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے،آسٹریا کے شمالی شہر سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،علاقے میں 2002 کے بعد آنے والایہ سب سے بڑا سیلاب ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مزید بارش کاامکان ہے۔

بیجنگ…چین کے پولٹری پروسیسنگ فارم میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد112 ہوگئی ہے۔چین کے شمال مشرقی صوبے جیلین کےDehui میں پولٹری پروسیسنگ پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور تقریبا3 سو ملازمین عمارت میں پھنس کر رہ گئے۔ ریسکیو حکام نے112افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں ۔ ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے ، پولیس حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔100 کے قریب افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

میکسیکو سٹی…نیومیکسیکو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 5 ہزار 3 سو ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا ہے ،حکام کے مطابق نیومیکسیکو بجلی کی تاریں گرنے سے آگ لگی ،خشک اور گرم موسم بھی آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ ہے ، 50 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں ، جنگلات میں دو جگہ لگنے والی آگ کے باعث ہائی وئیز بند کردی گئی ہیں ، آگ سے 5 ہزار 3 سو ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے ، ڈیڑھ سو گھرخالی کرالیے گئے ہیں ، فائرفائٹرز اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔

Saturday, 1 June 2013

 

نیویارک…والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم "پلینز" (Planes)کا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایت کارکلے ہال کی اس اینیمیٹڈ فلم میں ہوائی جہاز ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اورآگے بڑھنے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے۔ آسمان کی بلندی پرآپس میں الجھتے اور ریس لگاتے جہاز دیکھنے والوں کو ایڈونچر کی ایسی دنیا میں لے جائیں گے کہ بچے تو بچے بڑے بھی اس فلم کے دیوانے ہو جائیں ۔جان لاسیٹرکی پروڈیوس کردہ اس ایڈونچرفلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور ایکٹرڈین کک،Carlos Alazraqui،اسٹیسی کیچ،ڈیوڈ کروفٹ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی آوازوں میں ریکارڈ کرائے ہیں جورواں سال 9اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

واشنگٹن…امریکی شہراوکلاہومامیں طوفان کے پیش نظرایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اوکلاہوماسٹی میں تقریباً22ہزارشہری بجلی سے محروم ہیں۔

ٹیکساس… این جی ٹی… گر می کے مو سم میں ٹھنڈی ہو ا بہت اچھی لگتی ہے لیکن یہی ہوا جب طو فا ن میں تبدیل ہوجا ئے تو جا ن مشکل میں پڑ جا تی ہے۔ ایسا ہی کچھ امریکی ریاست ٹیکساس کے بیس بال اسٹیڈیم میں بھی ہوا جہاں طوفانی جھکّڑوں نے ور کر ز کے لیے میدان میں شیٹ بچھا نی مشکل کر دی۔ ہو ا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ شیٹ سنبھا لنا تو ایک طر ف خو د کو سنبھا لنا بھی مشکل ہو گیا جسکے باعث کچھ ورکرزتو زوردار ہوا سے گھبر اکر میدا ن چھو ڑ کر ہی بھاگ گئے۔ خیر اس تند و تیز طوفان کی موجودگی میں ورکر ز مید ان میں شیٹ کیا خاک بچھا پاتے تاہم پھر بہادر رضاکار کسی نہ کسی طرح معاملے کو اپنے کنٹرول میں لانے میں کامیاب ہوہی گئے

Thursday, 30 May 2013


واشنگٹن…صدراوباما ایف بی آئی سربراہ کو تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جیمز بی کامیکونیا ایف بی آئی سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ج یمز بی کامے سابق صدربش کے دورمیں محکمہ انصاف میں تعینات رہ چکے ہیں۔اخبار کا دعویٰ ہے کہ 54 سالہ جیمز بی کامے ایف بی آئی سربراہ رابرٹ میولرکی جگہ لیں گے۔

کھٹمنڈو……ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کی 60ویں سالگرہ، ہم سا ہو تو سامنے آئے ۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی ساٹھویں سالگرہ ،ایک بہادر اسپورٹس مین نے ماوٴنٹ ایورسٹ سے چھلانگ لگا کر منائی اور ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔دنیا کی بلند ترین ،آسمان سے باتیں کرتی چوٹی،ماوٴنٹ ایورسٹ کو سر ہوئے 60 سال ہو گئے۔اس کی سالگرہ کو منفرد انداز سے منانے کے لئے 45 سالہ Valery Rozov نے بیس BASEجمپ ،لگانے کی ٹھانی،جس کی تیاری کے لئے اس نے دو سال سخت محنت کی۔چھلانگ لگانے کے لئے خصوصی ونگ سوٹ پہنا،فوٹوگرافر اور کیمرا کریو کو ساتھ لیااور جمپ لگانے سے 3 ہفتے پہلے ہی ہمالیہ پر ڈیرے ڈال لئے۔یہی نہیں4 دن ، چھلانگ لگانے کے لئے مناسب مقام پر پہنچنے میں لگے۔اس کے بعد منفی 18 ڈگری کے سرد ترین ماحول میں200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چھلانگ لگا کر ،ریکارڈساز کارنامہ انجام دیا۔