Showing posts with label Lahore. Show all posts
Showing posts with label Lahore. Show all posts

Friday, 6 September 2013


لاہور…وہی قومیں دنیا میں اپنا وجود برقرار رکھتی اور زندہ رہتی ہیں جو اپنا مضبوط دفاع رکھتی ہیں ، پاکستانی قوم نے بھی6 ستمبر 1965ء کی شب غیرعلانیہ جنگ کا مقابلہ کر کے ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ 6ستمبر 1965 ء کی شب ہمسایہ ملک نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا لیکن سرحدوں کے محافظ جاگ رہے تھے ، لاہورکے جم خانہ میں چائے پینے کے دشمن کے خواب چکنا چور کر دیے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی ،خوراک اور دیگر سامان کے ہی ڈھیر نہیں لگائے، نوجوانوں کی ٹولیاں دشمن سے دو دو ہاتھ کرنے گھروں سے نکل آئیں، آرمی چیف کے اس پیغام پر کہ ہر فرد ایک پیسہ دے وہ ایک ٹینک دینگے، قوم نے بڑھ چڑھ کر چندہ پیش کر دیا ۔ کھیم کرن اورچونڈہ میں شکست کے بعد دشمن نے سرگودھا پر فضائی حملہ کیا تو شاہینوں نے پلک جھپکتے چار جہاز تباہ کر کے دشمن فضائیہ کی کمر توڑ دی۔ جنگ ستمبر میں بی آر بی نہر پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ثابت ہوئی ۔پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جب بھی جنگ مسلط کی گئی پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارتوں، جرات و بہادری اور قربانیوں کی نئی نئی داستانیں رقم کر دیں۔

Wednesday, 5 June 2013


لاہور…واپڈا کے ممبر واٹر حسنین افضال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی بحران کے بعد اب پانی کی قلت سنگین صورت اختیار کرنیو الی ہے، اس لئے بلا تاخیر نئے ڈیمز کی تعمیرناگزیر ہے۔ممبر واٹر واپڈاحسنین افضال نے پاکستان انجینئرنگ کانگریس کے زیر اہتمام عالمی ماحولیاتی ڈے کی تقریب سے خطاب اورمیڈیاسے گفتگو کی، انہوں نے کہاکہ 60 ہزار میگاواٹ ہائیڈل بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جسے ضائع کر دیا گیا،آبی ذخائرتعمیرکرنے کی بجائے پانی سمندر میں پھینک دیاجاتاہے،ملک پانی کی قلت کی وجہ سے غذائی قلت زون میں داخل ہو گیا، انہوں نے نصابی کتب میں پانی کی بچت کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

لاہور…پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا ہے کہ نئی حکومت، انٹرنیشنل اولمپک کونسل سے پاکستان کی رکنیت معطل نہیں ہونے دے گی،وہ جلد حکومتی حکام سے ملاقات کرکے اس معاملے کو حل کراوئیں گے، جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی او اے کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے نئی حکومت کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ آئی او سی کے ساتھ معاملات حل کرلئے جائیں اور پاکستان کی بدنامی نہ ہو،امید ہے نئی حکومت ان معاملات کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔

لاہور…خسرہ کے بے رحم پنجوں نے پنجاب کوجکڑ رکھاہے،روزانہ کئی بچے اس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جا رہے ہیں، پچھلے24گھنٹوں کے دوران خسرہ میں مبتلامزید4بچے دم توڑ گئے،صوبے میں خسرہ کی وجہ سے کل اموات141۔اور متاثرہ مریضوں کی کل تعداد15ہزار998تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پچھلے24گھنٹوں کے دوران شیخوپورہ میں2،میواسپتال میں ایک اورچلڈرن اسپتال میں ایک بچہ خسرہ کا شکار بنا۔اس دوران صوبے میں236خسرہ کے نئے کیسزسامنے آئے،لاہورمیں خسرہ کے33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ترجمان نے مزیدبتایاکہ رواں سال کے د وران پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد15ہزار998ہوگئی،جبکہ صرف لاہور میں یہ تعداد4ہزار878تک پہنچ گئی،پنجاب میں خسرہ کی وجہ سے اب تک کل اموات141 اورلاہور میں80ہوچکی ہیں۔

Saturday, 1 June 2013


لاہور…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کو ڈاکٹرز نے مزید چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ لاہور میں ہی قیام کریں گے۔ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سے پہلے روز عمران خان رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف بھی نہیں اٹھا سکیں گے۔

Thursday, 30 May 2013


لاہور … تیل و گیس اور بجلی کے آلات کی 3 روزہ عالمی توانائی نمائش ایکسپوسینٹر لاہور میں شروع ہو گئی، جس میں 200 سے زائد ملکی وغیر ملکی کمپنیوں نے اسٹالز لگائے ہیں۔ نمائش میں سولر اور ونڈ پاور کی مشینری پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ شرکاء نے اس قسم کی نمائش کو توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مثبت قدم قرار دیا۔ نمائش کے چیف آرگنائزر عامر خانزادہ کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشوں سے صارف کو جدید مشینری سے آگاہی ہوتی ہے، باہر سے سرمایہ کار آتے ہیں اور کاروبار بڑھتا ہے۔ ایسی نمائشوں سے دنیا میں امن اور دوستی کا پیغام بھی جاتا ہے جو ملک کا امیج بہتر بناتا ہے۔

لاہور … لاہور میں خسرہ کے مرض میں مبتلا مزید 2 بچے چل بسے ، گزشتہ 5 ماہ کے دوران پنجاب میں خسرہ سے جاں بحق بچوں کی تعداد 123تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پچھلے 5 ماہ کے دوران خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہزار 823 تک چلی گئی، لاہور میں آج صبح خسرہ سے ڈیڑھ سالہ 2 بچے خسرہ کی بھینٹ چڑھ گئے ، لاہور کی انعم گنگا رام جبکہ مریدکے کی سائرہ نے میو اسپتال میں دم توڑا ۔ محکمہ صحت کے مطابق خسرہ سے نمٹنے کیلئے 24 جون سے پنجاب کے 12 اضلاع میں خسرہ کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی جس میں بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

لاہور…لاہورہائیکورٹ نے غیر معیاری کٹ والی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ گجرات میں اتنا بڑا سانحہ ہو گیا اورمحکمہ ٹرانسپورٹ ہاتھ پر ہاتھ دھرے سو رہا ہے۔لاہورہائیکورٹ کے روبروغیر معیاری کٹ والی گاڑیوں کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت کو بتایاگیاکہ ناقص گیس کٹ اور غیر معیاری گیس سلنڈروں والی گاڑیاں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں، موٹرسائیکل رکشوں اور اسکول ویگنوں میں عموماًایسی غیرمعیاری کِٹس نصب ہیں،پٹرول سے گیس پر منتقل کرنے والی مقامی سطح پر بنائی گئی غیر معیاری کِٹس عام دستیاب ہیں،جو کمرشل گاڑیوں میں استعمال ہو رہی ہیں ، گجرات میں بھی غیرمعیاری کٹ اور سلنڈرکی وجہ سے کم سن بچوں کا جانی نقصان ہوا،اس پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت،محکمہ ٹرانسپورٹ اور اوگرا سے10جون تک جواب طلب کر لیاہے اور موٹرسائیکل رکشاوٴں کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،چیف جسٹس نے سانحہ گجرات کے حوا لے سے بھی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی


لاہور … لاہور میں گنگا رام اسپتال کے خسرہ وارڈ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔لاہور میں گنگا رام اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے قریب خسرہ وارڈ کیلئے مختص کئے گئے حصے سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا جس کے بعد عملے نے مریضوں کو نکالنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے کو اطلاع کردی۔ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں خسرہ کے مرض میں مبتلا مزید دو بچے چل بسے۔پنجاب میں خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہزار 823 ہوگئی ہے۔لاہور میں آج صبح خسرہ سے ڈیرھ سالہ دو بچے خسرہ کی بھینٹ چڑھ گئے۔ان میں لاہور کی انم اور مریدکے کی سائرہ شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق خسرہ سے نمٹنے کے لئے 24 جون سے پنجاب کے بارہ اضلاع میں خسرے کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔ جس میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے خفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

لاہور…چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد سلیم کی طرف لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دوارنیہ مزید 3گھنٹے کم کرنے کا اعلان کیاگیاتھا،مگربعض علاقوں میں اس پرمکمل عملدرآمد نظر نہیں آیاجس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئرمحمد سلیم نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ لیسکو کا بجلی کوٹہ بڑھا کر 2ہزار 445 میگا واٹ کردیاگیا ہے۔ جس کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں 3 گھنٹے کی کمی کر دی گئی ہے، اب صبح 6 سے 9 بجے کے دوران صرف ایک گھنٹہ جبکہ شام6سے رات 12بجے کے دوران ہر2 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ اعلان کے مطابق رات 12 سے صبح6 بجے تک ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی جایا کریگی،لاہور کے بیشتر علاقوں میں اس شیڈول پر عمل درآمد شروع ہو گیا ، تاہم نشتر کالونی ،کاہنہ،وینس ہاوٴسنگ اسکیم سمیت کئی علاقوں میں اب بھی ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بندکی جا رہی ہے جس پر شہریوں نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے نوٹس لیے کا مطالبہ کیا ہے۔

Wednesday, 29 May 2013


لاہور…مسلم لیگ ن کے صدرمحمد نوازشریف کاکہناہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ابتدائی مرحلے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ مکمل ختم کی جائے گی،جبکہ انتظامی معاملات دُرست کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاتی عمر رائیونڈ میں ہوا،جس میں توانائی بحران پر قابوپانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پرغورکیاگیا، اجلاس میں چودھری نثار،اسحاق ڈار،شوکت ترین،خواجہ آصف،سرتاج عزیز، احسن اقبال اورپرویز رشیدکے علاوہ معروف صنعتکار میاں منشاء اور توانائی کے ماہرین نے بھی شرکت کی،اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز منجمدنہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا،نواز شریف کا کہناتھاکہ ہم سب کولوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا،کوئلے اور گنے کے پھوگ سے بجلی سستی پیدا ہو گی،تاہم اس کیلئے وقت درکار ہے،انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ملکی صنعتکاروں کو بھی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

لاہور…اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد پاکستانی امپائر اسد روف آج پہلی بار میڈیا کا سامنا کریں گے۔آئی سی سی سے اجازت ملنے کے بعد پاکستانی امپائر اسد رؤف آج لاہور میں میڈیا سے بات چیت کریں گے۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سمجھے جانیوالے امپائراسدرؤف کو اگلے ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے پینل میں شامل نہیں کیا گیا ہے، امکان ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بارے میں اپناموقف بیان کریں گے۔

Tuesday, 28 May 2013


لاہور…لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کی صورتحال میں معمولی بہتری آئی ہے،لاہور میں جہاں پہلے16سے18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی،اب لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے پر آ گیاہے۔ دوسری جانب این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق شارٹ فال5ہزار میگاواٹ ہے۔لاہورمیں لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آئی ہے اورجہاں پہلے16سے18گھنٹے بجلی بند رہتی تھی اب وہاں ہرگھنٹے بعدایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جا رہی ہے،پنجاب کے دوسرے شہروں اور قصبات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے سے زائدہے، شہریوں کا کہناہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی خوش آئند ہے تاہم شدیدگرمی میں انہیں لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات دلائی جائے،دوسری جانب نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار10ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 15ہزار میگاواٹ سیزائد ہے،اس طرح بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے۔ملک بھر میں بجلی کی لودشیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں ہوسکا ہے۔ شدید گرمی میں آتی جاتی بجلی سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی کی فراہمی سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔زمیندار ایکشن کمیٹی کی اپیل پر قومی شاہراہیں بلاک کردی گئی ہیں۔کوئٹہ چمن ،ژوب ،لورالائی ،زیارت جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں۔پنجاب میں ملتان ،فیصل آباد،جھنگ،بہاول پور اور گجرانوالہ سمیت شہری علاقوں میں 16اور دیہی علاقو ں میں 18گھنٹے بجلی کی بندش سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں ہوسکی ہے۔کوٹلی آزاد کشمیر میں گذشتہ روز کے احتجاج کے بعد لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے کم ہو کر 12گھنٹے ہوگیا ہے۔

Saturday, 25 May 2013


لاہور…چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈنے مصروفیات کے باعث آئی پی ایل فائنل میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیئر مین ذکاء اشرف کو فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ آئی پی ایل VIکا فائنل اتوار کو ایڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

Friday, 24 May 2013


لاہور…میواسپتال لاہور میں خسرہ سے متاثرہ دوبچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 24گھنٹوں کے دوران 47نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔میواسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں ایک سالہ زہرہ اوردوسالہ ثنا ء شامل ہیں جن کا تعلق ضلع شیخوپورہ سے ہے۔ان دو بچیوں کے بعد میواسپتال میں مرنیوالے بچوں کی تعداد50 ہوگئی ہے ۔اس وقت خسرہ سے متاثرہ21بچے ا ب بھی آئی سی یومیں داخل ہیں۔لاہورشہر کے بڑے اسپتالوں میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد121تک پہنچ گئی ہے

Friday, 17 May 2013

لاہور…ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے نومنتخب آزاد ارکان قومی اسمبلی اویس لغاری اور جمال لغاری نے تین آزاد ایم پی ایز کے ساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔سابق صدر فاروق لغاری کے دونوں بیٹوں اویس لغاری اور جمال لغاری نے تین آزاد ایم پی ایز کے ساتھ آج رائے ونڈ جاتی عمرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر انہوں نے نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

Wednesday, 15 May 2013


لاہور…اگلے ماہ ہونے والے ایشین انڈور گیمز کیلئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کو قومی ٹیم تشکیل دینے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان کبڈی فیڈریشن ان دنوں ایشین انڈور گیمز کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کیلئے کوشاں ہے، لیکن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور عبوری کمیٹی کے تنازع کی وجہ سے فورسز نے اپنے کھلاڑی ریلیز کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے کھلاڑیوں کے بغیر ٹیم تشکیل دینا ممکن نہیں۔ کبڈی کی طرح ایشین انڈور گیمز کیلئے کسی بھی کھیل کے دستے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔ ایونٹ اگلے ماہ جنوبی کوریا کے شہر ان چن میں ہوگا۔

لاہور…اداکارہ میرا نے لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کی۔اداکارہ میرا عمران خان کی عیادت کرنے کے لئے شوکت خانم میموریل اسپتال پہنچیں،عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی بلکہ ان کی صحت یابی کیلئے اپنی نیک تمناوٴں کا اظہار بھی کیا۔

Tuesday, 14 May 2013


لاہور…لاہور میں اگلے 24گھنٹے کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے ، جبکہ محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں بھی چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں نصف شب تیز آندھی کے بعد تیز ہوائیں ،کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش نے شہر کا موسم سہانا کر دیا۔لاہور اور گردونواح میں رات کے وقت شدید آندھی سے گرمی کا زور قدرے ٹوٹ گیا جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،صبح آسمان پر چھائے بادلوں ، بوندا باندی اور پھر کہیں ہلکی ،کہیں تیز بارش نے موسم کو انتہائی خوبصورت بنا دیا ، دھوپ اور سورج کی تمازت غائب اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ،،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں ہلکی بارش جاری رہنے کا امکان ہے، تیز ہوائیں بھی موسم کی دلکشی میں اضافہ کرتی رہیں گی۔