Showing posts with label Weight Loss. Show all posts
Showing posts with label Weight Loss. Show all posts

Monday, 22 July 2013

Lose Weight Not Health

Posted by Unknown on 04:43 with No comments
 صحت نہیں وزن کم کریں
زندگی بہت سادہ ہے اور یہی خوب صورتی اس کی خوب صورتی ہے۔ اسے سادگی سے ہی گزارنا چاہیے تب ہی یہ صحت مند رہتی ہے۔ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے کچھ سادہ سے اصول یاد رکھیں جو وزن کم کریں گے صحت نہیں۔

1 ۔فرائی کی ہوئی چیزیں کھانے سے پہلے کاغذ یا ٹشوپیپر پر رکھیں تاکہ فالتو چکنائی اُس میں جذب جائے۔

2۔انڈہ چکنائی میں نہ بنائیں، نان اسٹک پین میں بنائیں۔

3۔پراٹھا کھانے کو دل چاہے تو اندر گھی نہ لگائیں۔

4۔پی نٹ بٹر سے پرہیز کریں۔ اس کے اندر نہ صرف بہت سی کیلوریز ہیں بلکہ چکنائی بھی کافی مقدار میں ہوتی ہے۔

5۔ ٹوسٹ پر شوگر فری مارملیڈ لگا کے کھانے کو معمول بنائیے۔

6۔پنیر کے ٹکڑے بہت باریک بنائیں تا کہ شوق بھی پورا ہو جائے اور ضرورت بھی۔

7۔دودھ سے ملائی ضرور اتارا کریں (خود کھانے کے لیے نہیں)

8۔فروٹ چاٹ پر چینی کا شربت ہرگز نہ ڈالیں بلکہ کینو یا مالٹے کا جوس استعمال کریں۔

9۔کسی دعوت میں جائیں تو پکے ہوئے ’’میٹھے‘‘(سویٹ ڈش)کے بجائے تازہ پھل استعمال کریں۔

10۔گوشت سے ساری چربی اتار کر تیار کریں یا کروائیں۔

11۔کھانے میں مچھلی اور مرغی کا استعمال زیادہ کریں۔

12۔کم کیلوریز والی مایونیز استعمال کریں بلکہ اگر مایونیز کا استعمال ترک کر دیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔

13۔ بسکٹ اور کیک پیسٹری یعنی بیکری کی ساری اشیا سے ہاتھ کھینچ لیں۔

14۔سادہ سوپ پیا کریں۔ کریمی سوپ نہ پیئیں۔

15۔مربے وغیرہ نہ کھائیں(کھانا ضروری ہوتو دھوکر)۔ یہ مٹھاس کے شیرے سے بھرے ہوتے ہیں۔ آپ کو بڑی مشکل میں ڈال دیں گے۔

16۔ کبھی کبھار ڈائیٹ کوک لے سکتے ہیں لیکن اسے روٹین نہ بنائیں۔

17۔اگرکبھی کبھار کیک کھانے کو دل چاہے تو آئسنگ اور کریم اتار کرکھائیں۔

18۔ایسے لوگوں سے دوستی رکھیں جنھیں اسمارٹ رہنا پسند ہو۔ ہر مہینے آپس میں ٹارگٹ کر کے کچھ وزن گرائیں۔

19۔زیادہ ڈھیلے کپڑے نہ استعمال کریں۔

20۔ہمیشہ چھوٹی پلیٹ کا استعمال کریں۔

21۔روسٹ کی بجائے بیک (Bake)کیے ہوئے کھانے کھائیں۔

22۔اس حقیقت کو تسلیم کر لیں کہ آپ کا وزن زیادہ کھانے سے بڑھا ہے۔

23۔ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانا نہ کھائیں کیونکہ اس طرح کھانا زیادہ کھایا جاتا ہے۔

24۔روزانہ باقاعدگی سے کم از کم 45منٹ تیز واک کریں۔

25۔گھر میں سیڑھیاں ہوں تو زیادہ استعمال کریں۔

26۔ٹہلنا، تیرنا، سائیکل چلانا سبھی وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اچھی صحت میں معاونت کرتے ہیں۔

27۔سب سے بڑی بات نمازباقاعدگی سے پڑھیں۔ مکمل رکوع وسجود کریں۔ وزن آپ کا ہمیشہ اعتدال میں رہے گا۔

28۔ایسی قدرتی غذائیں استعمال کریں جو آرگینک ہوں، جن میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوں۔یہ گندم اور مکئی کے دلیے، بارلے (جو) دودھ اور پھلوں سے ملتے ہیں۔

گوشت:
کلیجی، مرغی کا سوپ، مچھلی اور دوسرے سرخ گوشت، ان میں وٹامن اے، بی12، ڈی اور ای کے علاوہ تھیامن، فولیٹ، فولاد اور جست موجود ہے۔ کلیجی ایسی پروٹین ہے جو مہنگی نہیں اور بآسانی دستیاب بھی ہے۔ مچھلی میں ضروری فیٹی ایسڈ ز کے علاوہ کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

سبزیاں:
پالک، گوبھی اور ہر وہ سبزی جس کے ساتھ سبز پتے ہوں اس قدر مہنگی نہیں ہیں کہ قوت خرید سے باہر ہوں۔ ان میں بیٹا کیروٹین، وٹامن ای، بی6 اور فولیٹ موجود ہیں۔
اس کے علاوہ کیلشیم اور میگنیشم بے حد مفید اجزا شامل ہیں۔ جڑوں والی سبزیاں آلو، شلجم، گاجر، مولی میں بیک وقت وٹامن سی، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر شامل ہیں۔

ڈیری مصنوعات:
ڈیری مصنوعات میں دودھ، دہی، پنیر مکمل پروٹین بھی ہیں اور کیلشیم کے علاوہ وٹامن اے، بی 12، فولیٹ، ربوفلاوین اورنیاسین شامل ہیں۔ اگر کسی کو بلڈپریشر زیادہ ہو تو ان غذائوں کو ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنا چاہیے۔ورنہ زیادہ نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ میں اس لیے باربار یاد دلاتی ہوں کہ ہر کھانے والی ہرچیز پر خواہش مند اور بھوکے پیٹ کے لیے نہیں ہوتی۔ اپنے ڈاکٹر اور ماہر غذائیات سے پوچھ لینا چاہیے۔

سٹرس فروٹس میں اسٹرابیری، مالٹے، سنگترے وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ناشپاتی اور سیب میں ریشہ (فائبر) موجود ہے جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ کیلے میں پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس دونوں اجزا موجود ہیں۔ روزانہ کوئی ایک پھل ساڑھے تین اونس یا 100ملی گرام تک کھانا ضروری ہے۔

پھل بطور خاص سٹرس فروٹس سٹرس فروٹس میں اسٹرابیری، مالٹے، سنگترے وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ناشپاتی اور سیب میں ریشہ (فائبر) موجود ہے جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ کیلے میں پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس دونوں اجزا موجود ہیں۔ روزانہ کوئی پھل ساڑھے تین اونس یا 100ملی گرام تک کھانا ضروری ہے۔

انڈے مکمل پروٹین کا ایک اور جزو جس میں وٹامن اے اور ڈی شامل ہے۔ کولیسٹرول بڑھنے کا اندیشہ لاحق ہو تو ایک ہفتے میں 3یا 4سے زیادہ انڈے نہیں کھانے چاہئیں۔
دالیں، پھلیاں، مٹر دالیں سستی لیکن قیمتی پروٹین کی حامل ہوتی ہیں۔ لیکن چونکہ اب مہنگائی نے دالوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

لہٰذا تھوڑی مقدار میں سہی، مگر غذا کا جزو بنا لینا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اناج سے بنے پاسٹا، چاول، مٹر اور پھلیاں نظام ہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔ مٹر اور پھلیاں نظام ہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔

مٹر، پھلیاں، سلاد، چاولوں اور سالن میں بھون کر یا Bakeکر کے شامل کی جا سکتی ہیں یہ غذائیت سے پُرخوراک ہو سکتی ہے۔ میں نے ان سب غذائوں میں غذائیت کا ذکر کیا ہے لیکن میں نے کوئی گروپ ایسا نہیں بتایا جس میں کریم کیک، پیسٹری، بوتلیں، بسکٹ، Chips، سلانٹیز، چاکلیٹ، پیزا شوارما وغیرہ میں کتنی غذائیت ہو گی؟ غذا کو جب شکل بدل کر پکایا جاتا ہے تو اس میں غذائیت کا عنصر بہت کم اور Bad Caloriesبڑھ جاتی ہیں۔ جو ہمارے جسم کی ساخت کو تباہ کر دیتی ہیں ہم بے ڈول ہو جاتے ہیں۔ جو اندر سے قوت مدافعت ختم کر دیتی ہیں اور ہم بیمار پڑ جاتے ہیں۔ یہی بیماری ہمیں نہ دین کا رہنے دیتی ہے اور نہ دنیاکا…

ذائقہ کی تلاش:
یہ وہ نئی ہوس ہے جو انسان کافی زمانہ کباڑا کر رہی ہے اور ختم ہونے میں نہیں آرہی۔ ہم سادہ غذا میں ذائقہ اور انجوائے منٹ محسوس نہیں کرتے ہیں۔ جب کہ Complicatedغذائوں میںہمیں لطف اور ذائقہ ملتا ہے۔ ہمارے پیارے نبیﷺ کا دسترخوان سادہ اور مختصر ہوتا تھا۔

ہم ان کی امت ہیںاور ہماری میزوں پر عجیب غریب چیزیں آچکی ہیں۔ بچے نوڈلز کھا رہے ہیں۔ کیا چاول پاکستان میں ختم ہو گئے ہیں جو بچوں کو نوڈلز کھلانا اہم ہو گیا ہے۔ پیاری مائوں کو چاہیے کہ بچوں کو پیار سے دودھ چاول دیں ہلکی برائون شکر ڈال کر، ان کے ساتھ دشمنی نہ کریں نوڈلز کھلا کھلا کر۔ برگر کھلانا ہے کیا روٹی یا پراٹھا میں کباب بنانا نہیں آتا؟

ضرور برگر کی Pattyاستعمال کرنی ہے؟ اس کے بجائے گھر کی گندم استعمال کریں۔ اسی طرح باہر سے چاکلیٹ لا کر بچوں کو کھلایا جارہا ہے۔ کیا آپ اچھا سا تازہ سلاد بنا کر بچوں کو نہیں کھلا سکتیں۔

بچوںکو مایونیز لگا کر بریڈ روٹی کھلا رہی ہیں کیا آپ بچوں کو دیسی گھی کی ،چوری نہیں بنا کر دے سکتیں؟ اس لیے Sorry to say!… مجھے کہنے دیجیے کاہل مائوں کے ماڈرن بچے ، کُند ذہن اور موٹے ہی نہیں، ضدی بھی ہیں۔ کیونکہ ان میں غذائیت کی کمی اور طرح طرح کا انوکھا فوڈ کھا کر شکر پیدا ہوتی جارہی ہے۔

میں تو علاج کرتی جائوں گی لیکن ہمیں خود کو بدلنا ہو گا۔ ہمیں خود محبت کر کے بچوں کو سادہ غذا اور گھر کے کھانے کی طرف لانا ہو گا اور یہ ہمیں اس وقت نہیں کرنا جب ڈاکٹر نوشین کے کلینک آ کر پلان لکھوانا ہے بلکہ آج ہی کرنا ہے۔جب میںآج ہی کہہ رہی ہوں تو پلیز پیاری مائوں! انوکھے ذائقوں اور انوکھی بیماریوں سے اپنے اہل خانہ کو بچائیں یہ میری طرف سے ہر خاتون خانہ کے لیے مفید مشورہ ہے۔ مگر کیا کریں ہماری قوم بغیر فیس کے مشوروں کو بھی قیمتی نہیں سمجھتی۔

سوال: میرا نام اجمل علی ہے میں کوٹ عبدالمالک ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں رہتا ہوں۔ عمر 37سال ہے، شادی شدہ ہوں، کام میرا آفس کا ہے۔ قد 5.5فٹ ہے، وزن 74کلوگرام ہے، 36انچ ہے میرا پیٹ بہت بڑھ گیا ہے۔ پلیز میرا وزن کم کرنے کے لیے کوئی ڈائیٹ پلان دیں۔

جواب: اجمل بھائی آپ نے کھانے پینے کی روٹین نہیں بتائی ہے۔ ایسے میں ڈائیٹ پلان کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ آپ Chair exerciseکیا کریں جس میں کرسی کے آگے بیٹھ کر اپنی کمر سے پیٹ کو Holdکرنا ہے۔ کم ازکم پانچ کی گنتی پھر پیٹ کو Relaxچھوڑ دیں۔ یہ ورزش کم ازکم دن میں 300بار دہرائیں۔

پھر footورشپ کی ورزش کریں۔ پیروں کو کندھوں کے Distanceکے Equalکھول لیں اور پھر جھک کر ان کو چھوئیں۔پہلے پہل 100بار Straight angleمیں چھوئیں پھر آہستہ آہستہ رائٹ اور لیفٹ کی بھی روٹین بنائیں۔

اس کے علاوہ کھڑے ہو کر Stationary Walking کرنا بھی آپ کے لیے بہترین ورزش ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ کو آفس میں جب وقت ملے آپ سٹیشنری واک کریں۔ یہ بہت بہترین ہے وزن کم کرنے کے لیے۔ہر بڑے کھانے کے بعد گرین ٹی یا Lemon grassلیں۔ رات کا کھانا کم از کم تین ماہ تک ایک گلاس دودھ اور ایک فروٹ پرمحدود کر لیں اور ساتھ تین بادام لے لیں۔ سونے سے پہلے اسپغول کا چھلکا لیں،نماز میں رکوع اور سجدے پر توجہ دیں۔

سوال: میرا نام پروفیسر زرقا خالد ہے اور راولپنڈی سے ہوں۔ میں نے گزشتہ سال آپ سے ڈائیٹ پلان منگوایا تھا لیکن شروع اب کیا ہے۔ وزن 77کلو تھا اور 45دنوں میں 64کلو گرام ہو گیا ہے۔ میں بہت خوش ہوں اور آپ کے لیے دعا گو ہوں۔

جواب: مجھے بہت خوشی ہے آپ کی اپنی ہمت اور اللہ جی کی نوازش سے آپ کا وزن کم ہوا۔ لیکن پلیز ایک پلان بہت عرصہ نہیں کرتے اسے ہر ماہ ضرور تبدیل کرواتے ہیں۔ پانی ہر کھانے سے پہلے ضرور لیں، ایک Multivitaminٹیبلٹ ضرور لیں، اگر آپ کے پلان میں کاربوہائیڈریٹس نہیں ہیں تو دوپہر کے کھانے میں ایک روٹی فور گرین آٹے کی ضرور بڑھا لیں۔ پلان ایک ماہ کے لیے بے شک وہی رہنے دیں، خوش رہیں اور دعائوں میں یاد رکھیں۔

سوال: آپ کا کالم مجھے بہت پسند ہے آپ لوگوں کی اتنی مدد کرتی ہیں۔ میرا نام ماہین ہے میرا تعلق لاہور ہی سے ہے۔ میرا وزن 45 سے 49کلوگرام تک رہتا ہے اور عمر 18سال ہے۔ میں روزانہ ایک روٹی سے زیادہ نہیں کھاتی ہوں۔

لیکن باہر کی چیزیں Fast foodاور Junk foodشوق سے کھاتی ہوں۔ وزن کم ہونے کی وجہ سے بہت کمزوری ہے۔ پندرہ منٹ سے زیادہ ورزش نہیں کر سکتی اور پھر مجھے کسی ورزش کا علم بھی نہیں ہے۔

زیادہ مسئلہ یہ ہے کہ میرا پیٹ اور Hipsدونوں بہت بڑھے ہوئے ہیں جو بہت بڑا لگتا ہے۔ میرے نئے کپڑے پہننے کو دل نہیں کرتا، ہر وقت اپنے آپ پر رونا آتا ہے۔ قد بھی بہت کم ہے، اوپر سے اور موٹی ہو گئی ہوں۔ بہت بری لگتی ہوں، ورزش شروع کرتی ہوں تو Monthly Periodsکی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے چھوٹ جاتی ہے پھر روٹین میں لانا مشکل ہو جاتا ہے۔ بال بھی بہت گرتے ہیں۔ باجی! میرا مر جانے کو جی چاہتا ہے۔ میں مر جائوں گی۔

آپی! میرے لیے کوئی ڈائیٹ پلان بتا دیں اور ورزش اور ان کی Timingبھی بتا دیں۔ پلیز مجھے جلدی بتا دیں آج کل چھٹیاں ہیں اور میں کنٹرول کر لوں گی۔
جواب:جگہ نہیں ہے اس لئے انشا ء اللہ اگلے ماہ۔

خوشخبری:۔
مسز احمد، شیخوپورہ کو اللہ تعالیٰ نے تین سال بعد اولاد کی نعمت سے نوازا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اولاد کی خوشیاں دیکھنا نصیب کرے۔ آپFolid Acid، اور کیلشیم برابر اور باقاعدگی سے لیں۔

محمد علی۔ سرگودھا
78سے72کلو پر آئے مبارک ہو۔ نئے پلان کے لئے رابطہ کریں۔
جویریہ کراچی سے 98سے 92آئی ہیں۔آپ کو بھی مزید پلان اور مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔
مسز ریحان سیالکوٹ سے اللہ نے آپکو پانچ سال بعد اولاد کی نعمت سے نوازا اس خوشی کے موقع پر مجھے اور میری اولاد کے لیے دُعا کیجیے گا کہ ہم سب کو اللہ جی کی خوشنودی حاصل ہو۔

Wednesday, 10 July 2013

12 Foods to Burn Belly Fat

Posted by Unknown on 03:51 with No comments
1. Nuts
They slim your stomach by keeping it full, eating about 24 almonds a day will satisfy your hunger for longer.

2. Protein powder
It contains amino acids that burn fat and build muscle. Adding two teaspoons to a smoothie will create a fat-busting and tastier drink

3. Olive oil
it contains monounsaturated fats therefore it helps keep your cholesterol under control and satisfy cravings.

4. Berries
they have a lot of fiber, just one cup of raspberries has six grams. It helps you fill full and more satisfied.

5. Eggs:
Our body needs vitamin b12 to metabolize fat, it is highly recommended to eat eggs for breakfast, it gives you a lot of energy and its an excellent source of protein.

6. Lean meats and fish
Salmon, tuna and turkey are perfect examples for this types of foods, they are full of omega-3s, the function is to prevent stress chemicals that promote fat abs.

7. Peanut Butter
A proper amount of peanut butter is going to give you a lot of benefits, its packed with niacin, which keeps the digestive system on track and prevents belly bloat.

8. Milk
the main source of calcium, calcium helps break down fat and it also prevents from forming.

9. Oatmeal:
Boosts energy, reduces cholesterol, maintains blood sugar levels
beans and legumes: Builds muscle, helps burn fat, regulates digestion

10. Apples:
they are packed with nutrients and are a rich source of vitamin C, also they have a lot of dietary fiber among other that help our digestive system.

11. Tomatoes
A large tomato contains only around 33 calories, adding a tomato to a meal will make you feel full and it also has a lot of healthy benefits for your whole body.

12. Avocados
everything tastes better with avocado, but other than it being delicious it has anti-bacterial and anti-fungal properties. It also contains the amino acid lecithin, which helps in preventing liver overload.

1۔ گری دار میوے (Nuts)
گری دار میوے آپ کے معدے کو بھر کر اسے اسمارٹ بناتے ہیں۔ دن میں 24 عدد بادام کھانے سے آپکو کافی دیر تک بھوک محسوس نہیں ہوتی،اس طرح یہ آپ کے لیے موثر ثابت ہوتا ہے۔

پروٹین پاؤڈر
یہ امینو ایسڈ پر مشتمل ہوتا ہے جو چربی کو پگھلاتا ہے اور مسلز بنانے میں مدد دیتا ہے۔ 2 چمچ یہ پاؤڈر کسی بھی ڈرنک میں ملانے سے ڈرنگ بہت لذیذ اور چربی کو ختم کرنے والا بن جائے گا۔

زیتون کا تیل
یہ چربی کو گُھلانے والے مونو فیٹس پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے یہ آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور ہماری طلب کو مطمئن رکھتا ہے۔

4۔ بیریز
ان میں ریشہ کافی تعداد میں موجود ہوتا ہے،Raspberries کے ایک کپ میں 6 گرام فائبر ہوتا ہے۔ اس سے آپکی بھوک کو مٹانے اور آپکو مطمئن رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

5۔ انڈے
ہمارے جسم میں چربی کو تحول کرنے کے لیے وٹامن بی12 کی ضرورت ہوتی ہے، بہت شدت سے اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ ناشتے میں انڈوں کا استعمال کیا جائے،یہ پروٹین فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور آپ کے جسم کو کافی مقدار میں توانائی فراہم کرتے ہیں۔

6۔ گوشت اور مچھلی
سالمن، ٹونا اور ٹرکی اس قسم کے کھانوں کی بہترین مثالیں ہیں،یہ اومیگا 3s سے بھرپور ہوتے ہیں،اور یہ کھچاؤ کے کیمیکلز سے بچاتے ہیں جو کہ موٹاپے کا سبب بنتے ہیں۔

7۔ مونگ پھلی مکھن
مونگ پھلی مکھن کی ایک مناسب مقدار آپکو بہت سے فوائد فراہم کرتی ہے،یہ نیاسین کے ساتھ پیک ہوتی ہے جو عمل انہضام کو ٹریک پر رکھتا ہے اور پیٹ کو پھولنے سے بچاتا ہے۔

8۔ دودھ
دودھ کیلشیم حاصل کرنے کا اہم زریعہ ہے،کیلشیم موٹاپے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

9۔ جئی کا آٹا
جئی کا آٹا توانائی بڑھاتا ہے، کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، بلڈ شوگر کی سطح کو برقرار رکھتا ہے۔
بینز اور ترکاری پٹھے بناتے ہیں،چربی کو جلانے میں مدد کرتے ہیں اور عمل انہضام میں باقاعدگی لاتے ہیں۔

10۔ سیب
ان میں اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو اور وٹامن سی کا ایک بھرپور زریعہ ہیں،دوسری غذاؤں کے مقابلے میں ان میں غذائی ریشہ زیادہ ہوتا ہے جو ہمارے نظام انہضام کے عمل میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

11۔ ٹماٹر
ایک بڑے ٹماٹر میں صرف 33 کیلوریز ہوتی ہیں ، دن کے کھانے میں ایک ٹماٹر کھانے سے آپ اپنی بھوک مٹی ہوئی محسوس کرتے ہیں۔ ٹماٹر آپ کے پورے جسم کے لئے صحت مند فوائد کا حامل ہے۔

12۔ مگر ناشپاتی
مگر ناشپاتی کے ساتھ ہر چیز کا ذائقہ بہتر محسوس ہوتا ہے، لیکن اسکے لذیذ ہونے کے علاوہ،یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل ہے، اس میں امینو ایسڈ لیسیتھین بھی موجود ہوتا ہے جو جگر کو اوورلوڈ ہونے سے بچاتا ہے۔

Wednesday, 3 July 2013

Household Tips گھریلو ٹوٹکے

Posted by Unknown on 04:33 with No comments
گھریلو ٹوٹکے


٭اگر انگور کے چھلکے اتارنا ہوں تو انگور کے خوشے کو دو منٹ کیلئے گرم پانی میں ڈبو دیں پھر دو منٹ کیلئے خوب ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں پھر آسانی سے چھلکے ا تر جائیں گے ۔


٭اگر ڈبل روٹی رکھے رکھے باسی ہوگئی ہو تو فوائل میں لپیٹ کر گیس مارک کر کے اوون میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں ڈبل روٹی بالکل تازہ ہو جائے گی۔


٭لپ اسٹک کے داغ اگر کپڑوں میں لگ جائیں تو ان داغوں پر ہیئر اسپرے اچھی طرح چھڑک کر دس منٹ بعد کسی بھی واشنگ پاﺅڈر سے دھو لیں۔ اور پھر فورا استری کر لیں داغ مٹ جائیں گے۔


٭صبح نہانے کے بعد صرف پیر کے انگوٹھوں پر سرسوں کے تیل کا مساج کریں سارا دن تھکن کا احساس نہیں ہو گا۔


٭چاول پکاتے وقت ایک کھانے کا چمچہ سفید سرکہ ڈال دیں چاول ہمیشہ کھلے کھلے پکیں گے۔


٭مٹر کو زیادہ عرصے تک رکھنے کیلئے اس کے دانے نکال کر فریز کر لیجئے اور بارہ مہینے مٹر کے مزے لیں ۔


٭کرسٹل کے برتن دھونے کے لئے پانی میں سفید سرکہ اور واشنگ پاﺅڈر ملا کر برتن کو ڈبو کر کسی ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں۔برتن چمک اٹھیں گے۔


٭چائے کے خالی ٹی بیگ آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔




٭سبزیاں پکاتے وقت پکنے کے دوران آدھا چمچہ سرکہ ڈالنے سے سبزیوں کا رنگ قائم رہتا ہے ۔


٭روٹی پکانے سے پہلے آٹے کو آدھ گھنٹہ کیلئے ڈھانک کر رکھ دیں اس طرح آٹا صحیح رہتاہے اور اس کے پیڑے خراب نہیں ہوتے۔


٭آنکھوں میں روزانہ رات کو سرمہ لگانے سے آنکھوں کی بینائی تیزہوجاتی ہے۔


٭اگر نالیاں بند ہو جائیں تو تیزاب ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔تمام بند نالیاں کھل جائیںگی۔


٭اگر آپ کو قے آرہی ہو تودو تین چھوٹی الائچی چبالیں قے بند ہو جائے گی۔


٭روزانہ انار کا شربت پینے سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں۔


٭ جن لوگوں کو قبض رہتی ہے انہیں چاہئے کہ وہ رات کو سونے سے قبل دودھ میں تھوڑا سا مکھن ملا کر پی لیں انشاءاللہ قبض دور ہو جائے گی۔


٭کلونجی کو بھون کر سونگھنے سے زکام کی شدت میں کمی آ جاتی ہے ۔


٭موٹاپے سے بچنے کے لئے روزانہ نہار منہ لیموں کی چائے کا استعمال کریں۔


٭کپڑے پر لوہے کے زنگ کا داغ لسی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔


٭گنے کا رس یرقان کے مریضوں کیلئے بڑا مفید ہے ۔


٭چیونٹیوں سے بچنے کیلئے شکر کے ڈبے میں تین چار لونگ ڈال دیں۔


٭کھیرا چھیلنے کے بعد چھلکے کو کچرے میں نہ پھینکیں انہیں واش بیسن باورچی خانے کی نالی اور کونے کھدروں میں ڈال دیں لال بیگ نہیں آئیں گے۔


٭اسپرین کی گولیاں پانی میں ملا کر پھولوں پر چھڑکیں تو پھولوں کی تازگی اور شگفتگی دیر تک برقرار رہتی ہے۔


٭مچھلی پکائی جائے تو پورے کچن میں اس کی بو پھیلتی جاتی ہے۔ کسی برتن میں ابلے ہوئے پانی میں تین سے چار ٹی اسپون سرکہ ڈال کر باورچی خانے میں رکھ دیں تو بوختم ہو جاتی ہے۔


٭بھنڈیوں کو پکاتے یا ابالتے وقت ان پر اگر لیموں کے چند قطرے یا ’دو ٹی اسپون ‘املی کا پانی ملا دیں تو ان کی نرمی پکنے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔پھول گوبھی کی رنگت کو پکانے کے دوران بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ اس کیلئے آپ یہ کریں کہ پکاتے وقت اس میں لیموں کا چھلکا ڈال دیں۔

Sunday, 30 June 2013

Its Easy To Get Rid Of Obesity

Posted by Unknown on 22:56 with No comments

موٹاپے کو دور بھگانا بہت آسان

موٹاپا ایک بہت ہی پریشان کن مسئلہ ہے جس سے نہ صرف مختلف قسم کی بیماریاں انسان کو گھیر لیتی ہیں بلکہ معمولات زندگی بھی بوجھ بن کر رہ جاتی ہے۔


موٹاپے کی پریشانی سے نجات پانے کیلئے لوگ بازاری ادویات کااستعمال کرتے ہیں جو بعض اوقات فائدہ پہنچانے کے مزید پیچیدگیاں پیدا کردیتی ہیں۔


موٹاپے کا شکار لوگ اپنی معمولات میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ چند ٹوٹکے اختیار کریں تو اس سے نہ صرف وہ موٹاپے سے نجات پاسکتے ہیں بلکہ انہیں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

جن لوگوں کا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا ہے انہیں سب سے پہلے واک کو معمولات زندگی میں شامل کرنے کی صلاح دی جاتی ہے، روزانہ نصف گھنٹہ پیدل چلنا صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔

جسمانی مشقت کے ساتھ ساتھ خوراک میں بھی کچھ اضافی چیزیں شامل کی جاسکتی ہیں، بند گوبھی کااستعمال موٹاپہ کم کرنے میں انتہائی مفید ہے، جدید تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں موجود” ٹارٹارک ایسڈ” شوگر اور دیگر کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔ گوبھی کا سلاد آپ کو اسمارٹ بناتا ہے۔

ایک یا دو پکے ہوئے سرخ ٹماٹر سے روزانہ ناشتہ کریں، تین سے 4 ماہ تک ایسا کرنے سے وزن کم ہوگا، دن میں دو ٹماٹر جسمانی ضرورت کیلئے کافی ہوتے ہیں۔

ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر استعمال کریں، یہ نسخہ روزانہ ایک یا دو مرتبہ استعمال کیا جائے تو موٹاپہ کم کرنے میں مفید ہوگا۔