Showing posts with label Hair Fall. Show all posts
Showing posts with label Hair Fall. Show all posts

Wednesday, 24 July 2013

Some Useful Tips For Hair

Posted by Unknown on 03:51 with No comments
بالوں کے لیے چند مفید ٹوٹکے

آج کل گرتے بال اور روکھے بال ہر ایک کا مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔ چاہے جتنا بھی اچھا شیمیو استعمال کیا جائے پھر بھی نتیجہ وہیں کا وہیں ہے۔
تو کیوں نہ کچھ وقت اپنے بالوں کو دیں اور کوشش کریں کہ اپنے دیسی نسخے استعمال کر کے ان کی قدرتی چمک کو برقرار اور گرنے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
* اگر بال گرتے ہوں تو یہ نسخہ مفید ہے۔
سرسوں کا تیل، ناریل کا تیل، آملہ کا تیل اور اگر میسر ہو سکے تو کدو کا تیل۔
ان سب کو ہم وزن لے کر ایک بوتل میں ملا کر رکھ لیجیے اور ہفتے میں کم سے کم ایک بار استعمال کریں
٭بالوں میں چمک کے لیے۔
دہی دو چمچ، مہندی کا پاؤڈر دو چمچ، تازہ انڈا ایک عدد، لیموں کا رس آدھا چمچ، اور سرسوں کا تیل تین چمچ ملا کر بالوں میں لگائیں اور بالوں کو کسی کپڑے سے ڈھانپ لیں ایک گھنٹے کے لیے پھر سر دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو بار کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کے پاس کیلے رکھے رکھے خراب ہو رہے ہیں تو انہیں پھینکئے مت بلکہ ایک کیلا اور دو سے تین چمچ میونیز کو مکس کر کے بالوں میں کچھ دیر کے لیے لگا لیں اور پھر کسی بھی شیمپو سے سر دھو لیں یہ دونوں اجزاء بھی بالوں کو کافی چمک بلکہ ایک طرح کی کنڈیشنگ کرتے ہیں۔

Tips For Hair Fall

Posted by Unknown on 02:45 with No comments
اگر آپکے بال تیزی سے گر رہے ہیں تو اس کی ایک اہم وجہ خشکی بھی ہو سکتی ہے یا آئرن کی کمی بھی۔ ہفتے میں ایک بار بالوں میں تیل ضرور لگائیے۔
تیل بنانے کے لیے
ناریل کاتیل۔۔۔۔ آدھا کپ
زیتوں کا تیل۔۔۔۔ آدھا کپ
کیسٹر آئل۔۔۔۔ آدھا کپ
بادام کا تیل۔۔۔۔ آدھا کپ
ان سب کو ایک بوتل میں ڈال کر اس میں 6 عدد کالی مرچیں ڈال دیں اور پھر بالوں میں لگائیے۔۔

Tuesday, 7 May 2013



روم…این جی ٹی…گنج پن ایک ایسا عالمی مسئلہ ہے جس سے دنیا بھر کے مرد پریشان پائے جاتے ہیں ۔اس مسئلے کا حل بھی اب اٹلی کے طبی ماہرین نے ڈھونڈ نکالا ہے جنہوں نے گنج پن کا ایسا علاج دریافت کر لیا ہے جس میں مریض کا اپنا خون اُسکے بال اُگانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اٹلی کی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق "ومپائر "نامی اس طریقہ علاج میں گنج پن کا شکار شخص کے جسم سے خون لے کر اُسے ایسی مشین سے گزارا جاتا ہے جو خون سے خاص ذرات والاپلازما الگ کر لیتی ہے ۔اگلے مرحلے میں مریض کے خون سے حاصل کردہ ان ذرات کو سر کی جِلد کے نیچے انجکشن کے ذریعے منتقل کردیاجاتا ہے جس کے نتیجے میں گِر جانے و الے بال کچھ ہی عرصے میں قدرتی انداز سے دوبارہ اُگنا شروع ہو جاتے ہیں۔تحقیق میں گنج پن کا شکار45افراد پراس جدید علاج کی آزمائش کی گئی جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے اور کچھ ہی عرصے میں یہ تمام افراد اپنے نئے بالوں کو لیکر بیحد خوش نظر آئے ۔

Tuesday, 30 April 2013

اگر آپ سرکے گرتے بالوں سے پریشان ہیں تو ہمارے پاس آپ کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ سائنس دان ایک   ایسے علاج کے قریب پہنچ گئے ہیں جس سے گنجے پن پر مکمل طور پر قابوپایا جا سکے گا۔ کیونکہ انہوں نے اس مخصوص پروٹین کا کھوج  لگالیا ہے جس کی وجہ سے بال کمزور ہوکر رفتہ رفتہ گرجاتے ہیں۔

 

ماہرین کا کہناہے کہ جب یہ معلوم ہوجائے کہ مرض کا اصل سبب کیا ہے تو پھر اس کی دوا ڈھونڈنا آسان ہوجاتا ہے۔
مردوں کے سرکے بال عموماً 50 سال کی عمر میں گرنے شروع ہوجاتے ہیں۔ بال گرنے کا آغاز سر کے وسط سے ہوتا ہے اور پہلا خلاء اسی حصے میں نمودار ہوتا ہے، جسے اکثر لوگ اپنا ہیر اسٹائل بدل کر چھپا دیتے ہیں۔

  بالوں کا گرنا اور گنج کا نمودار ہونا ، ظاہر ہے کسی کو اچھا نہیں لگتا،اور پھر فکر شروع ہوجاتی ہےدوبارہ بال اگانے کی۔ جس کے  لیے مختلف ہیئر ٹانک ، تیل اور کریمیں استعمال کی جانے لگتی ہیں۔ لیکن یہ محاورہ کہ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، بالوں پر صادق آتا ہے اور  سر کے وسط میں ابھرنے والا چھوٹا خلا ءتیزی سے اردگرد کے بالوں کو نگلنے لگتا ہے ۔ پھر جب گنج بڑھ جاتا ہے تو اسے ذہنی طور پر  قبول کرنے کے بعد اس کی فکر چھوڑ دی جاتی ہے۔
لیکن پیشہ ورانہ ضرورتوں یا کسی دوسری وجہ سے اپنی شخصت کا خیال رکھنے والے افراد اپنی گنج کو وگ میں چھپا لیتے ہیں یا پھر بالوں کی پیوندکاری کروا لیتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گنج کا مرحلہ مکمل ہونے میں 15 سے 25 سال لگتے  اور اس کے بعد بال صرف کنپٹی اور سر کے پچھلے حصے میں باقی رہ جاتے ہیں اور ایک جھالر کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔


سر کےپچھلے حصے کے بال سب سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں اور عموماً گنجے پن چھپانے کی پیوندکاری میں اسی حصے کے بال استعمال کیے جاتے ہیں۔ لیکن پیوندکاری کی بعض صورتوں میں نقلی بالوں کو بھی اصلی بالوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
50 سال کی عمر کے لگ بھگ سرکےبالوں کا گرنا معمول کا ایک عمل ہے، لیکن اس کی رفتار کم یا زیادہ ہوسکتی ہے جس کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے۔لیکن بعض افراد کے بال عین جوانی میں ہی گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ جس کی وجہ عموما جینیاتی ہوتی ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے عمر کے ساتھ گنجے پن کا نشانہ مرد بنتے ہیں اورخال خال ہی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی عورت بھی مردوں کی طرح گنجی ہوجائے۔ تاہم عمر کےساتھ  ان کے بال بھی کمزور پڑسکتے ہیں اور چھدرے بھی ہوسکتے ہیں۔

مرد گنجے کیوں ہوجاتے ہیں؟
یہ پتا چلانے کے لیے یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے پروفیسر جارج کوٹسارلیس کی قیادت میں تحقیق کی۔  اس سلسلے میں لیبارٹری میں چوہوں پر تجربات کے بعد انہوں نے 20 سے زیادہ ایسے مرد رضاکاروں کا انتخاب کیا  جو گنجے پن کے عمل سے گذررہےتھے۔


انہیں معلوم ہوا کہ سر کے اس حصے میں ، جہاں  سے بال غائب ہوچکے تھے، ایک مخصوص پروٹین پی جی ڈی ٹو کی سطح ، بالوں والے حصے سے تین گنا زیادہ تھی۔
مارکیٹ میں اس وقت کم و بیش 10 ایسی دوائیں موجود ہیں جوپی جی ڈی ٹو کو بننے سے روکنے میں مدد دے سکتی ہیں، یا اس کی رفتار سست کرسکتی ہیں۔


پروفیسر کوٹسارلیس کا کہناہے کہ پی جی ڈی ٹو پروٹین کی سطح معمول پر لانے کے مثبت نتائج نکلے اور بالوں کا گرنا رک گیا۔ لیکن  اس عمل سے گرجانے والے بالوں کو واپس نہیں لایا جاسکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بالوں کی افزائش میں اضافہ کرنے والی کئی  دوائیں موجود ہیں، جنہیں پی جی ڈی ٹو پر قابوپانے والی دوا کے ساتھ استعمال کر کے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
  جریدے’ سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن‘ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں پروفیسر جارج کوٹسارلیس کا کہناہے کہ ان کی ٹیم کی یہ دریافت مرودں میں گنجے پن کی مکمل روک تھام کی جانب ایک اہم اور بڑا قدم ہے ۔ گنجے پن کا سبب بننے والے پروٹین کی دریافت کے بعد اب اس کا علاج ڈھونڈنا آسان ہوگیا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ پہلے مرحلے میں کامیابی کے بعد اب ان کا اگلا قدم  ایسے مرکبات کا کھوج لگانا ہے جو پروٹین پی جی ڈی ٹو کی سطح  بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ جس کے بعد گنجے پن پر مکمل طورپر قابوپانا اور نئے  بال اگانا آسان ہوجائے گا۔

گنجا پن دور کرنے کیلئے
گنجے پن کو دور کرنے کے لئے عمدہ کشمش لیں اور اس سے نصف مقدار میں مصبر کھرل میں پیس لیں۔ پانی ملا کر حسبِ ضرورت سر پر لیپ کرنے سے چند روز میں نئے بال اگنے لگتے ہیں۔

Monday, 25 March 2013

Pumpkin's Benefits

Posted by Unknown on 03:17 with No comments

سنت کی سنت علاج کا علاج ۔ کدو ایک سبزی ہے جو ذائقہ میں لذیذ اور تاثیر میں‌ زود ہضم ، صحت بخش اور دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے والا ہے۔ کدو مفرح قلب، جگر اور اعصاب کے لیے مفید سبزی ہے۔ کدو ہمارے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت زیادہ پسند تھا۔ پسندیدگی کا یہ عالم تھا کہ گوشت اور کدو کے سالن سے کدو کے قتلے اٹھا اٹھا کر پہلے کھاتے تھے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک درزی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے پر بلایا ، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ صاحب خانہ نے جو کی روٹی اور شوربہ پیش کیا۔ شوربہ میں کدو گوشت تھا۔ پس میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کدو کے ٹکڑے اٹھا اٹھا کر نکالتے تھے۔ اس دن سے میں بھی کدو کو پسند کرنے لگا۔

ہمارے ہاں بالعموم پروٹین کی حامل غذاﺅں یعنی گوشت اور دودھ وغیرہ کو اعلیٰ جبکہ سبزیوں اور دالوں کو ادنیٰ تصور کیا جاتا ہے۔ تمام غذائیں ایک انمول تحفہ ہیں اور ان کے ہر گروپ میں مختلف اجزاء پائے جاتے ہیں جن کا متوازن استعمال جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔ سبزیوں میں سے ایک ”کدو“ بھی ہے جو لذت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر بے پناہ طبی خواص بھی رکھتا ہے۔ کدو جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر رکھتا ہے اور بخار میں بھی مفید ہے۔ اس کے علاوہ بادی پن اور بلغم کی شکایت سے دوچار مریض اگر کدو کے ساتھ سیاہ زیرہ اور بڑی الائچی ملا کر استعمال کریں تو انہیں ان شکایات سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گرمیوں کے موسم میں کدو کھانے سے پیاس کی شدت میں کمی ہوتی ہے۔ معدہ کی تیزابیت دور ہوتی ہے اور دل و دماغ کو تقویت ملتی ہے ۔ ہلکی آنچ پر پکایا ہوا کدو کا سالن ایک قدرتی ٹانک ہے اس میں نہ صرف فولاد بلکہ کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن اے اور بی بھی پائے جاتے ہیں۔ اس میں بہت سے معدنی اور روغنی نمکیات بھی مناسب مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ محنت اور مشقت کرنے والے افراد کے لیے کدو اور چنے کی دال کا پکوان بہترین اور قوت بخش غدا کی حیثیت رکھتا ہے۔ گوشت اور گرم مصالحے کی آمیزش سے نہ صرف اس کی تاثیر میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے بلکہ ذائقہ بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کا گوشت کے ساتھ استعمال زیادہ مفید بتایا گیا ہے۔ دالوں میں جس طرح مونگ کی دال بے ضرر تصور کی جاتی ہے اس طرح کدو کو سبزیوں میں بے ضرر خیال کیا جاتا ہے ذیل میں دیئے گئے چند ٹوٹکوں سے اس کی افادیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

سرسام
سرسام سر میں ورم کی ایک بیماری ہے جس کے لیے کدو بہت مفید ہے۔ کدو کا رس لے کر اس میں ہموزن روغن کنجد (تلوں کا تیل) شامل کر کے تانبے یا پیتل کی دیگچی میں ڈال کر اس حد تک پکائیں کہ تمام رس جل جائے اور محض تیل باقی رہ جائے۔ اسے کپڑے سے چھان لیں اور تیل کو بوتل میں محفوظ کر لیں۔ بوقت ضرورت تھوڑے تھوڑے وقفے سے مریض کے سر پر مالش کر کے گرم کی ہوئی روئی باندھیں۔ اس سے نہ صرف سرسام میں افاقہ ہو گا بلکہ بے خوابی اور عام سردرد وغیرہ کے لیے بھی مفید ہے۔

کان کا درد
کان میں پانی چلا جائے یا پھر کان میں درد ہو تو اس کے لیے بھی کدو کا پانی پینے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی پنساری سے روغن گل لے کر اس میں اس کے ہم وزن کدو کا پانی ملا لیں۔ کان کے درد کی صورت میں اس محلول کے دو سے تین قطرے کان میں ڈالیں، انشاءاللہ درد سے راحت ملے گی۔

بچھو کا ڈنگ
گھر میں کسی کو بچھو ڈنگ مار دے اور فوری طور پر ڈاکٹر تک پہنچنے میں دشواری ہو تو آپ کدو کے گودے سے مریض کو فوری طبی امداد دے سکتے ہیں۔ ڈنگ والی جگہ پر کدو کے گودے کا اچھی طرح لیپ لگا دیں اور ساتھ ہی اسے اس کا پانی بھی پلائیں، زہر کا اثر زائل ہو جائے گا۔

سر کی خشکی
روز مرہ زندگی میں خواتین و حضرات کو سر کی خشکی کا سامنا رہتا ہے۔ جس کے علاج کی خاطر وہ طرح طرح کے شیمپو استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی یہی مسئلہ در پیش ہے تو بازار سے روغن کدو لیں اور اس سے سر کی اچھی طرح مالش کریں۔ اس کے علاوہ آپ دودھ میں روغن کدو کا ایک چمچ ڈال کر استعمال کیا کریں اس سے نہ صرف خشکی کا خاتمہ ہوگا بلکہ یہ دل کی دھڑکن کو بھی معمول پر رکھنے کے لیے مفید ٹوٹکہ ہے۔

دانت کا درد
دانت اگر درد کرنا شروع کر دے تو پھر کہیں چین نہیں ملتا اور مریض اس سے نجات کے لیے طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتا نظر آتا ہے۔ اگر آپ بھی اسی صورت حال سے دوچار ہیں تو کدو کا گودا پانچ تولے اور لہسن ایک تولہ لے کر دونوں کو ایک سیر پانی ڈال کر خوب اچھی طرح سے پکائیں جب گودا آدھا جل جائے تو اسی نیم گرم پانی سے کلیاں کریں۔ انشاءاللہ درد میں افاقہ ہوگا۔

حلق کا ورم
آواز کا بیٹھ جانا معمول کی شکایت ہے جو کسی بھی شخص کو ہو سکتی ہے۔ اس سے چھٹکارے کے لیے کدو کے نیم گرم پانی سے غرارے کریں۔ اس کے علاوہ یہ ٹوٹکہ خناق جیسی تکلیف میںبھی راحت کا باعث بنتا ہے۔

ہونٹ پھٹنا
مغز تخم، کدو شیریں۔ گوند کتیرا، ہموزن لے کر خوب باریک کر کے رات کو سوتے وقت ہونٹوں پر لگا کر سو جائیں۔ صبح گرم پانی سے صاف کر لیں۔ ایک ہی مرتبہ کے استعمال سے فائدہ ہوگا۔

بدن کی پھنسیاں
کدو کا پانی پھنسیوں پر لگانے سے پھنسیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ اس کے گودے کا لیپ بھی فائدہ مند ہے۔ کدو کا چھلکا زخموں کے لیے مفید حیثیت رکھتا ہے۔ سب سے پہلے اس کے چھلکوں کو سائے میں خشک کریں اس کے بعد ان کی مطلوبہ مقدار لے کر انہیں جلا دیں اور باریک کر کے محفوظ کر لیں۔ یہ راکھ زخم پر چھڑکنے سے زخم جلد مندمل ہو گا۔

بواسیر
کدو کے چھلکے میں قدرت نے بواسیر جیسی تکلیف کے لیے بھی شفا رکھی ہے۔ اس کے لیے کدو کے حسب ِضرورت چھلکے لے کر انہیں سائے میں خشک کر کے باریک پیس لیں۔ دن میں صبح و شام چھ ماشہ سے ایک تولہ تک ان چھلکوں کو تازہ پانی کے ساتھ کھالیں۔ اسے اپنا معمول بنا لیں۔ یہ ٹوٹکہ نہ صرف بواسیر کے مریضوں کے لیے مفید ہے بلکہ خونی پیچش کے لیے بھی لاجواب ہے۔

زیادہ چھینکیں آنا
اگر چھینکیں مار مار کر آپ کا برا حال ہو جاتا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ اس کے لیے بھی آپ روغن کدو کے دو چار قطرے ناک میں ٹپکا دیں۔ چھینکیں آنا بند ہو جائیں گی۔ قبض کشا: ایسے مریض جن کو دائمی قبض کی شکایت ہو، وہ بھی کدو سے مستفید ہو سکتے ہیں کدو کے استعمال سے مرض کے رفع ہونے میں مدد ملتی ہے۔

مکھیوں سے بچاﺅ
کسی چیز کو مکھیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اس پر کدو کی بیل کے پتے رکھ دیں۔ مکھیاں ہرگز اس پر نہ بیٹھیں گی ۔اگر شیرخوار بچوں پر دن کے وقت کدو کے پتے رکھ دیئے جائیں تو بھی مکھیوں سے محفوظ رہیں گے۔

یرقان
ایک عدو کدو لے کر اسے ہلکی آگ میں جلا کر بھرتا بنا لیں اور اس کا پانی نچوڑ کر اس میں تھوڑی سی مصری ملا کر پی لیں۔ یرقان کے لیے بہت مفید ہے۔

سردرد
جب بھی سردرد ہو تازہ کدو کا گودا حسب ِضرورت لیں اور اسے کھرل میں باریک کچل کر پیشانی پر لگا لیں ،تھوڑی دیر میں آرام آجائے گا۔

بہترین سرمہ
کدو کا چھلکا حسب ِضرورت لے کر سائے میں خشک کریں۔ ان چھلکوں کو جلا کر کھرل میں باریک پیس کر شیشی میں محفوظ کر لیں۔ صبح شام تین تین سلائیاں دونوں آنکھوں میں لگائیں۔ تھوڑے ہی عرصہ میں آنکھ کی تمام شکایتیں دور ہو جائیں گی۔

Tuesday, 5 March 2013

Lemon For Hair

Posted by Unknown on 21:09 with No comments

بالوں کا گرنا:
  •  لیموں کا رس ایک چائے کا چمچہ،ادرک کا رس ایک کھانے کا چمچہ اور اتنا ہی پیاز کا رس لے کر ملا لیں اور بالوں کا مساج کریں۔ بال گرنا بند ہو جائیں گے۔

خشکی کے مسائل:
 
  •  سر میں خشکی ہو تو کالی مرچ پاؤڈر 10 گرام، لیموں کا رس 20 گرام،اور کچا دودھ 50 گرام۔ ان تینوں چیزوں کو ملا کر سر کے بالوں میں اور ان کی جڑوں میں اچھی طرح لگا کر ملیں اور 2 گھنٹے بعد دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو بار سے زیادہ نہ دہرائیں کیونکہ سر کے بالوں میں لیموں کا زیادہ استعمال کرنے سے بالوں کا قدرتی رنگ خراب ہو جاتا ہے۔
  • ناریل کا تیل ایک کھانے کا چمچہ،کیسٹر آئل ایک کھانے کا چمچہ اور لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ سب باہم ملا کر سر کا مساج کریں۔خشکی دور کرتا ہے۔

Monday, 31 December 2012

Important Points about hair fall

Posted by Unknown on 18:19 with No comments

               "بال گرنے کے بارے میں اہم نکات"
بال گرنا مردوں اور عورتوں میں ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔ بال ہماری اچھی شخصیت کے لئے بہت اہم ہیں۔ بالوں کی وجہ سے ہم پر کشش نظر آتے ہیں، لیکن بہت سے لوگوں کے مختلف وجوہات کی وجہ سے بال گر جاتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ ان کے بال ایک اچھا شیمپو استعمال کرنے سے گرنا بند ہو جائیں گے۔ لیکن یہ سچ نہیں ہے۔
بال گرنے کی مختلف وجوہات ہیں جو آپ کے سر سے بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔۔۔
اگر آپ کے بال خشکی کی وجہ سے گر جاتے ہیں تو وہ ایک اچھے شیمپو کے استعمال سے رُک سکتے ہیں لیکن اس کی دُوسری وجوعات کیا ہیں؟
بال گرنے سے چھٹکارا پانے کے لئے سب سے پہلے آپ کو یہ معلوم کرنا پڑے گا کہ آپ کے کیوں بال گر رہے ہیں؟ آجکل بال گرنے کی ایک عام وجہ ذہنی دباؤ ہے۔
آپ کے بال بالوں کی وجہ سے بھی گر سکتے ہیں اورایک اچھا شیمپو استعمال کرنے سے  بال گرنا بند نہیں ہو سکتے۔

اگر بال ذہنی دباؤ کی وجہ سے گر رہے ہیں تو آپ کو ذہنی دباؤ سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔
میرے اس پیغام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے بال گرنے کی وجہ تلاش کریں کہ آپ کے بال کیوں گر رہے ہیں؟ اور پھر اسے روکنے کے لئے کچھ اہتمام کریں۔
مجھے امید ہے کہ میرا یہ پیغام تمام قارئین کے لئے مفید ثابت ہو گا۔