Showing posts with label Rawalpindi. Show all posts
Showing posts with label Rawalpindi. Show all posts

Saturday, 11 May 2013


کراچی/ راولپنڈی: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی،چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم، چیف جسٹس افختار محمد چوہدری اور سابق وزیر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے  اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف نے راولپنڈی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے زمرد خان، تحریک انصاف کی حنا منظور، مسلم لیگ ن کے ملک ابرار احمد اور جماعت اسلامی کے رضوان احمد مدمقابل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے اپنا ووٹ کراچی کے حلقے این اے 250 کیلئے پولنگ شروع ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد کاسٹ کیا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد راشد حسین ربانی، تحریک انصاف کے عارف الرحمن علوی، جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان اور ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت میدان میں ہیں۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کوئٹہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ان کے ہمراہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی موجود تھے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور میں حق رائے استعمال کیا۔
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری اور ان کے اہل خانہ نے پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔

راولپنڈی: انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرمختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت سیکڑوں کارکنوں کے خلاف مجموعی طورپرنو مقدمات درج ہوئے جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے 42 کیس رپورٹ کیے گئے جن پر مزیدکاروائی کیلیے مفصل رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئی۔
حنیف عباسی کیخلاف2مقدمات ،پی ٹی آئی کے چوہدری اصغرسمیت نائب صدرعامرکیانی وغیرہ کیخلاف ایک مقدمہ ، اور عوامی تحریک کے رہنما کیخلاف وال چاکنگ پرایک مقدمہ درج کیاگیا مسلم لیگ ق کے رہنمائوں دو اور مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے کی ایک کارنرمیٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم میں3مقدمات درج کرکے فائرنگ کرنیوالے تین ملزمان کو گرفتارکیاگیا انتخابی مہم کے آخری روز صادق آبادکے علاقے میں حنیف عباسی نے انتخابی مہم ختم ہونے کے باوجود کارنرمیٹنگ جاری رکھی انتخابی مہم کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروںکی جانب سے ضابطہ اخلاق کی 10خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے انتخابی مہم کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں اورمخالف امیدوارکودھمکیاں دینے اور حراساں کرنے پر مختلف تھانوںمیں مجموعی طورپر10مقدمات درج کیے گئے مسلم لیگ ن کے امیدواربرائے حلقہ این اے چھپن حنیف عباسی انکے پی ایس شیخ انور سمیت مسلم لیگ ن کے تقریبا نو سو کارکنوںکے خلاف تھانہ وارث خان ، اورتھانہ صادق آباد میںدو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ، اسی تھانہ مری میںمسلم لیگ ق کے سردارسلیم کے انتخابی میٹنگ کے دوران کارکن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے پر کارکن کے خلاف مقدمہ ، تھانہ روات میںبھی مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے چندکارکنوںکی جانب فائرنگ پر انکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

Monday, 15 April 2013



راولپنڈی…پاکستان اور افغانستان میں بارڈر کوآرڈی نیشن اور مہمند ایجنسی میں پوسٹ کی تعمیر سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ افغانستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل افضل امان نے وفد کے ہمراہ راول پنڈی میں اپنے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل اشفاق ندیم سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان بارڈر کوآرڈی نیشن اور مہمند ایجنسی میں پوسٹ کی تعمیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی ، اور معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔

Tuesday, 9 April 2013


راولپنڈی…پاک فوج نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں آپریشن میں 110دہشت گرد ہلاک اور 23 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

Friday, 15 March 2013


شفاف انتخابات کیلئے فوج کو الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑا ہونا پڑے گا،شیخ رشید
راولپنڈی… 
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج کو چیف الیکشن کمشنر کے پیچھے کھڑے ہوکر شفاف انتخابات کرانا ہوں گے، تاخیر ہوئی تو پھر الیکشن کا انعقاد ممکن نہ ہو گا۔راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں لیکن 18کروڑ عوام کو یہ بھی معلوم نہیں کہ نگران وزیراعظم کون ہو گا۔ شیخ رشید نے پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور قرار دیا اور کہا کہ کرپشن میں سب شریک تھے، پاکستان کو لوٹا جا رہا تھا اور کوئی اپوزیشن پارٹی باہر نہیں نکلی، اب جو بھی حکومت میں آئے گا یہی کہے گا کہ قومی خزانہ خالی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ اسمبلی میں ہوتے تو دیکھتے کہ ڈرون حملے کیسے جاری رہتے ہیں۔

Wednesday, 6 March 2013

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس آج ہو گی

راولپنڈی (آئی اےن پی ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت اہم کور کمانڈرز کانفرنس (آج ) جمعرات کو جی ایچ کیو میں ہو گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق (آج) ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس ماہانہ بنیادوں پر ہونے والے اجلاس کا حصہ ہے جس میں فوج کے پےشہ وارانہ امور، ملکی سلامتی کی صورتحال کراچی مےں امن و امان کے حوالے سے امور زےر غور آئےں گے۔ ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز خاص طور پر کراچی کی صورتحال، آئندہ انتخابات کے موقع پر فوج کی تعےناتی، سرحدی صورتحال، شدت پسندوں کے خلاف قبائلی علاقوں مےں جاری فوجی آپرےشن سے متعلق امور پر غور کےا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کور کمانڈر کراچی اعلیٰ فوجی حکام کو کراچی کے امن کو تباہ کرنے کےلئے درپردہ جاری کوششوں کے بارے میں اعتماد میں لینگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن و امان خاص طور پر کراچی کی صورتحال کے حوالے سے بعض اہم فیصلے متوقع ہیں۔ 

Thursday, 28 February 2013


راولپنڈی: حج کرپشن اسکینڈل کا ایف آئی اے نے نیا چالان تیارکر لیا ہے جسے چند روزمیں اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی کی  عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نئے چالان میں سابق وفاقی وزیرمذہبی امور علامہ حامدسعیدکاظمی،سابق ڈی جی حج مکہ راؤ شکیل، سابق جوائنٹ سیکریٹری وزارت مذہبی امورآفتاب الاسلام راجہ کو مرکزی ملزمان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔مفرور ملزم احمد فیض کو سابق وفاقی وزیرکا مبینہ فرنٹ مین قرار دیتے ہوئے اشتہاری ملزم ڈکلیئرکیا گیا ہے۔اس مقدمے میں سابق ڈی جی حج مکہ راؤ شکیل کی  میرٹ سے ہٹ کر تعیناتی کرنے پر مزید ملزمان کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔
نئے چالان میں سابق وفاقی وزیرکیخلاف مزید شواہد بھی شامل  کیے گئے ہیں ان کی بیٹی کی شادی کے اخراجات کو بھی چالان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔نئے چالان کے عدالت میں پیش ہوتے ہی اس اہم ترین مقدمہ کی اب تک کی ہونے والی تمام کارروائی اور47گواہان کے ریکارڈ کیے جانے والے بیانات ختم قرار پائیںگے اور تمام ملزمان کیخلاف از سر نو فرد جرم عائدکرکے سماعت شروع کی جائے گی۔نئے چالان پر تفتیشی ٹیم میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں۔

12

ایف آئی اے کے قانونی ماہرین کا موقف ہے کہ اس وقت یہ مقدمہ آخری مرحلہ میںہے اور دو تاریخوں میں مکمل ہونے والا ہے، اس آخری اسٹیج پر نیا چالان پیش کیے جانے کی صورت میںگرفتار ملزمان بھی اسٹیچوٹری گراؤنڈ پر ضمانت کے قانونی حقدار بن جائیںگے اور انکی رہائی کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔ ایک ہی مسئلہ کے دو چالان پیش کئے جانے سے مقدمہ کمزور ہوجائے گااور ملزمان کوفائدہ پہنچے گا۔گزشتہ روز اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی افتخار احمد خان کی عدالت میں ایف آئی اے نے علامہ حامد سعیدکاظمی کی ضمانت منسوخ کرانے کیلیے باقاعدہ درخواست بھی دائرکر دی ہے۔

Tuesday, 26 February 2013


توہین عدالت: چیئرمین نیب کو اظہار وجوہ کا نوٹس دوبارہ جاری۔
راولپنڈی …
 لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بنچ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین نیب کو دوبارہ اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 فروری کو طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بنچ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے چیئرمین نیب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین نیب پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں ایک گھنٹے میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آبزرویشن دی کہ اظہار وجوہ کے نوٹس پر بذات خود پیش ہونا ضروری ہے۔ نیب کے لا ء افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا چیئرمین نیب سے رابطہ نہیں ہو سکا لہذا مہلت دی جائے جس پر سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

Monday, 25 February 2013


آئین کے الفاظ اور روح کے مطابق 5 برس جمہوری عمل کا ساتھ دیا،آرمی چیف
راولپنڈی…
 آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف اور غیر جانب دارانہ انتخابات ان کا خواب ہیں۔ انہیں خوشی ہے کہ اس خواب کی تعبیر کے قریب آگئے ہیں۔روزنامہ جنگ کے سینئر کالم نویس عرفان صدیقی کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات صحافیوں سے غیر رسمی گفت گو کے دوران کہی۔ جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف بننے کے بعد انہوں نے ہرممکن کوشش کی کہ انتخابات میں کسی طرح کی مداخلت نہ ہو۔ انہوں نے پانچ برس آئین کے الفاظ اور روح کے عین مطابق جمہوری عمل کا ساتھ دیا۔ آج وہ پوری طرح منصفانہ انتخابات اور اقتدار کی پْرامن منتقلی کی حمایت کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ اخبار نویس شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے۔ کسی نے کہا کہ فوج فلاں کی پشت پناہی کررہی ہے کسی نے کہا کہ کوئی لمبی مدت کا ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ چاہتے ہیں۔ لیکن آپ نے دیکھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ان کی نیک نیتی بیانات سے نہیں عمل اور زمینی حقائق کی شکل میں سامنے ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے خواب کی تعبیر کے قریب آگئے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں ایک ساتھ ایسے انتخابات ہوں جن پر سب کو یقین ہو۔ آرمی چیف نے کہا کہ 2008 میں بھی مداخلت کاری روکی تھی اور آج بھی ان کا مشن یہی ہے۔۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو فوج کی مکمل مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اپنے نمائندوں کا انتخاب عوام کا حق اور اختیار ہے۔ وہ انتخابات کے نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔ عوام جن کا انتخاب کرتے ہیں وہ اچھے ہیں یا برے اس سے فوج کا کوئی کام نہیں۔ فوج کی آئینی ذمہ داری یہ ہے کہ جو بھی حکومت بنے اس کا ساتھ دیں۔

Tuesday, 19 February 2013


آرمی چیف کاٹلہ رینج جہلم کا دورہ ، جنگی مشقوں کا جائزہ لیا
راولپنڈی…
 آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ٹلہ رینج جہلم کا دورہ کیا اور فوج کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ان مشقوں کا مقصد فوجی جوانو ں کو جنگی میدان کے ماحول سے آشنا کرنا اور تربیت دینا ہے۔ مشقوں میں پاکستان ائیر فورس کے طیاروں اور جدید اسلحہ کا استعمال بھی کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مشقوں میں شریک جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کی تعریف کی۔

Sunday, 10 February 2013

Lawyers Strike In Rawalpindi

Posted by Unknown on 03:55 with No comments

راولپنڈی وکلاء ہڑتال ،بے نظیر قتل کیس کی سماعت نہ ہوسکی

راولپنڈی

بے نظیر قتل کیس کی سماعت 23 فروری جبکہ صہبا مشرف جانب سے دائر درخواست کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کر 
دی گئی۔

راولپنڈی میں وکلا کی ہڑتال کے باعث انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دونوں مقدمات بے نظیر قتل کیس اور پرویز مشرف 

کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف صہبا مشرف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت آج نہ ہو سکی۔

بے نظیر قتل کیس کی سماعت کو 23 فروری تک جبکہ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف صہبا مشرف کی 

جانب سے دائر درخواست کی سماعت کو 19 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

Land Fraud Case

Posted by Unknown on 03:42 with No comments

اراضی فراڈ کیس میں ملک ریاض سمیت تین افرادکی ضمانتیں منظور

راولپنڈی…احتساب عدالت راولپنڈی نے 1401 کنال اراضی فراڈ کیس میں ملک ریاض اور علی ریاض سمیت تین ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔پراسیکیوٹر جنرل نیب کی جانب سے ملک ریاض اور علی ریاض کے خلاف اراضی فراڈ ریفرنس واپس لینے کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے والے چار دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔چیئرمین نیب کے احکامات پر یہ مقدمہ اینٹی کرپشن عدالت سے احتساب عدالت کو منتقل ہوا تھا۔اور اب پراسیکیوٹر جنرل نیب کی جانب سے ملک ریاض اور علی ریاض کے خلاف اراضی فراڈ ریفرنس واپس لینے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ تحقیقات میں ملک ریاض اور علی ریاض کیخلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ احتساب عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بحث کیلئے 16 فروری کو طلب کر لیا۔