Showing posts with label Sun Glasses. Show all posts
Showing posts with label Sun Glasses. Show all posts

Wednesday, 1 May 2013



روم…این جی ٹی…فیشن کی دنیا میں جہاں جوتوں، کپڑوں اور جیولری پر بہت دھیان دیا جاتا ہے وہیں فیشن ایبل خواتین کے درمیان برانڈڈ اور مہنگے سن گلاسز کی نمائش کو بھی بیحد اہمیت دی جاتی ہے۔ فیشن کی دلدادہ خواتین کی دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اٹلی کی ایک معروف کمپنی نے دنیا کے مہنگے ترین سن گلاسزدبئی میں نمائش کیلئے پیش کر دئیے گئے ہیں جنکی مالیت چا ر لاکھ چوراسی ہزار ڈالر ہے۔ان دلکش سن گلاسز کی کمانیاں 60 گرام خالص سونے سے تیارکر دہ ہیں جبکہ اسے 51 ہیروں سے مزین کیا گیا ہے جو اس چشمے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

Sunday, 23 December 2012

گرمی کے موسم میں دھوپ سے بچنے کے لیے سَن گلاسز کی ضرورت ہوتی ہے۔ دھوپ کے چشمے نہ صرف آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں بلکہ گرمی کے موسم میں آپکو مزید خوبصورت اور سجیلا بنا کر پیش کرتے ہیں۔ زیادہ تر، پاکستان، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش جیسے جنوبی ایشیائی ممالک سب سے گرم ممالک سمجھے جاتے ہیں۔ اور یہاں موسم گرما میں لوگ آنکھوں اور جلد کی دیکھ بھال کے لیے بہت احتیاط کرتے ہیں۔ گرمی کو شکست دینے کے لیے خاص طور پر سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچنے کے لیے دھوپ کے چشمے بہت ضروری ہیں۔
ہم دیکھتے ہیں کہ کالج جانے والی لڑکیوں کو دھوپ کے چشمے نہ صرف موسم گرما میں آنکھوں کی حفاظت مہیا کرتے ہیں بلکہ ان کی مدد سے وہ زیادہ پُرکشش بھی لگتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ مہنگے اور برانڈڈ دھوپ کے چشمے خریدیں،بلکہ آپ مقامی مارکیٹ سے بھی اچھے چشمے خرید سکتے ہیں۔ چشمے خریدنے سے پہلے آپ لینز کے معیار کو ضرور پیشِ نظر رکھیں۔ ہمیشہ اپنے چہرے کے متضاد صورت کا چشمہ خریدیں۔ مثلاً اگر آپ کے چہرے کی صورت کول ہے تو آپ گول شیپ کے چشمے بالکل نہ خریدیں۔ اس سے آپ مضحکہ خیز اور عجیب لگیں گی۔
اگر آپ کے پاس کافی رقم ہے تو آپ برانڈڈ چشمے خریدیں کیونکہ یہ آپکی آنکھوں کو الٹراوائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ گہرے شیڈز کے چشمے خریدیں۔