کراچی…سپرمین
سیریز کی نئی فلم مین آف اسٹیل کا پریمئیر کراچی میں ہوا، جیو فلمز لا رہا
ہے وہ جس کا تھا فلمی شائقین کو شدت سے انتظار،75 برس قبل تخلیق شدہ دنیا
کے سب سے جانے پہچانے ہیرو اورultimate superhero کی بڑی اسکرین پر پہلی
جھلک دیکھنے ہر عمر کے شائقین شامل ہوئے، مین آف اسٹیل کے ملکی سطح پر پہلے
پریمئیر میں 30کی دہائی سے اب تک ڈٹیکٹیو کامکس کا سب سے پرانا سوپر ہیرو
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھنے میں کامیاب ہے
،کراچی کے ایٹریم مال سینماز میں منعقد کئے گئے مین آف اسٹیل کے پاکستان
پریمئیر میں شامل ہونے والے بچے ، بڑے اور سیلیبریٹیز بھی اپنے پسندیدہ
سوپرہیرو کے گن گاتے نظر آئے،کراچی میں فلم پریمئیر کے بعد مین آف اسٹیل
جمعہ 21 جون سے جیو فلمز کی جانب سے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز
کے لئے تیار ہے۔
Showing posts with label Entertainment. Show all posts
Showing posts with label Entertainment. Show all posts
Thursday, 20 June 2013
”مین آف اسٹیل“کی جیو فلمز کے تحت جمعہ سے پاکستان میں نمائش
Posted by Unknown on 01:47 with No comments
Monday, 10 June 2013
”رانجھنا“ کا ڈائیلاگ پرومو مداحوں کے لیے جاری
Posted by Unknown on 19:50 with No comments
بالی
ووڈ… این جی ٹی… کولاویری دی جیسے سپرہٹ گانے سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے
والے نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل سپر اسٹار دھنوش بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں
اینٹری کے لیے تیار ہیں جن کی سونم کپور کیساتھ رومانٹک فلم"رانجھنا"کا
دوسرا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس پرومو میں فلم کے مرکزی ہیرو
دھنوش کو اپنے منصوبوں اور ارادوں کے بارے میں اپنے دوست سے با ت چیت کرتے
دکھا یا گیا ہے۔ہدایتکار آنند ایل رائی کی اس فلم میں دھنوش اور سونم کپور
کیساتھ ابھے دیول،سوارا بھاسکر اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں جلوہ
گر ہورہے ہیں۔کرشیکالولا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اسکول کے دو بچوں
کی بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیار کے گردگھومتی ہے جسکی کہانی
اوراسکرین پلے ہمانشو شرما نے تحریر کیا ہے۔35کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ
رومانٹک فلم رانجھنا21جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Saturday, 8 June 2013
اے آر رحمان کی موسیقی ، پاکستانی گلوکار شیراز اپل اور جسوندر سنگھ کی آواز
Posted by Unknown on 07:40 with No comments
ممبئی…اے
آر رحمان کی موسیقی پر مبنی نئی فلم رانجھنا کا ٹائٹل سانگ پاکستانی
گلوکار شیراز اپل نے جسوندر سنگھ کے ساتھ مل کر گایا ہے، آسکر ونر اے آر
رحمان کی موسیقی پر مبنی فلم کا یہ ٹائٹل ٹریک کے بول ارشاد کامل کی تحریر
ہیں جنہیں جسوندر سنگھ کے ساتھ شیراز اپل اپنی آواز میں ادا کر رہے ہیں۔
Monday, 3 June 2013
سلمان خان اور کترینہ کیف آئٹم سونگ میں نظر آئینگے
Posted by Unknown on 07:18 with No comments
ممبئی…
سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ساتھ سینما کے پردے پر جلوہ گر
ہوں گے اور خبریں گرم ہیں کہ اس بار یہ جوڑی ایک آئٹم نمبر کے لیے بنائی
جائے گی۔ بالی ووڈ سے اطلاعات آرہی ہیں کہ ڈائریکٹر ساون کمار 80ء کی دہائی
کی فلم سوتن کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کا نام ابھی نہیں
رکھا گیا لیکن اس میں سوتن کی کہانی اور کئی سپرہٹ گیت ذرا مختلف انداز میں
پیش کیے جائیں گے۔ شاید میری شادی کا خیال جیسا گیت بھی ان میں شامل ہوگا۔
اسی فلم کے ایک آئٹم نمبر کے لیے سلمان خان اور کترینہ کیف سے رابطہ کیا
گیا ہے۔
"پولیس گری"کے پہلے گانے"بندہ گڈ ہے"کی وڈیو منظر عام پر آگئی
Posted by Unknown on 06:51 with No comments
نئی
دہلی …این جی ٹی…بالی ووڈ کے سنجو بابا نے بھلے ہی پولیس کورٹ میں جاکر
گرفتاری پیش کردی ہو لیکن انکے بالی ووڈ کیریئر پر سوالیہ نشان نہیں
اُٹھائے جاسکے۔سنجے دت کی گرفتاری کے بعد ان کی ایکشن کامیڈی فلم"پولیس
گری"کے ٹریلر کے بعدپہلے گانے"بندہ گڈ ہے "کی وڈیو جاری کردی گئی
ہے۔ہدایتکار کے ایس روی کمار کی اس فلم میں سنجے دت آئی پی ایس(پولیس
افسر)جلوہ گر ہورہے ہیں جس میں ان کے مدِمقابل پراچی دیسائی بحیثیت ہیروئن
،پرکاش راج ولن جبکہ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان مہمان اداکار کی حیثیت سے
جلوہ گر ہورہے ہیں۔تامل فلم کی ریمیک پولیس گری کو ٹی پی اور راہول اگروال
نے پروڈیوس جبکہ فلم کا میوزک معروف گلوکار و موسیقار ہمیش نے ترتیب دیا
ہے۔جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود سنجو بابا کی ایکشن اور کامیڈی سے
بھرپوریہ فلم"پولیس گری"رواں سال5جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی
جارہی ہے۔
Saturday, 1 June 2013
"گھن چکر"کے نئے گانے "لیزی لیڈ"کی وڈیو جاری
Posted by Unknown on 01:36 with No comments
ممبئی…
این جی ٹی… بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی
اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جن
کی آنے والی کامیڈی فلم"گھن چکر"کے نئے گانے کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔
امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ"لیزی لیڈ"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو
فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے رچا شرما کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی
وڈیو میں ودیا بالن عمران ہاشمی کی توجہ اپنے جانب مبذول کروانے کی کوششوں
میں مصروف ہے۔ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا
بالن کیساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔رونی
اسکریووالا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی
کہانی بھولنے کے مرض میں مبتلا ایک عام مہاراشٹرین شخص کے گرد گھومتی ہے جو
کچھ افراد کی ایک بھاری رقم کہیں رکھ کر بھول گیا ہے جسکے بعد اُس سمیت
اُسکی پنجابی بیوی کی زندگی میں کیسے کیسے موڑ آتے ہیں اسکی بخوبی عکاسی کی
گئی ہے۔یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت عمران اور ودیا کی کامیڈی سے بھرپور یہ
گھن چکر فلم 28جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
نئی تھری ڈی فلم epic جیو فلمز کے تحت پاکستان بھر میں ریلیز
Posted by Unknown on 01:35 with No comments
کراچی…کراچی
میں شاندار پریمئیر کے ساتھ ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی فلم epic جیو فلمز کے
تحت پاکستان بھر میں ریلیز کر دی گئی۔ایٹریم مال سینما کراچی میں سجے ریڈ
کارپٹ کی یہ گہما گہمی ہالی ووڈ کی نئی انیمیٹیڈ فلم epic کی بدولت ہے جس
کے پریمئیر کے لئے بچوں کی بڑی تعداد نے اپنے والدین کے ہمراہ بڑی تعداد
میں سینما کا رخ کیا ہے۔ویلیم جوئیس کے ناول پر مبنی اس دلچسپ کہانی کو
کمپیوٹر انیمیٹیڈ تھری ڈی فلم کی شکل آئیس ایج کے مشہور زمانہ ڈائیرکٹرکرس
ویج نے دی ہے جس کابچے تو کیاہر عمر کے فلم بینوں کو شدت سے انتظار تھا۔
ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم "پلینز" کا ٹریلر جاری
Posted by Unknown on 01:33 with No comments
نیویارک…والٹ
ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم "پلینز"
(Planes)کا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایت کارکلے ہال کی اس اینیمیٹڈ فلم
میں ہوائی جہاز ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اورآگے بڑھنے کی کوشش کرتے نظر
آئیں گے۔ آسمان کی بلندی پرآپس میں الجھتے اور ریس لگاتے جہاز دیکھنے والوں
کو ایڈونچر کی ایسی دنیا میں لے جائیں گے کہ بچے تو بچے بڑے بھی اس فلم کے
دیوانے ہو جائیں ۔جان لاسیٹرکی پروڈیوس کردہ اس ایڈونچرفلم میں شامل
کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور ایکٹرڈین کک،Carlos
Alazraqui،اسٹیسی کیچ،ڈیوڈ کروفٹ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے
اپنی آوازوں میں ریکارڈ کرائے ہیں جورواں سال 9اگست کو سنیما گھروں کی زینت
بنے گی۔
Thursday, 30 May 2013
”یہ جوانی ہے دیوانی“ آج بھارت میں ریلیزہورہی ہے
Posted by Unknown on 21:19 with No comments
ممبئی…
بالی ووڈکی رومانوی فلم یہ جوانی ہے دیوانی آج بھارت میں ریلیزہورہی ہے،
فلم میں رنبیرکپورنے بنی کاکردار اداکیاہے جبکہ دپیکاپڈوکون نے نیناکے
کردار میں ان کاساتھ دیاہے۔ فلم کی کہانی دو کرداروں کے گردگھومتی ہے۔
دونوں کے درمیان زندگی کے اہم موڑپردوملاقاتیں ہوتی ہیں اورپھردونوں میں
دوستی اورمحبت پروان چڑھتی ہے۔ فلم میں کالکی کوچلن اورادیتارائے کپور نے
بھرپورکرداراداکیاہے۔ فلم کے گانے ریلیزہونے سے پہلے ہی سپرہٹ ہوچکے ہیں۔
فلمی نقاد توقع کررہے ہیں کہ یہ فلم بھی با آسانی سو کروڑ کا ہد ف عبور کر
لے گی۔
بالی ووڈ فلم’بھاگ مِلکھا بھاگ‘کے پہلے گانے’زندہ‘کی وڈیو جاری
Posted by Unknown on 03:53 with No comments
ممبئی
…این جی ٹی …معروف بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی کی حقیقی کہانی پر
بنائی گئی فرحان اختر اور سونم کپور کی فلم’بھاگ مِلکھا بھاگ‘کے پہلے
گانے’زندہ‘کی وڈیو جاری کردی گئی۔پرسوں جوشی کے تحریر کردہ ’زندہ ہے تو‘کے
بولوں پر مبنی اس گانے کو سدھارتھ مہادھیون کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے
جسکی موسیقی موسیقار ٹرائیو شنکر احسان لوئے نے ترتیب دی ہے۔ہدایتکار راکیش
اوم پرکاش مہرا کی اس فلم کے لیے مِلکھا سنگھ نے اپنی زندگی کی کہانی صرف
ایک روپے کے عوض فروخت کی ہے جس میں فرحان اختر مِلکھا سنگھ کے کردار کو
نبھارہے ہیں اور ناصرف انہوں نے خصوصی گیٹ اپ کیا ہے بلکہ ایک ایتھلیٹ کی
طرح گراؤنڈ میں بھرپور تیاری بھی کی ہے۔ہدایتکار اوم پرکاش مہرا نے اس فلم
کو خود ہی پروڈیوس کیا جس میں مرکزی کرداروں کے لیے فرحان اختر کیساتھ سونم
کپور کا چناؤ کیا گیا جبکہ مِلکھا سنگھ کی بیان کی گئی کہانی کو پرسون
جوشی نے فلمی انداز میں تحریر کیا ہے۔شنکر احسان لوئے کی موسیقی لیے یہ
فلم12جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔واضح رہے کہ فلم کا نام
ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کے والد کے آخری الفاظ جو انہوں نے تقسیم ہند کے موقع
پر انہیں کہے تھے ”بھاگ مِلکھا بھاگ“۔ اس فلم سے حاصل ہونے والا پورا منافع
ضرورت مند ایتھلیٹس کی مدد کے لیے وقف کردیا جائیگا
رومانٹک ڈرامہ فلم "لٹیرا" کے نئے گانے"ان کہی"کی وڈیو جاری
Posted by Unknown on 03:52 with No comments
ممبئی…
این جی ٹی… بالی ووڈکی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا اور بینڈ باجا بارات سے
بالی وڈ میں قدم رکھنے والے ہیرو رنویر سنگھ کی بحیثیت ہیرو ہیروئن پہلی
رومانٹک ڈرامہ فلم"لٹیرا"کے ٹریلر کے بعدنئے گانے کی وڈیو بھی منظرِ عام پر
آگئی ہے۔ امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ"ان کہی"کے بولوں پر مبنی اس
گانے کو خود امیتابھ کی آواز میں ہی ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے سمیت فلم
کا میوزک امیت ترویدی نے ترتیب دیا ہے۔ فلم اُڑان سے شہرت حاصل کرنے والے
ہدایتکار وکرم ادیتیہ موٹوانی کی اس فلم کو ان کیساتھ ساتھ بالاجی ٹیلی
فلمز کی ایکتا اور شوبھا کپور، وکاس بہل،انوراگ کیشپ اورمدھو مانٹینا نے
پروڈیوس کیا ہے۔اس فلم کا اسکرین پلے خود وکرم ادیتیہ موٹوانی نے بھاوانی
آئیر کیساتھ مل کر تحریر کیا ہے جس میں رنویر سوناکشی سنہا کیساتھ پہلی بار
رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔فلم لٹیرا میں 1950کی دہائی کی ایک رومانوی
کہانی پیش کی گئی ہے جس میں ہیروہیروئن اپنے والدین کی مرضی کیخلاف بھاگ کر
شادی کرتے ہیں جو تلخ مراحل سے گزر کر نیا موڑ لے لیتی ہے۔ڈرامہ اور
رومانس سے بھرپور فلم" لٹیرا" بالاجی موشن پکچرز اور فینٹم فلمز کے تحت
رواں سال5جولائی کو ریلیز کی جائیگی۔
Wednesday, 29 May 2013
بالی ووڈفلم”ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین“کا پہلا ٹریلر ریلیز
Posted by Unknown on 05:51 with No comments
ممبئی
…این جی ٹی …راؤڈی راٹھورکی ہٹ جوڑی اکشے کمار اور سوناکشی سنہا ایک بار
پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ 2010ء کی بلاک بسٹر کرائم ایکشن فلم ”ونس اپان اے
ٹائم اِن ممبئی“کا سیکوئل ”ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین“ریلیز کے لیے
تیار ہے جس کا پہلا باقاعدہ ٹریلر منظرعام پرآگیا ہے۔ ہدایتکار ملن لتھوریا
کی اس فلم میں اکشے کے مد مقابل سوناکشی ہیروئن کا رول ادا کررہی ہیں جبکہ
عامر خان کے بھانجے عمران خان اور سونالی باندرے بھی اہم کرداروں میں جلوہ
گر ہورہے ہیں۔ ایکتا اور شوبھا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رجت
اروڑا نے تحریر کی ہے جس میں اکشے بحیثیت ڈان (شعیب خان)، عمران خان
(اسلم)، سوناکشی سنہا بحیثیت اداکارہ(یاسمین) اور سونالی معروف
اداکارہ(ممتاز) کے کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔گینگسٹرز کے گرد گھومتی ایکشن
اور کرائمز سے بھرپور اس فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے جو رواں سال
عید کے موقع پر8 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہالی ووڈ اداکارہ الزبتھ ٹیلرکی پہلی شادی کا عروسی جوڑا نیلامی کیلئے پیش
Posted by Unknown on 03:21 with No comments
نیویارک
…این جی ٹی …ہالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ الزبتھ ٹیلرکی پہلی شادی کا
عروسی جوڑا نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔1950ء میں فقط 18سال کی عمرمیں
کانراڈ ہلٹن کی دلہن بننے والی الزبتھ کا یہ عروسی جوڑا معروف نیلام گھر
کرسٹیز کے تحت لندن میں نیلامی پر رکھا گیا ہے۔تاریخی اہمیت کا حامل یہ
شاندار عروسی جوڑاالزبتھ کیساتھ کئی فلموں کا کنٹریکٹ کرنے والے ایم جی ایم
اسٹوڈیوز کی طرف تحفے کی طور پر دیا گیا تھا جسے لیجنڈری کاسٹیوم ڈیزائنر
ہیلن روز نے ڈیزائن کیا تھا۔23میٹرسفید ساٹن سے تیار کیے گئے اس نفیس عروسی
جوڑے کی14میٹر لمبی ٹیل رکھی گئی تھی جبکہ چہرے کو ڈھانپنے کے لیے چمکتے
دمکتے سلک سے بنی9میٹر لمبی جالی کو موتیوں جڑی تاج نما ٹوپی سے جوڑا گیا
تھا۔700مہمانوں کی موجودگی میں اُس سال کا سب سے بڑا ایونٹ مانی جانے والی
اس شادی کے عروسی جوڑے کی منفرد ڈیزائننگ اور تیاری کے لیے15خواتین پر
مشتمل ٹیم کو تقریباً دو سے تین ماہ لگے تھے۔26جون کو ہونے والی کرسٹیز کی
پاپ کلچر سیل میں نیلامی کے لیے رکھے گئے اس عروسی جوڑے کی50ہزار پاؤنڈ تک
میں نیلام ہوجانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہیں۔
Saturday, 25 May 2013
لاس اینجلس:ویڈیو گیم کی تشہیری تقریب ،گوریلوں نے دعوت اڑائی
Posted by Unknown on 06:25 with No comments
لاس
اینجلس…لاس اینجلس کے چڑیا گھر میں نئے ویڈیو گیم ڈونکی کانگ کنٹری کی
تشہیری تقریب کے دوران گوریلوں نے دعوت اڑائی۔امریکا کے شہرلاس اینجلس میں
کیمپو گوریلا ریزروز نے نئے ویڈیو گیم ڈونکی کانگ کنٹری تھری ڈی کی تشہیر
کاانوکھااندازاپنایاہے۔ویڈیوگیم کی پبلسٹی کے لیے چڑیاگھرمیں چار روزہ
تقریبات کا انعقاد کیاجارہاہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران گوریلوں کو قسم قسم
کے کھانے پیش کیے گئے۔جنھیں وہ مزے لیلے کرکھاتے رہے۔اس دوران کچھ گوریلوں
نے اپنی شرارتوں سے لوگوں کو محظوظ بھی کیا۔تشہیری مہم کا مقصد خطرے سے دو
چار گوریلا کی اس نسل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔
ہانگ کانگ : اداکارہ اینجلینا جولی کے زیورات نیلام ہوں گے
Posted by Unknown on 06:22 with No comments
ہانگ
کانگ…ہانگ کانگ میں ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کے زیر استعمال زیورات
نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گئے۔ان کی فروخت سے ملنے والی رقم بچوں کی
تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔ہانگ کانگ کے نیلام گھرمیں قیمتی زیورات کے
تقریباً 223 لاٹس کی نیلامی ہو گی۔ ان زیورات میں ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا
جولی کے دوزیوربھی رکھے گئے ہیں۔ہیرے کا خوبصورت گلوبند انجلینا نے 2010
میں ریلیزہونے والی مشہورفلم دی ٹورسٹ میں پہناتھا۔توقع کی جارہی کہ یہ
قدیم اندازکازیور 7 لاکھ 7ہزار ڈالر میں فروخت ہوسکتاہے جبکہ زمرد جڑی
قیمتی انگوٹھی انجلینا نے فرانس میں کینز فلم فیسٹیول کے دوران فلم کنگ فو
پانڈا ٹو کے پریمیر کے موقع پر پہنی تھی۔اس انگوٹھی کے 2 لاکھ ڈالر میں
فروخت ہونے کاامکان ہے۔ ان زیوارت سے ملنے والی رقم انجیلینا جولی اپنی این
جی او کے ذریعے جنگ سے متاثرہ بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گی۔ان زیورات کی
نیلامی 15 جون کو ہوگی۔
Friday, 24 May 2013
شلپاشیٹھی کندرا کے صاحبزادے ایک برس کے ہوگئے
Posted by Unknown on 05:33 with No comments
ممبئی…
این جی ٹی… بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کندرا کے صاحبزادے ایک برس کے ہو
گئے ہیں اور انہیں سالگرہ کے تحفے میں اسپورٹس کار لیمبورگنی ملی ہے لیکن
ذرا ٹھہرئیے یہ کوئی حقیقی لیمبورگنی نہیں،صرف کھلوناگاڑی ہے۔ 21مئی
2012کوممبئی میں جنم لینے والے ویان راج کندراکو ان کی پہلی سالگرہ کے موقع
پر دادا اور نانا نے مل کر خصوصی طور پر بنوائی گئی ایک ننھی سی کھلونا
لیمبورگنی سالگرہ کے تحفے کے طور پر دی ہے ۔ واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن
اور ابھیشک بچن کی چہیتی صاحبزادی آردھیا بچن کوان کے ڈیڈی نے پہلی سالگرہ
کے موقع پر ایک شاندارمنی کوپر تحفتاً دی تھی تاہم معروف بزنس مین راج
کندرا اوربالی ووڈ کی سپر ہٹ اداکارہ کا بیٹا ہونے کے باوجود ویان راج
کندرا سالگرہ پر صرف کھلونا گاڑی ہی حاصل کر پائے۔
عمران ہاشمی اور ودیا بالن کی فلم”گھن چکر“کے گانے ’جھولورام‘کی وڈیو
Posted by Unknown on 05:32 with No comments
ممبئی
…این جی ٹی …بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی
اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں جن
کی آنے والی کامیڈی فلم’گھن چکر‘کے نئے گانے کی وڈیو منظر عام پر آگئی
ہے۔امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ’جھولورام‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو
فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے معروف گلوکارالطاف راجہ کی آواز میں ریکارڈ
کیا ہے جسکی وڈیو میں عمران ہاشمی ایک کلب میں اس گلوکار کیساتھ گانا گانے
کی کوششوں میں مصروف ہے۔ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی
اور ودیا بالن کیساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔رونی
اسکریووالا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی
کہانی بھولنے کے مرض میں مبتلا ایک عام مہاراشٹرین شخص کے گرد گھومتی ہے جو
کچھ افراد کی ایک بھاری رقم کہیں رکھ کر بھول گیا ہے جسکے بعد اُس سمیت
اُسکی پنجابی بیوی کی زندگی میں کیسے کیسے موڑ آتے ہیں اسکی بخوبی عکاسی کی
گئی ہے۔ فلم 28جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
رنگیلا کو ہم سے بچھڑے 8 برس بیت گئے
Posted by Unknown on 05:28 with No comments
لاہور…کسی
کو ہنسانا ہویا رْلانہ۔۔۔۔ یہ فن سیکھنے سے نہیں آتا ،عطیہ قدرت ہوتا ہے ،
یہ مثل صادق آتی ہے رنگیلا پر۔ ایک ان پڑھ بچہ ، گھرسے نکلا اورمزدوریاں
کرتے کرتے پھر ایک دن عہد ساز آرٹسٹ بن گیا۔ رنگیلا نے اپنے فنی کیئریر کے
آغاز میں ہی ثابت کیا کہ ایک کامیڈین کبھی مکالموں کا محتاج نہیں ہوتا۔ لوگ
اسے دیکھ کر ہنستے ، اسکا مذاق اڑاتے تھے۔ دنیا والوں نے اسے گدھے
اورگھوڑے کے القابات بھی دیئے۔ رنگیلا کی ایک فلم انسان اورگدھا پر پابندی
بھی لگی۔ اس فلم میں رنگیلے نے گدھوں کے ہجوم کے سامنے بھٹو کے انداز میں
تقریر کی۔ کامیڈی کے میدان میں وہ چارلی چپلن سے بہت متاثر تھا۔ سہگل
اورمکیش کو سن سن کر خود بھی گانا شروع کردیا۔ دنیا کو ہنساتے ہنستے رنگیلا
ایک دن خود اداس ہوگیا۔ وہ بستر مرگ پر جاگرا اور وہ 24 مئی 2005 کو اپنے
پرستاروں کو اداس کرکے جہان فانی سے کوچ کرگیا۔اسے جانا تھا اوروہ چلا گیا۔
Monday, 20 May 2013
ڈنمارک کی ایملی ڈی فارسٹ نے یوروو ژن سانگ کانٹیسٹ جیت لیا
Posted by Unknown on 02:55 with No comments
مالمو…ڈنمارک
کی ایملی ڈی فارسٹ نے یورو وژن سانگ کانٹیسٹ جیت لیاڈنمارک کی ابھرتی ہوئی
گلوکارہ ایملی ڈی فارسٹ نے 58 واں یورو ویژن سانگ کانٹیسٹ جیت لیا ۔سوئیڈن
کے شہر مالمو میں یورپ کے سب سے بڑے گیتوں کے مقابلے میں ڈنمارک کی 20 برس
کی ایملی نے اونلی ٹیئر ڈراپ گیت گا کرحاضرین پرسحرطاری کردیا۔ایملی نے
218 پوائنٹ حاصل کیے اورمقابلہ جیت لیا۔یورووژن سانگ کانٹیسٹ میں یورپ کے
25 ملکوں سے گلوکاروں نے حصہ لیا۔دنیا بھر سے ایک لاکھ افراد نے شومیں شرکت
کی۔
Friday, 17 May 2013
فرانس میں دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کی تقریبات جاری
Posted by Unknown on 00:00 with No comments
پیرس…فرانس
میں دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کی تقریبات جاری ہیں۔ کان فلم فیسٹیول کے
دوسرے روز مختلف زبانوں کی کئی فلموں کی نمائش کی گئی۔دنیا بھر کی فلم
انڈسٹری سے وابستہ لوگوں اور فلمی مداحواں کی نظرین ان دنوں فرانس کے شہر
کان پر جمی ہیں جہاں جاری ہے فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلا۔ ہالی وڈ اور
بالی وڈ سمیت مختلف ملکوں کے سیکڑوں سپر اسٹار ان دنوں یہاں جمع ہیں ۔ کان
فیسٹول کے دوسرے روز بھی کئی فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے اور
پریس کانفرنس کے دوران اپنی فلموں کی خوبیاں بیان کیں۔ تقریب کے دوران
ڈائریکٹر صوفیا کپولا کی نئی فلم The Bling Ringکی نمائش ہوئی۔ فلم کے
ستاروں ایماواٹسن ،کیلری جولیئن ،کیٹی چانگ سیمت دیگر اداکار ریڈ کارپٹ پر
جلوہ گر ہوئے۔ فلم جونی اینڈ جولی کی بھی ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی جس میں
ڈائریکٹر فرینکوئس اوزن سمیت فلم کی کاسٹ بھی موجود تھی۔ فلم فیسٹیول کے
دوسرے روز بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور فریدہ پنٹو نے بھی جلوے بکھیرے۔یہ
رنگارنگ فلمی میلا 26 مئی تک جاری رہے گا جس کے دوران سیکڑوں فلموں کی
نمائش کی جائے گی۔
Subscribe to:
Comments (Atom)



















