Showing posts with label Eye Health. Show all posts
Showing posts with label Eye Health. Show all posts

Monday, 5 August 2013

این جی ٹی…برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بچوں میں صابن اور صاف پانی کا استعمال نا صرف صفائی کے حوالے سے اہم ہے بلکہ یہ بچوں کا قد بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔دنیا بھر سے جمع کردہ اعداد و شمار کے جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ جن گھروں میں صفائی کا خاص اہتمام ہوتا ہے وہاں پانچ برس سے کم عمر بچوں کے قد میں تقریبا آدھے سینٹر میٹر کا اضافہ پایا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صفائی کے فقدان سے بچے بار بار بیمار ہو جاتے ہیں جس کا اثر ان کے قد پر پڑتا ہے اور افزائش میں بہتری کے لیے پانی اور صفائی ستھرائی بھی انتہائی ضروری ہیں۔

Wednesday, 24 July 2013

Tips For Beautiful Eyes

Posted by Unknown on 03:00 with No comments
آنکھیں آپ کے چہرے کی خوبصورتی کا ایک اہم جزو ہیں ان کی حفاظت کیجیے۔
آنکھوں کے گرد بادام کا تیل لگا کر بہت نرم ہاتھوں سے مساج کریں۔ گلاب کے عرق میں روئی کے پھاہے بھگو کر رکھ دیں اور دس منٹ تک فریج میں ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد آپ اپنی آنکھوں پر لگا لیں دس منٹ تک یا جب تک یہ پھاہے ہٹائے نہ جائیں آرام کیجیے۔
آج کل گاجروں کا موسم ہے روزانہ ایک پاؤ گاجریں کھائیں اس سے آنکھوں کی چمک بڑھتی ہے۔ صحت مند آنکھوں کے لیے وٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن اے انڈے کی زردی مچھلی مکھن اور سبز پتوں والی سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ 

Wednesday, 3 July 2013

Household Tips گھریلو ٹوٹکے

Posted by Unknown on 04:33 with No comments
گھریلو ٹوٹکے


٭اگر انگور کے چھلکے اتارنا ہوں تو انگور کے خوشے کو دو منٹ کیلئے گرم پانی میں ڈبو دیں پھر دو منٹ کیلئے خوب ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں پھر آسانی سے چھلکے ا تر جائیں گے ۔


٭اگر ڈبل روٹی رکھے رکھے باسی ہوگئی ہو تو فوائل میں لپیٹ کر گیس مارک کر کے اوون میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں ڈبل روٹی بالکل تازہ ہو جائے گی۔


٭لپ اسٹک کے داغ اگر کپڑوں میں لگ جائیں تو ان داغوں پر ہیئر اسپرے اچھی طرح چھڑک کر دس منٹ بعد کسی بھی واشنگ پاﺅڈر سے دھو لیں۔ اور پھر فورا استری کر لیں داغ مٹ جائیں گے۔


٭صبح نہانے کے بعد صرف پیر کے انگوٹھوں پر سرسوں کے تیل کا مساج کریں سارا دن تھکن کا احساس نہیں ہو گا۔


٭چاول پکاتے وقت ایک کھانے کا چمچہ سفید سرکہ ڈال دیں چاول ہمیشہ کھلے کھلے پکیں گے۔


٭مٹر کو زیادہ عرصے تک رکھنے کیلئے اس کے دانے نکال کر فریز کر لیجئے اور بارہ مہینے مٹر کے مزے لیں ۔


٭کرسٹل کے برتن دھونے کے لئے پانی میں سفید سرکہ اور واشنگ پاﺅڈر ملا کر برتن کو ڈبو کر کسی ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں۔برتن چمک اٹھیں گے۔


٭چائے کے خالی ٹی بیگ آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔




٭سبزیاں پکاتے وقت پکنے کے دوران آدھا چمچہ سرکہ ڈالنے سے سبزیوں کا رنگ قائم رہتا ہے ۔


٭روٹی پکانے سے پہلے آٹے کو آدھ گھنٹہ کیلئے ڈھانک کر رکھ دیں اس طرح آٹا صحیح رہتاہے اور اس کے پیڑے خراب نہیں ہوتے۔


٭آنکھوں میں روزانہ رات کو سرمہ لگانے سے آنکھوں کی بینائی تیزہوجاتی ہے۔


٭اگر نالیاں بند ہو جائیں تو تیزاب ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔تمام بند نالیاں کھل جائیںگی۔


٭اگر آپ کو قے آرہی ہو تودو تین چھوٹی الائچی چبالیں قے بند ہو جائے گی۔


٭روزانہ انار کا شربت پینے سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں۔


٭ جن لوگوں کو قبض رہتی ہے انہیں چاہئے کہ وہ رات کو سونے سے قبل دودھ میں تھوڑا سا مکھن ملا کر پی لیں انشاءاللہ قبض دور ہو جائے گی۔


٭کلونجی کو بھون کر سونگھنے سے زکام کی شدت میں کمی آ جاتی ہے ۔


٭موٹاپے سے بچنے کے لئے روزانہ نہار منہ لیموں کی چائے کا استعمال کریں۔


٭کپڑے پر لوہے کے زنگ کا داغ لسی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔


٭گنے کا رس یرقان کے مریضوں کیلئے بڑا مفید ہے ۔


٭چیونٹیوں سے بچنے کیلئے شکر کے ڈبے میں تین چار لونگ ڈال دیں۔


٭کھیرا چھیلنے کے بعد چھلکے کو کچرے میں نہ پھینکیں انہیں واش بیسن باورچی خانے کی نالی اور کونے کھدروں میں ڈال دیں لال بیگ نہیں آئیں گے۔


٭اسپرین کی گولیاں پانی میں ملا کر پھولوں پر چھڑکیں تو پھولوں کی تازگی اور شگفتگی دیر تک برقرار رہتی ہے۔


٭مچھلی پکائی جائے تو پورے کچن میں اس کی بو پھیلتی جاتی ہے۔ کسی برتن میں ابلے ہوئے پانی میں تین سے چار ٹی اسپون سرکہ ڈال کر باورچی خانے میں رکھ دیں تو بوختم ہو جاتی ہے۔


٭بھنڈیوں کو پکاتے یا ابالتے وقت ان پر اگر لیموں کے چند قطرے یا ’دو ٹی اسپون ‘املی کا پانی ملا دیں تو ان کی نرمی پکنے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔پھول گوبھی کی رنگت کو پکانے کے دوران بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ اس کیلئے آپ یہ کریں کہ پکاتے وقت اس میں لیموں کا چھلکا ڈال دیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لئے


نیند کی کمی یا بعض دیگر وجوہات کی بنا پر اکثر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے ایک بڑا چمچہ چنبیلی کا تیل اور اس میں آدھے لیموں کا رس ملا کر آنکھوں کے گرد لگا لیں۔

Tuesday, 11 June 2013

Tips For Eye Care And Eye Sight

Posted by Unknown on 05:18 with No comments
آنکھیں قدرت کا ایسا تحفہ ہیں جسکا کوئی نعم البدل نہیں۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے نظر کا کم ہونا عام بات ہے۔ اگر آنکھوں کی حفاظت نہ کی جائے تو آنکھوں کے مسائل چھوٹی عمر میں بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

Wednesday, 5 June 2013

Dates Benefits

Posted by Unknown on 06:33 with No comments
کھجور کے فوائد

کھجور(dates) کا شمار دنیا بھر میں مذہبی و ثقافتی لحاظ سے اہم اور بنیادی شے کے طور پر کیا جاتا ہے۔ رمضان (Ramadan) میں اس کی اہمیت تمام مسلم ممالک میں نمایاں طور پر اُجاگر
ہو کر سامنے آتی ہے۔ مسلم گھرانوں میں افطار کے وقت کوئی ایسا دسترخوان(dastarkhwan) دیکھنے میں نہیں آتا جہاں کھجور موجود نہ ہو۔
کھجور کو “خوشی کا پھل” کہا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ قدیم زمانے سے اسے بطور میٹھا استعمال کرنے کا رواج عام ہے۔
کھجوروں کی بے شمار اقسام ہیں عجوہ(ajwa) اور برنی(barni) کھجور بےحد مشہور ہیں۔ برنی کھجور ایک طرف سے موٹی ہوتی ہے اور اس کی گٹھلی بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ جدید تحقیق نے مغرب پر بھی کھجور کی اہمیت(importance of dates) کو واضح کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہاں بھی اسے ذوق و شوق سے مختلف پکوانوں میں شامل کیا جارہا ہے۔
رمضان المبارک میں اس کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے اور افطار سے قبل اسے ہر چیز سے قبل کھایا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایسے اجزاء(ingredients) موجود ہیں جو روزے کے دوران پیدا ہونے والی جسمانی قوتوں کی کمی کو پورا کرکے معدے(stomach) کی تیزابی رطوبتوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔ کھجور میں ایسے تمام عناصر موجود ہیں جن کی ضرورت بالخصوص رمضان المبارک میں ہمارے جسم کو ہوتی ہے، مثلاً نشاستہ، چکنائی(fat) ، کیلشیم(calcium) ، لحمیات، فولاد اور فاسفورس(phosphorus) ۔
کھجور پوٹاشیم(potassium) کے لیے امیر ذریعہ سمجھی جاتی ہے، یہ لوہے(iron) ، وٹامن بی 12(vitamins B 12) اور ریشے کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔ ماہرین کے مطابق کھجور کی آدھی پیالی یا درمیانے سائز 12 کھجوروں میں 275 حرارے شامل ہوتے ہیں۔ 12 کھجوریں جسم کو 6 گرام ریشہ فراہم کرتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کھجور میں وٹامن سی(vitamins C) نہیں ہوتا۔
اس اہم پھل میں بے شمار خوبیوں کے ساتھ کچھ خامیاں بھی ہیں۔ کھجور کے اعلٰی چینی مواد اور نمی کے ساتھ دانتوں کے امراض کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے معالجین کھجور کھانے کے بعد دانتوں کی صفائی کا مشورہ دیتے ہیں، علاوہ ازیں کھجور کے کثرت سے استعمال کرنے والوں میں درد شقیقہ کی شکایت نوٹ کی گئی ہے۔
· کھجور کو معیاری میٹھے کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے جو ہضم(digestion) کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
· کھجور آدھے گھنٹے کے اندر ایک تھکے ہوئے انسانی جسم کو اضافی توانائی فراہم کردیتی ہیں۔
· امریکی کینسر سوسائٹی(American Cancer Society) کے مطابق کھجور کا مسلسل استعمال رات کے اندھے پن کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
· کھجور میں 10 فیصد فولاد ہوتا ہے جو دیگر سبزیوں اور پھلوں کی نسبت بہت زیادہ ہے اس لیے کھجور کو خون(blood) پیدا کرنے کا خزانہ کہا جاتا ہے، علاوہ ازیں کمزور جسامت کے حامل افراد کے لیے بھی کھجور بے حد مفید تصور کی جاتی ہے۔
· کھجور قبض کُشا ہے۔ کھجور کے چند دانوں کو پوری رات کے لیے پانی میں بھگو(soak) کر صبح نہار منہ کھالیں، اس سے نظام ہضم(digestion system) درست ہوتا ہے۔
· کھجور سے آنتوں کی خرابی کی شکایت رفع ہوتی ہے، اس کے مسلسل استعال سے آنتوں میں دوستانہ جراثیم کا اضافہ ہوتا ہے۔
· ہفتے میں دوبار چند دانے کھجور کو رات میں بھگو(soak) کر صبح کچل کر استعمال کرنے سے دل کی کمزوری سے نجات حاصل ہوتی ہے۔
· اُبلے ہوئے دودھ(boiled milk) میں کھجوریں ڈال کر پکائیں اور اسے روزانہ استعمال کریں۔ یہ بچوں اور بڑوں دونوں کو یکساں توانائی فراہم کرتی ہے۔
· کھجور غذائی ریشے کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جو نظام ہضم(digestion system) کے لیے فائدہ مند ہے۔
· کھجور میں چربی اور کولیسٹرول(fat and cholesterol) نہیں ہوتے۔
· کھجور میں شامل فولاد جسم کے سرخ خلیات کی پیداوار میں مدد دیتا ہے

Sunday, 28 April 2013

Benefits Of Rose Water

Posted by Unknown on 23:09 with No comments

آنکھوں کے لئے عرقِ گلاب کے فوائد

تمام اقسام کے پھول ہماری زندگی میں بہت اہم ہیں۔ گلاب کے پھول کی خوشبو میٹھی ہوتی ہے مگر اس کے علاوہ بھی اس کے فوائد تمام اقسام کی جلدی بیماریوں کے لیے کاریگر ہیں۔ گلاب کا پھول اپنی منفرد خوشبو اور جلد کو خوبصورت بنانے کی رسومات کے طور پر جانا جاتا ہے۔  عرق گلاب تمام بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ماضی میں یہ مختلف کھانوں کو لذت بخشنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ عرق گلاب ایک ماہر کیمیا نے تیار کیا۔ عرق گلاب خالص بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال ہوتا ہے جو جلد کے لیے بالکل نقصان کا باعث نہیں بنتیں۔
انسانی آنکھیں خدا کا بہترین عطیہ ہیں۔ لہٰذا انسانی آنکھ کو نہایت احتیاط اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب کبھی کسی کو آنکھوں سے متعلق کوئی مسٔلہ ہو جائے وہ عرق گلاب کا استعمال کریں۔ میک اپ کرنے کے بعد اگر عرق گلاب کا اسپرے کیا جائے تو کئی میک اپ کئی گھنٹوں تک تروتازہ رہتا ہے۔

عرقِ گلاب کے فوائد:
  • یہ آنکھوں کے لئے ایک مکمل اور اچھی امداد ہے۔ اگر آپکو آنکھوں ميں جلن یا سوزش محسوس ہو رہی ہے یا آنکھیں سرخ ہیں تو آنکھوں میں عرق گلاب کا استعمال کریں۔ یہ آنکھوں کے لیے بہترین علاج ہے۔
  • ہر آنکھ میں تقریباً تین تین قطرے عرق گلاب ڈالیں۔ کچھ دیر کے لیے آنکھوں کو کھلا رکھیں تقریباً 5 سے 10 منٹ تک۔ اس سے آپ کو فوری آرام آئے گا۔
  • آنکھوں کو آرام دینے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ 2 سے 3 منٹ کے لیے روئی کو عرق گلاب میں بھگوئیں۔ اور اس کو آنکھوں پر رکھیں۔
  • عرق گلاب میں وٹامن اے،سی،ای اور وٹامن بی 3،فرکٹوز،میلک اسڈ،اینٹی آکسیڈنٹس،زنک،سٹرک ایسڈ اور فلیونائیڈز شامل ہیں۔
  • عرق گلاب آپکی آنکھوں سے گرد کو صاف کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس قسم کی گرد آپ عام پانی سے دھونے سے صاف نہیں کر سکتے۔ بہترین طریقہ یہ کہ آپ رات کو سونے سے پہلے آنکھوں میں عرق گلاب کے قطرے ڈالیں اس سے آپکی آنکھیں آسانی سے صاف ہو جائیں گی۔
  • آجکل عام طور پر آنکھیں الٹراوائلٹ شعاعوں سے متاثر ہوتی ہیں۔ اس کے لیے بھی عرق گلاب بہترین ہے۔
  • زیادہ تر آنکھیں زیادہ دیر خشک رہنے کی وجہ سے سوزش کا شکار ہو جاتی ہیں۔ آنکھیں زیادہ دیر تک کسی ایک چیز پر مرکوز کرنے سے بھی خشک ہو جاتی ہیں جیسا کہ ٹی وی دیکھنا،کتابیں پڑھنا اور کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر زیادہ دیر تک کام کرنا۔ اس خشکی کو دور کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ آنکھوں میں روزانہ عرق گلاب ڈالیں۔
  • روزانہ آنکھوں میں عرق گلاب ڈالنے سے آنکھیں چمک دار ہو جاتی ہیں۔
  • سیاہ حلقوں کے لیے کھیرے کے جوس میں عرق گلاب کے چند قطرے ڈالیں اور اسکو روئی کی مدد سے آنکھوں کے اردگرد لگائیں۔ اس سے سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Tuesday, 16 April 2013

Tips For Longer,Stronger Eyelashes

Posted by Unknown on 04:02 with No comments

لمبی پلکوں کے لیے ٹپس

پرانی نیل پالش کنٹینر یا مسکارا کنٹینر کو اچھی طرح دھو لیں۔ اور اس کو ان چیزوں سے بھر دیں:کنٹینر کا ایک چوتھائی حصہ کیسٹر آئل، 1/2 وٹامن ای کا تیل، اور 1/4 ایلو ویرا کا جیل(گودا)۔ اس سارے مکسچر کو مسکارے کی چھڑی سے اچھی طرح مکس کریں۔ اور ہر روز سونے سے پہلے اس مکسچر کی پتلی سی تہہ اپنی پلکوں پر لگائیں۔
کیسٹر آئل سے آپ کی پلکیں گھنی ہو جاتی ہیں،جبکہ ایلو ویرا جیل سے آپکی پلکیں لمبی ہوتی ہیں۔ وٹامن ای پلکوں کی لمبائی کی رفتار میں تیزی لاتا ہے۔ ایک ماہ بعد، آپ دیکھیں گے کہ آپ کی پلکیں لمبی،گھنی اور مزید خوبصورت ہو جائیں گی۔

Wash an old mascara or nail polish container and fill with: 1/4 of the container with castor oil, 1/2 vitamin E oil, 1/4 aloe vera gel. Mix together as well as you can with your mascara wand, and apply a light layer to lashes every night before bed. Castor oil thickens your lashes while aloe vera gel lengthens. Vitamin E accelerates length. After one month, youll notice stronger, longer, more beautiful eyelashes.

Monday, 25 March 2013

Pumpkin's Benefits

Posted by Unknown on 03:17 with No comments

سنت کی سنت علاج کا علاج ۔ کدو ایک سبزی ہے جو ذائقہ میں لذیذ اور تاثیر میں‌ زود ہضم ، صحت بخش اور دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے والا ہے۔ کدو مفرح قلب، جگر اور اعصاب کے لیے مفید سبزی ہے۔ کدو ہمارے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت زیادہ پسند تھا۔ پسندیدگی کا یہ عالم تھا کہ گوشت اور کدو کے سالن سے کدو کے قتلے اٹھا اٹھا کر پہلے کھاتے تھے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک درزی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے پر بلایا ، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ صاحب خانہ نے جو کی روٹی اور شوربہ پیش کیا۔ شوربہ میں کدو گوشت تھا۔ پس میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کدو کے ٹکڑے اٹھا اٹھا کر نکالتے تھے۔ اس دن سے میں بھی کدو کو پسند کرنے لگا۔

ہمارے ہاں بالعموم پروٹین کی حامل غذاﺅں یعنی گوشت اور دودھ وغیرہ کو اعلیٰ جبکہ سبزیوں اور دالوں کو ادنیٰ تصور کیا جاتا ہے۔ تمام غذائیں ایک انمول تحفہ ہیں اور ان کے ہر گروپ میں مختلف اجزاء پائے جاتے ہیں جن کا متوازن استعمال جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔ سبزیوں میں سے ایک ”کدو“ بھی ہے جو لذت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر بے پناہ طبی خواص بھی رکھتا ہے۔ کدو جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر رکھتا ہے اور بخار میں بھی مفید ہے۔ اس کے علاوہ بادی پن اور بلغم کی شکایت سے دوچار مریض اگر کدو کے ساتھ سیاہ زیرہ اور بڑی الائچی ملا کر استعمال کریں تو انہیں ان شکایات سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گرمیوں کے موسم میں کدو کھانے سے پیاس کی شدت میں کمی ہوتی ہے۔ معدہ کی تیزابیت دور ہوتی ہے اور دل و دماغ کو تقویت ملتی ہے ۔ ہلکی آنچ پر پکایا ہوا کدو کا سالن ایک قدرتی ٹانک ہے اس میں نہ صرف فولاد بلکہ کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن اے اور بی بھی پائے جاتے ہیں۔ اس میں بہت سے معدنی اور روغنی نمکیات بھی مناسب مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ محنت اور مشقت کرنے والے افراد کے لیے کدو اور چنے کی دال کا پکوان بہترین اور قوت بخش غدا کی حیثیت رکھتا ہے۔ گوشت اور گرم مصالحے کی آمیزش سے نہ صرف اس کی تاثیر میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے بلکہ ذائقہ بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کا گوشت کے ساتھ استعمال زیادہ مفید بتایا گیا ہے۔ دالوں میں جس طرح مونگ کی دال بے ضرر تصور کی جاتی ہے اس طرح کدو کو سبزیوں میں بے ضرر خیال کیا جاتا ہے ذیل میں دیئے گئے چند ٹوٹکوں سے اس کی افادیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

سرسام
سرسام سر میں ورم کی ایک بیماری ہے جس کے لیے کدو بہت مفید ہے۔ کدو کا رس لے کر اس میں ہموزن روغن کنجد (تلوں کا تیل) شامل کر کے تانبے یا پیتل کی دیگچی میں ڈال کر اس حد تک پکائیں کہ تمام رس جل جائے اور محض تیل باقی رہ جائے۔ اسے کپڑے سے چھان لیں اور تیل کو بوتل میں محفوظ کر لیں۔ بوقت ضرورت تھوڑے تھوڑے وقفے سے مریض کے سر پر مالش کر کے گرم کی ہوئی روئی باندھیں۔ اس سے نہ صرف سرسام میں افاقہ ہو گا بلکہ بے خوابی اور عام سردرد وغیرہ کے لیے بھی مفید ہے۔

کان کا درد
کان میں پانی چلا جائے یا پھر کان میں درد ہو تو اس کے لیے بھی کدو کا پانی پینے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی پنساری سے روغن گل لے کر اس میں اس کے ہم وزن کدو کا پانی ملا لیں۔ کان کے درد کی صورت میں اس محلول کے دو سے تین قطرے کان میں ڈالیں، انشاءاللہ درد سے راحت ملے گی۔

بچھو کا ڈنگ
گھر میں کسی کو بچھو ڈنگ مار دے اور فوری طور پر ڈاکٹر تک پہنچنے میں دشواری ہو تو آپ کدو کے گودے سے مریض کو فوری طبی امداد دے سکتے ہیں۔ ڈنگ والی جگہ پر کدو کے گودے کا اچھی طرح لیپ لگا دیں اور ساتھ ہی اسے اس کا پانی بھی پلائیں، زہر کا اثر زائل ہو جائے گا۔

سر کی خشکی
روز مرہ زندگی میں خواتین و حضرات کو سر کی خشکی کا سامنا رہتا ہے۔ جس کے علاج کی خاطر وہ طرح طرح کے شیمپو استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی یہی مسئلہ در پیش ہے تو بازار سے روغن کدو لیں اور اس سے سر کی اچھی طرح مالش کریں۔ اس کے علاوہ آپ دودھ میں روغن کدو کا ایک چمچ ڈال کر استعمال کیا کریں اس سے نہ صرف خشکی کا خاتمہ ہوگا بلکہ یہ دل کی دھڑکن کو بھی معمول پر رکھنے کے لیے مفید ٹوٹکہ ہے۔

دانت کا درد
دانت اگر درد کرنا شروع کر دے تو پھر کہیں چین نہیں ملتا اور مریض اس سے نجات کے لیے طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتا نظر آتا ہے۔ اگر آپ بھی اسی صورت حال سے دوچار ہیں تو کدو کا گودا پانچ تولے اور لہسن ایک تولہ لے کر دونوں کو ایک سیر پانی ڈال کر خوب اچھی طرح سے پکائیں جب گودا آدھا جل جائے تو اسی نیم گرم پانی سے کلیاں کریں۔ انشاءاللہ درد میں افاقہ ہوگا۔

حلق کا ورم
آواز کا بیٹھ جانا معمول کی شکایت ہے جو کسی بھی شخص کو ہو سکتی ہے۔ اس سے چھٹکارے کے لیے کدو کے نیم گرم پانی سے غرارے کریں۔ اس کے علاوہ یہ ٹوٹکہ خناق جیسی تکلیف میںبھی راحت کا باعث بنتا ہے۔

ہونٹ پھٹنا
مغز تخم، کدو شیریں۔ گوند کتیرا، ہموزن لے کر خوب باریک کر کے رات کو سوتے وقت ہونٹوں پر لگا کر سو جائیں۔ صبح گرم پانی سے صاف کر لیں۔ ایک ہی مرتبہ کے استعمال سے فائدہ ہوگا۔

بدن کی پھنسیاں
کدو کا پانی پھنسیوں پر لگانے سے پھنسیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ اس کے گودے کا لیپ بھی فائدہ مند ہے۔ کدو کا چھلکا زخموں کے لیے مفید حیثیت رکھتا ہے۔ سب سے پہلے اس کے چھلکوں کو سائے میں خشک کریں اس کے بعد ان کی مطلوبہ مقدار لے کر انہیں جلا دیں اور باریک کر کے محفوظ کر لیں۔ یہ راکھ زخم پر چھڑکنے سے زخم جلد مندمل ہو گا۔

بواسیر
کدو کے چھلکے میں قدرت نے بواسیر جیسی تکلیف کے لیے بھی شفا رکھی ہے۔ اس کے لیے کدو کے حسب ِضرورت چھلکے لے کر انہیں سائے میں خشک کر کے باریک پیس لیں۔ دن میں صبح و شام چھ ماشہ سے ایک تولہ تک ان چھلکوں کو تازہ پانی کے ساتھ کھالیں۔ اسے اپنا معمول بنا لیں۔ یہ ٹوٹکہ نہ صرف بواسیر کے مریضوں کے لیے مفید ہے بلکہ خونی پیچش کے لیے بھی لاجواب ہے۔

زیادہ چھینکیں آنا
اگر چھینکیں مار مار کر آپ کا برا حال ہو جاتا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ اس کے لیے بھی آپ روغن کدو کے دو چار قطرے ناک میں ٹپکا دیں۔ چھینکیں آنا بند ہو جائیں گی۔ قبض کشا: ایسے مریض جن کو دائمی قبض کی شکایت ہو، وہ بھی کدو سے مستفید ہو سکتے ہیں کدو کے استعمال سے مرض کے رفع ہونے میں مدد ملتی ہے۔

مکھیوں سے بچاﺅ
کسی چیز کو مکھیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اس پر کدو کی بیل کے پتے رکھ دیں۔ مکھیاں ہرگز اس پر نہ بیٹھیں گی ۔اگر شیرخوار بچوں پر دن کے وقت کدو کے پتے رکھ دیئے جائیں تو بھی مکھیوں سے محفوظ رہیں گے۔

یرقان
ایک عدو کدو لے کر اسے ہلکی آگ میں جلا کر بھرتا بنا لیں اور اس کا پانی نچوڑ کر اس میں تھوڑی سی مصری ملا کر پی لیں۔ یرقان کے لیے بہت مفید ہے۔

سردرد
جب بھی سردرد ہو تازہ کدو کا گودا حسب ِضرورت لیں اور اسے کھرل میں باریک کچل کر پیشانی پر لگا لیں ،تھوڑی دیر میں آرام آجائے گا۔

بہترین سرمہ
کدو کا چھلکا حسب ِضرورت لے کر سائے میں خشک کریں۔ ان چھلکوں کو جلا کر کھرل میں باریک پیس کر شیشی میں محفوظ کر لیں۔ صبح شام تین تین سلائیاں دونوں آنکھوں میں لگائیں۔ تھوڑے ہی عرصہ میں آنکھ کی تمام شکایتیں دور ہو جائیں گی۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی شکایت مرد اور عورت دونوں کو ہوتی ہے۔ حلقے نہ صرف چہرے پہ بدنما لگتے ہیں بلکہ عمر بھی زیادہ لگتی ہے۔ آنکھوں کے گرد ان سیاہ حلقوں کو مٹانے کے لیے مندرجہ ذیل ٹوٹکے اپنائیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں پڑتے ہیں؟
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے موروثی طور پر بھی ہو سکتے ہیں۔
عمر کے ساتھ یہ حلقے بڑھتے ہیں کیونکہ عمر بڑھنے سے جلد ڈھیلی ہو جاتی ہے۔
دھوپ میں بیٹھنا خصوصاً گرمیوں میں حلقے بننے کا باعث ہوتا ہے۔
مسلسل تھکان اور نیند کی کمی بھی حلقوں کا باعث بن سکتی ہے۔
ٹی وی یا کمپیوٹر کے سامنے زیادہ دیر تک بیٹھنا اور سونے وقت تک ناول وغیرہ پڑھنا حلقے پڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔
جسم میں آئرن کی کمی حلقوں کا باعث بن سکتی ہے۔

  : طریقہ علاج
سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ بھرپور نیند لیں تقریباً سات سے نو گھنٹے
کھانے میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بکثرت کریں۔ ساگ کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ ساگ جسم سے آئرن کی کمی کو دور کر کے حلقوں کی کمی کا سبب بنتا ہے۔
نمکین اشیاء کا استعمال کم کریں کیونکہ زیاد نمکین چیزوں کے استعمال سے جسم میں پانی کی زیادتی ہو جاتی ہے۔ جسم میں پانی کی زیادتی سے آنکھوں کے گرد ابھار پیدا ہوتا ہے۔ جو آپکے آنکھوں کے گرد جلد کو کھینچتے ہیں اور پانی نکلنے کے بعد جلد ڈھیلی پڑ جاتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ حلقوں میں بدل جاتی ہے۔
چائینیز طریقہ علاج میں ناشپاتی کھانا حلقوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
حلقے ختم کرنے کے لیے اپنے چہرے کو قدرتی آرام اور ٹھنڈک پہنچائیں۔
سونے سے پہلے اپنے چہرے پر گیلا رومال ڈالیں اور پھر قدرتی ہوا سے سوکھنے دیں۔ آپکو ہفتے میں فرق نظر آئے گا۔
آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے آنکھوں پر ٹھنڈے کھیرے کے قتلے رکھیں۔ دس سے پندرہ منٹ لیٹ جائیں۔ آپ کھیرے کے علاوہ چائے کی پتی کے استعمال شدہ ٹھنڈے بیگ بھی رکھ سکتے ہیں۔ ٹی بیگ آنکھوں کے گرد کی جلد کو صاف کرتے ہیں۔
 سوتے وقت حلقوں پر بادام کا تیل لگائیں۔
سوتے وقت اونچا تکیہ استعمال کرنا حلقوں کو کم کرتا ہے۔
آنکھوں کو کم سے کم مسلیں اور اگر آپکو نزلہ رہتا ہو تو مستقل علاج کروائیں۔
لیموں کے چھلکے خشک کر کے پیس لیں۔ اور پھر کسی کریم میں مکس کر کے لگائیں۔اس سے بھی حلقوں کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 

Friday, 25 January 2013

EYE HEALTH FOODS...

Posted by Unknown on 21:13 with No comments

                    آنکھوں کی صحت کے لیے کھانے کی اشیاء۔۔۔

یہاں دس کھانے کی اشیاء کی ہیں جس سے آنکھ کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور موتیابند، دھبےدار اپکرش، اور دوسرے آنکھ کی مسائل کے خلاف کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
                                                          ناشپاتی



 کھانے کی اشیاء میں سے ناشپاتی میں سب سے زیادہ غذائیت موجود ہوتی ہے، تو اس میں کوئی تعجب نہیں ہے کہ یہ آپ کی آنکھوں کے لئے بہت اچھی ہوتی ہیں۔ کسی دوسرے پھل کے مقابلے میں یہ زیادہ لیوٹن پر مشتمل ہے جو موتیابند کی روک تھام کے لیےبہت اہم ہے.اس کے علاوہ یہ دیگر اہم غذائی اجزاء وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن بی6 اور وٹامن ای کا بھی ایک عظیم ذریعہ ہے۔

                                                             گاجر




گاجر میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے لیے بہت ہی اہم ہوتا ہے۔

                                          گوبھی کا شاخ دار پھول 



گوبھی وٹامن سی، کیلشیم اور لیوٹن کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہے۔

                                                             انڈے



انڈے میں موجود وٹامن اے ، جست، وٹامن ڈی، بی12، لیوٹن اور لیسیتھن ​​ آنکھوں کے لیے غذائی اجزاء کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔

                                                              پالک



وٹامن اے کا ایک اور عظیم ذریعہ پالک ہے۔ پالک بھی لیوٹن اور زی آکساتھن سمیت دیگر اہم غذائی اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔

                                                                ٹماٹر



ٹماٹر وٹامن سی اور لائیکوپین، دو اہم غذائی اجزاء کا بہترین ذریعہ ہیں۔

                                               سُورج مکھی کے بیج



سورج مکھی کے بیج سیلینیم پر مشتمل ہوتے ہیں جو موتیابند کی روک تھام سکتے ہیں اور مجموعی طور پر آنکھوں کی صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

                                                              لہسن




لہسن سیلینیم ، وٹامن سی اور ہلوطین۔ ایک زرد رنگ کا قلمی سفُوف آنکھوں کے لیے بہترین غذائی اجزاء پر مشتمل ہے۔


                                                               مَچھلی



سَمَندَر اور میٹھے پانی کی خُوردنی مَچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جو کہ مجموعی طور پر آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہیں کا اہم ذریعہ ہے. یہ بھی فولک ایسڈ، وٹامن ڈی، وٹامن بی6 ، وٹامن بی12 اور وٹامن اے پر مشتمل ہے۔