Showing posts with label Beauty Tips. Show all posts
Showing posts with label Beauty Tips. Show all posts

Sunday, 18 August 2013

To Remove Blackhead

Posted by Unknown on 03:56 with No comments
کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لئے

چہرے پر کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لئے نیم کے تھوڑے سے پتے لے کر کچل لیں.اور ملتانی مٹی بھگو کر اس میں شامل کر لیں. اس کا روزانہ چہرے پر لیپ کریں.

استعمال کے پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں.چند دن کے متواتر استعمال سے کیل مہاسے مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے

لیپ لگانے کے بعد آپ نے بولنا نہیں ورنہ چہرے پر لکیریں پڑ جائیں گیں.

Tuesday, 23 July 2013

For Black Heads

Posted by Unknown on 05:16 with No comments
چینی کو مکسی میں‌پیس کر ایک ڈبے میں رکھ لیں پھر ہر 4 یا 5 دن بعد منہ دھوتے ہوئے صابن لگا کے چٹکی بھر پسی ہوئی چینی لے کے فیس پے مساج کریں خاص کر وہاں جہاں بلیک ہیڈز ہوتے ہیں ہکلا مساج کرنے کے بعد دھو لیں آپ دیکھیں گی کہ فیس ایسے لگے گا جیسے ابھی ابھی فیشل کروایا ہو بہت ہی صاف،۔،،،،

Wednesday, 3 July 2013

For Thick Eye Lashes

Posted by Unknown on 02:00 with No comments

پلکیں گھنی کرنے کے لیے
 

شہد اور کیسٹرائل ملا کر پلکوں پر لگانے سے پلکیں گھنی ہو جاتی ہیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لئے


نیند کی کمی یا بعض دیگر وجوہات کی بنا پر اکثر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے ایک بڑا چمچہ چنبیلی کا تیل اور اس میں آدھے لیموں کا رس ملا کر آنکھوں کے گرد لگا لیں۔

If The Color Shall Be Black In The Sun

Posted by Unknown on 01:38 with No comments

اگر دھوپ میں رنگ کالا ہو جا ئے


دھوپ میں اگر رنگ کالا ہو جا ئےتو رات سونے سے پہلے دودھ میں کھیرے کا رس ملا کر روئی سے ہاتھوں اور چہرے پر لگائبں۔ پندرہ منٹ بعد صابن سے ہاتھ منہ دھو لیں۔

Tuesday, 2 July 2013

For Soft Skin

Posted by Unknown on 06:37 with No comments
نرم جلد کیلیے

ایک گلاس عرق گلاب میں دو بڑے چمچے گلیسرین اور ایک لیموں کا رس نچوڑ دیں۔ رات کو سوتے وقت چہرے ،ہاتھ اور پاؤں کی پھٹی جلد پر مل لیں۔ جلد نرم ہو جائے گی۔

To Create A Soft And Beautiful Feet

Posted by Unknown on 06:28 with No comments
پاؤں کو ملائم اور خوبصورت بنانے کے لیے

جب نہا کر نکلیں تو کسی کریم یا لوشن سے مساج کریں اگر ہو سکے تو گلیسرین کو ہتھیلی پر لگا کر اس میں چند قطرے پانی ملائیں اور پھر پاؤں پر مساج کریں ۔
کچھ عرصہ بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کے پاؤں کبھی بھی خشک نہیں ہوں گے اور نہ ہی ایڑیاں پھٹیں گی ۔

اگر پھر بھی ایڑیاں پھٹیں تو رات سونے سے پہلے ، کسی چھوٹے ٹب میں گرم پانی لیں اس میں کوئی بھی شیمپو اور تھوڑی مقدار میں نمک ڈال کر پاؤں 15 یا 20 منٹ کے لیے اس میں رکھیں
اسکے بعد پاؤں صاف کر کے کپڑے سے تھوڑا رگڑیں اور کریم لگا لیں اور ہلکا سا مساج کریں اور سو جائیں۔
صبح اٹھ کر پاؤں دھو لیں۔

For Skin Glowing

Posted by Unknown on 01:54 with No comments
جلد میں نکھار کے لیے
 

مالٹے کے چھلکے تھوڑے سے دودھ میں بھگو دیں ۔ چند گھنٹے بعد چھلکوں کو اسی دودھ میں پیس کر باریک کر لیں ۔ اب اسے ابٹن کی طرح جلد پر استعمال کریں
جلد کے داغ دھبے صاف ہو جائیں گے اور جلد بھی نکھر جائے گی۔

Monday, 1 July 2013

Papaya Is Useful For Soft And Bright Skin

Posted by Unknown on 07:19 with No comments

صحت مند اور نرم وملائم جلد کیلئے پپیتا مفید


پپیتا بہت سے صحت منداجزاء سے بھر پور پھل ہے، خاص طور پر یہ جلد کی دیکھ بھال اور حفاظت کیلئے بہترین ہے، اس کا استعمال آپ کی جلد کو صحت مند، چمکداراور نرم وملائم بناتاہے.

پپیتا وٹامن اے  اور پاپین  کا ایک اچھا ذریعہ ہے، یہ پھل جلد کے مردہ خلیات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ غیرضروری چربی کوکم کرتا ہے۔

پپیتا کی سب سے بہترین خصوصیت اس میں سوڈیم کی مقدار کا کم ہوناہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ پانی کی مقدار کم ہونے کے باوجود یہ جسم کو” ڈی ہائیڈریشن ” کےخطرے سے بچاتا ہے.

پپیتا دراصل ایک غذائیت بخش پھل ہے، سیب، امرود اورکیلا جیسے دیگرپھلوں کے مقابلے میں اس میں زیادہ کیروٹین پائی جاتی ہے.

 پپتیے کا پیسٹ بنا کر 25 منٹ تک کیلئے چہرے پر لگانے سے چہرے پرسے ناپسندیدہ دانےاوردیگر داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں.

پپیتا کھانے اورجلد پرلگانے سے جلد کی نہ صرف رنگت نکھرتی بلکہ اس  کو کوملتہ بھی ملتی ہے۔

پپیتا باقاعدگی سے کھانے اور لگانے سے جلد کو دیرپا چمک اور ملائمیت ملتی ہے۔پپیتا زخم اور پھٹی ہوئی ایڑھی کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پپیتے کا نہ صرف گودا بلکہ اس کا چھلکا بھی کارآمد ہوتا ہ، پپیتے کےچھلکے کوچہرے اور پیروں کی اوپری جلد پر ملا جائے تو اس سے رنگت گوری ہوتی ہے۔

پپیتے کا استعمال داد  کی بیماری کےعلاج میں بھی مددگار ثابت ہوتاہے،سوزش والی جگہ پر پپیتے کے ٹکڑے پٹی کی مدد سے باندھنے پر سوزش کمی واقع ہوتی ہے۔

پپیتا چہرے پربڑھتی عمرکی علامات کو کم کرنے میں  مدد دیتاہے.

Bleach The Color رنگت نکھاریں

Posted by Unknown on 03:17 with No comments

رنگت نکھاریں

لیموں کا راس ایک تولہ، روغن، زیتون دوتولہ، روغن بادام ایک تولہ، تینوں کے آمیزے کو رات کو سوتے وقت چہرے اور ہاتھوں پر ملیں، چند دن میں رنگت نکھر جائے گی۔

Use Oil After Bath

Posted by Unknown on 00:42 with No comments

غسل کے بعد تیل کا استعمال

جلد کو نرم و ملائم رکھنے اور اس کی پرورش لچکیلا پن قائم رکھنے کےلیے تیل ضرور استعمال کریں تاکہ بڑھاپے کے نشانات وغیرہ سے محفوظ رہا جاسکے۔
خوشبو اور دو آمیز تیلوں سے ممکنہ حد تک بچیں کیونکہ ان سے الرجی پیدا ہونے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔
کسی بھی تیل کو جلد پر لگانے سے قبل اس بات کی تسلی کرلیں کہ جلد کے لیے تیل مفید ہے یا نہیں، پھر اسی قسم کے تیل کا استعمال باقاعدہ رکھیں۔
تیل کی جگہ مکھن اور گھی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، بالخصوص چھوٹے بچوں کے لیے بے حد مفید ہے۔
رات کو سوتے وقت جسم کے ننگے حصوں پر ویزلین یا لینولین کی مالش ضرور کریں تاکہ ان حصوں کی جلد کی ملائمیت اور رونق قائم رہے۔

Sunday, 30 June 2013

Treatment For Prickly-Heat

Posted by Unknown on 01:57 with No comments

گرمی دانوں کا علاج

ممکنہ حد تک ٹھنڈے ماحول میں رہیں اور گرم ماحول سے پرہیز کریں۔
موسم برسات میں جسمانی محنت کم کریں۔
دن میں دو مرتبہ باقاعدگی سے غسل کریں۔
موسم برسات میں نائلون اور مصنوعی دھاگوں کے کپڑوں کے استعمال سے گریز کریں بلکہ ممکنہ حد تک سوتی کپڑے استعمال کریں۔
زیادہ مصالحہ دار اشیاء، کافی، چائے وغیرہ پینے اور کھانے سے پرہیز کریں۔
ان دانوں پر خارش کرنے سے گریز کریں تاکہ زخم نہ بن سکیں، زیادہ خرابی کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
اپنی خوراک میں وٹامن اے کے استعمال کو بڑھائیں۔
علاج:
جسم پر ملتانی مٹی ملیں اور اسے خشک ہونے دیں، دو گھنٹے بعد صاف پانی سے دھولیں۔
نیم کے تازہ پھول پچاس گرام لے کر پیس لیں اور انہیں پانی میں ملا کر شربت بنائیں، اس شربت کو پندرہ یوم تک صبح و شام استعمال کریں۔

Skin Care in Winter

Posted by Unknown on 01:47 with No comments

موسم سرما میں جلد کی حفاظت

غسل سے قبل روزانہ جسم پر روغن زیتون، ناریل یا سرسوں کے تیل کی آہستگی سے دس منٹ تک مالش کریں۔
ممکنہ حد تک چہرے اور جسم ننگے اعضاء پر صابن کا استعمال کم سے کم کریں۔
ان حصوں پر ممکن ہو تو اُبٹن کا استعمال کریں۔
دھوپ میں بیٹھتے وقت اپنی پشت سورج کی طرف رکھیں، چہرے کو براہ راست سورج کی کرنوں سے بچائیں۔
رات کو ہاتھوں اور پائوں کی ہر بوائی والی جگہ کو خوب اچھی طرح رگڑ کر صفائی کریں اور ان پر ویزلین یا گھی کی اچھی طرح مالش کریں۔

خوبصورت جلد کے چند گھریلو نسخے

سنگترے کے خشک چھلکے باریک پیس لیں، ان میں سرسوں کا تیل ملائیں، ابٹن بنالیں اور جسم پر ملیں، بعدازاں غسل کریں۔

بیسن سوگرام.
ہلدی چالیس گرام.
تیل سرسوں چالیس گرام.
ان تمام اشیاء کو اچھی طرح باہم ملائیں، ابٹن تیار ہونے پر پورے جسم پر مالش کریں اور بعدازاں غسل کرلیں۔

بیسن پچاس گرام.
کچا دودھ سوگرام.
دونوں کو باہم ملائیں اور پورے جسم پر ملیں، بعدازاں غسل کرلیں۔

گلیسرین سوگرام.
ملائی بیس گرام.
لیموں چار عدد.
گلیسرین اور ملائی کے مرکب میں لیموں نچوڑیں ، اس کی سارے جسم پر مالش کریں، بعدازاں غسل کرلیں۔

شہد بیس گرام.
لیموں کا رس دس ملی میٹر.
پانی ستر ملی میٹر.
پانی نیم گرم کریں، اس میں شہد اور لیموں کا رس ملائیں، پھر اس کو اچھی طرح گھول کر سارے جسم اور چہرے پر مالش کریں، ایک گھنٹہ بعد نیم گرمی پانی سے دھولیں۔

Beauty Tips For Nose

Posted by Unknown on 01:26 with No comments

ناک کی خوبصورتی کیلیے تجاویز
 
زیادہ چھوٹے ناک کی صورت میں
فائونڈیشن لگانے کے بعد بلشر اور پائوڈر لگانے سے پہلے ناک کے دونوں نتھنوں پر لپ اسٹک کی ایک ایک بنتی لگادیں، پھر اسے پوری ناک کے گالوں کو بچاتے ہوئے اس طرح پھیلائیں کہ سرخی کی جھلک باقی نہ رہے، پھر نارمل طریقے سے چہرے کا میک اپ کریں، اس سے ناک بڑی معلوم ہوگی۔
 
چوڑی، چپٹی اور سائز میں کافی بڑی ناک کو چوڑائی میں قدرے چھوٹا اور اونچائی میں زیادہ دکھانے کے لیے ناک کے اردگرد چہرے اور ناک پر نیز چہرے کے جوڑ والے حصے پر پورے چہرے پر لگائے جانے والے فائونڈیشن میں سے ایک یا دو شیڈ گہرا فائونڈیشن لگائیں۔
 
ناک کے درمیانی حصے میں ناک کی جڑ سے نتھنوں کے اوپر تک کافی ہلکے شیڈ کی فائونڈیشن سے بالکل سیدھی لائن کھینچیں، اب اس ہلکے فائونڈیشن کو دائیں بائیں دونوں نتھنوں پر اتارتے ہوئے گہرے فائونڈیشن تک ملادیں، اس سے ہلکے شیڈ کا فائونڈیشن لگے ہوئے حصے ابھرے ہوئے معلوم ہوں گے اور گہرے شیڈ والے حصے دیے ہوئے اور دبے دبے لگیں گے، اس طرح ناک متوازن دکھائی دے گی۔

بڑی ناک کو چھوٹا دکھانے کے لیے
"ناک پر چہرے کے برعکس کچھ گہرے شیڈ کا فائونڈیشن اور کچھ گہرے شیڈ کا ہی پائوڈر لگائیں۔

ناک زیادہ اونچی ہوتو
"پوری ناک پر ہی گہرا شیڈ لگائیں۔"

اگر اونچائی نارمل ہو
"سامنے کی طرف چہرے پر لگائے جانے والے فائونڈیشن سے ایک ہی سیدھی لائن آنکھوں کے درمیانی حصے سے نتھنوں کے جوڑ تک کھینچ دیں، ناک کے اوپر لگائی گئی فائونڈیشن کو نتھنوں کی سائیڈوں میں لگائے گئے فائونڈیشن کے ساتھ ملا دیں اور اس گہرے فائونڈیشن کو گالوں پر لگائے گئے فائونڈیشن کے ساتھ ملادیں، اس کے لیے ناک کے اوپری لائن سے دونوں طرف فائونڈیشن کو انگلیوں سے پھیلا کر ہر ایک شیڈ کو اچھی طرح ملادیں۔

ٹیڑھی اور جھکی ہوئی ناک کو سیدھا دکھانے کے لیے

"جس طرف ناک ٹیڑھی ہو اس طرف کچھ گہرے شیڈ کا فائونڈیشن اور پائوڈر لگائیں اور دوسری طرف پورے چہرے پر لگایا جانے والا فائونڈیشن اور پائوڈر لگائیں اور اس طرح ہلکے اور گہرے شیڈ کے امتزاج سے ایک طرف کو جھکی ہوئی ناک سیدھی نظر آئے گی، دونوں شیڈز میں تھوڑا ہی فرق رکھیں۔ زیادہ فرق بدنما لگے گا۔

Monday, 24 June 2013

Health Benefits Of Lemon

Posted by Unknown on 05:36 with No comments
Skin:

Lemon has been used for a long time for its Anti-bacterial and anti-viral properties but also come packed with phytochemicals and antioxidants that heal and create healthy, glowing skin.

Liver Cleansing:

 
Lemons are helpful in cleansing the liver, which is responsible for processing toxins and hormones. Add a fresh squeezed lemon to your morning water to cleanse and strengthen your immune system.

Anti-inflammatory:

 
While lemons are acidic in nature, they are actually "alkaline forming" meaning they become alkaline in your body thus they have been used for their anti-inflammatory properties by arthritis patients,

Weight Loss/Cleansing:

 
Lemons are blood purifying fruits, and can aid in digestion. Squeezing lemon onto your food or into your water will help your body properly metabolite a heavy meal. Some scientists even say lemons aid in weight loss.

Toothache:

 
Try some lemon juice on the gum area to relieve pain and stop the bleeding.

Sunburn:

 
Run some lemon juice on your skin to prevent your skin from getting worse after a burn. They are a natural anti-septic so using lemons on your skin can also help with acne and eczema.
Cold/Sore Throat:

 
Lemons are anti-bacterial in nature so squeeze lemon juice into your drink or onto your food if you have a throat infection to help kill bad bacteria and speed up the healing process. (Celery, cucumber, ginger and lemon is a great combo for sore colds and sore throats - blend in a smoothie.
لیموں طویل عرصے سے ان کے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کی وجہ سے استعمال کیا جاتا رہا ہے بلکہ فائٹو کیمیکلز اور اینٹی آکسیڈینٹ کے ساتھ پیک ہو کے آتے ہیں جو زخم کو مندمل کرتے ہیں اور جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتے ہیں۔

جگر کی صفائی:
لیموں جگر کی صفائی میں بھی مددگار ہوتے ہیں،جو ٹاکسن اور ہارمونز کی پروسیسنگ کے لئے ذمہ دار ہیں۔ اپنے مدافعتی نظام کو صاف اور مضبوط بنانے کے لئے ہر صبح پانی میں ایک تازہ لیموں نچوڑ کر شامل کریں۔

مانع سوزش:
لیموں قدرتی طور پر ویسے تو تیزابی خصوصیت کے حامل ہیں،لیموں اصل میں الکلی بناتے ہیں،مطلب یہ کہ یہ آپکے جسم میں الکلی بناتے ہیں۔ اس طرح انکے سوزشی خصوصیات کے حامل ہونے کی وجہ سے یہ جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
  
وزن میں کمی / کلینزنگ:
لیموں خون کو صاف کرنے والا عنصر ہے،اور عمل انہضام میں مدد کر سکتے ہیں۔ پانی یا کھانے میں لیموں نچوڑ کے کھانے سے آپ بھاری کھانا بھی میٹابولائز کر سکتے ہیں۔ کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ وزن کی کمی میں بھی مدد دیتے ہیں۔

دانت میں درد:
جن مسوڑھوں میں درد ہو یا خون نکلے تو لیموں کا رس مسوڑھوں پر لگانے سے تکلیف سے نجات ملے گی۔

دھوپ میں جلنا (Sun-Burn):
دھوپ کی وجہ سے جلد جانے کے بعد اپنے چہرے پر لیموں ملیے اس سے آ پ کے چہرے پر نشان نہیں پڑیں گے۔ لیموں ایک قدرتی اینٹی سیپٹیک ہیں لہٰذا جلد پر لیموں کا استعمال کیل مہاسے اور ایکزیما کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

کولڈ / گلے کی سوزش:
لیموں اپنی فطرت میں اینٹی بیکٹیریل ہیں لہٰذا آپ اپنے کھانے اور مشروبات میں لیموں نچوڑ کے استعمال کیجیئے اگر آپکو گلے کا انفیکشن ہے۔ اس سے برے بیکٹیریا کا خاتمہ ہو گا اور شفایابی کے عمل میں بہتری آئے گی۔
اجوائن، کھیرا، ادرک اور لیموں کا مرکب بھی گلے کی سوزش کے لیے بہترین ہے۔ .

Wednesday, 19 June 2013

Easy Tips To Make Lips Beautiful

Posted by Unknown on 07:12 with No comments
ہونٹ خوبصورت بنانے کے ٹوٹکے

ہونٹ جسم کا انتہائی حساس مگر اہم حصہ ہیں، اور انسان کے مجموعی حسن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اگر ہونٹوں کی کیئر کی جائے تو اوسط خوبصورتی والا چہرہ بھی پرکشش بن جاتا ہے۔

Tuesday, 18 June 2013

Tips For Dry And Rough Hair

Posted by Unknown on 07:30 with No comments

روکھے پھیکے بالوں کے لیے چند ٹوٹکے

اگر آپکے بال روکھے اور بے رونق ہیں تو پریشان نہ ہوں، چند ٹوٹکوں پر عمل کرنے سے آپ اس مسٔلے سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

Wednesday, 12 June 2013

Tips For Strong And Shiny Hair

Posted by Unknown on 08:44 with No comments
مضبوط اور چمکدار بالوں کے لیے ٹوٹکے

بال پُرکشش شخصیت کا اہم خاصہ ہیں اگر بالوں کی چمک ماند پڑ جائے تو آپکی شخصیت پر برا اثر پڑتا ہے۔ روکھے بال اچھی خاصی شخصیت کو متاثر کر دیتے ہیں۔