Showing posts with label Homemade Masks. Show all posts
Showing posts with label Homemade Masks. Show all posts
Thursday, 2 May 2013
چہرے کے داغ دھبے اور پھنسیاں
Posted by Unknown on 08:24 with No comments
Manicure...ہاتھوں کی صفائی
Posted by Unknown on 08:08 with No comments
ہاتھوں کی صفائی
چہرے کے علاوہ ہاتھوں کی صفائی بھی بے حد
ضروری ہے۔ ہاتھوں کو خوشنما بنانے کیلئے ایک بہترین نسخہ نیچے دیا جا رہا
ہے جو ہاتھوں کو نہ صرف ملائم بنا دے گا بلکہ ہاتھوں کی رنگت کو بھی نکھا ر
دے گا۔
جئی کا آٹا چھ اونس‘ گرم پانی ایک لیٹر‘ لیموں کا رس ایک بڑا چمچ‘ روغن زیتون ایک چھوٹا چمچ‘ عرق گلاب ایک چھوٹا چمچ‘ گلیسرین ایک چھوٹا چمچ‘ ایمونیم ایک چھوٹا چمچ ۔
جئی کے آٹے کو گرم پانی میں ڈال کر رات بھر بھیگا رہنے دیں اگلی صبح اسے چھان لیں اب اس میں باقی اجزاء بھی شامل کر لیں اس محلول کو دن میں تین بار ہاتھوں پر ملیں۔ یہ ہاتھوں کی رنگت کو خوبصورت بنا دے گا
Wednesday, 1 May 2013
Natural Radiance And Beauty Of Skin...جلد کی قدرتی چمک اور خوبصورتی
Posted by Unknown on 10:07 with No comments
جلد کی قدرتی چمک اور خوبصورتی
اگر چہرے کی جلد خشک ہو تو بالائی کا استعمال کریں۔ ٹھنڈی بالائی کا مساج چہرے کو داغ دھبوں سے پاک کرتا ہے۔
گلیسرین اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کر لگانے سے چہرے کی جلد کی قدرتی چمک اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
جلد کو ملائم اور صاف ستھرا کرنے کیلئے ابلتے ہوئے پانی میں بیسن ملا کر اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اس سے ہاتھ منہ اور پاﺅں صاف کریں۔ اس سے جلد ملائم اور صاف ہو جائے گی۔
To Remove Blackhead...مہاسوں کو دور کرنے کیلئے
Posted by Unknown on 08:20 with No comments
مہاسوں کو دور کرنے کیلئے
مہاسوں کو دور کرنے کیلئے مسور کی دال کا ابٹن گائے کے دودھ میں ملا کر دن میں دو بار لگانا بہت مفید ہے۔ اس سے نہ صرف مہاسے دور ہوتے ہیں بلکہ چہرے کی رونق بھی بڑھتی ہے۔
For Glowing Skin...جلد میں نکھار کیلئے
Posted by Unknown on 07:58 with No comments
جلد میں نکھار کیلئے
چہرے کی رنگت نکھارنےکیلئے کلونجی کو باریک پیس کر گھی میں مرہم بنا کر چہرے پر لگانے سے چہر ہ نکھر آتا ہے۔
کیل اور مہاسوں کیلئے پسی ہوئی کلونجی کو سرکہ میں ملا کر لیپ تیار کریں اور سونے سے قبل منہ پر لیپ کر لیں صبح اٹھ کر اچھے صابن سے منہ دھو ڈالیں۔
چند دن کے استعمال سے کیل مہاسے ختم ہو جائیں گے اور جلد میں نکھار آجائے گا۔
Freshness Of Face...چہرے کی تازگی
Posted by Unknown on 07:48 with No comments
چہرے کی تازگی
ایک انڈہ لے کر پھینٹیں اور چہرے اور گردن پر اس کا ماسک لگائیں۔
بیس منٹ تک بالکل آرام سے لیٹ جائیں بعد میں تازہ پانی سے چہرہ دھو ڈالیں۔
اس ماسک سے چہرے کی تازگی عود آئے گی کیونکہ انڈے کی سفیدی بہترین کلینر ہے۔
Smallpox Scars...چیچک کے داغ
Posted by Unknown on 07:33 with No comments
چیچک کے داغ
روغن زیتون اور روغن کدو ہم وزن ملا کر لگانے سے چہرے پر دانوں اور مساموں کی وجہ سے پڑنے والے گڑھے ٹھیک ہو جاتے ہیں بلکہ یہ روغن چہرے پر چیچک کے داغوں کو بھی دور کرتا ہے۔
اس کو مسلسل چھ ماہ استعمال کرنے سے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
Soft And Clean Skin...ملائم اور صاف جلد
Posted by Unknown on 07:01 with No comments
ملائم اور صاف جلد
کھیرے کا رس جلد کیلئے بہترین چیز ہے۔
کھیرے کے رس میں تھوڑا سا دودھ ملا کر اس ٹانک کو چہرے پر لگائیں تو جلد ملائم اور صاف ہو جاتی ہے۔
کھیرے کی قاشوں سے چہرہ صاف اور ہمیشہ تروتازہ رہتا ہے۔
اس کا ٹانک چہرے کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھتا ہے۔
Potato For Fair Skin...
Posted by Unknown on 06:50 with No comments
آلو چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے بھی بہترین چیز ہے۔ آلو کے قتلوں سے چہرے کوصاف کرنے سے چہرے کی جھریاں دور ہوتی ہیں۔
Tuesday, 30 April 2013
Freckles and Wrinkles...چھائیاں اور جھریاں ختم کرنے کے لیے
Posted by Unknown on 23:00 with No comments
چھائیاں اور جھریاں ختم کرنے کے لیے
گوبھی میں ایسے وٹامنز موجود ہیں جو چہرے کی جلد کے لئے ٹانک کا کام دیتے ہیں۔
گوبھی کو تھوڑے سے پانی میں ابالیں پھر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے ایک شیشی میں محفوظ کر لیں
اس ٹانک کو چہرے کی جلد کیلئے استعمال کریں اس کے استعمال سے چھائیاں اور جھریاں ختم ہو جاتی ہیں۔
For Oily Skin...چکنی جلد کے لیے
Posted by Unknown on 22:52 with No comments
چکنی جلد کے لیے
دہی بھی ایک قدرتی کلینر ہے ‘ روغنی اور کٹی پھٹی جلد کیلئے اس کا لیپ بہت مفید ہے۔
سنگترے کے چھلکوں کا سفوف دودھ میں شامل کر کے لگانے سے جلد میں نکھار آجاتا ہے۔
Face Pores...چہرے کے مسامات
Posted by Unknown on 22:47 with No comments
چہرے کے مسامات
اگر چہرے کے مسامات کھل گئے ہوں تو ٹماٹر کا گودا دہی میں ملا لیں اور چہرے پر لیپ کریں۔
سوکھنے پر چہرہ صاف کر لیں۔ یہ لئی مسامات بند کرنے کی بہترین چیز ہے۔
For Glowing Dark Skin...سانولی رنگت نکھارنے کیلئے
Posted by Unknown on 22:42 with No comments
سانولی رنگت نکھارنے کیلئے
کھیرے کے رس میں نصف چمچہ گلیسرین اور اتنا ہی عرق گلاب ملا کر مرکب تیار کر لیں۔
روئی کے ساتھ اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں۔
اس کے استعمال سے دھوپ کے داغ دھبوں سے نجات ملتی ہے اور سانولی رنگت نکھر آتی ہے۔
For Spotless Face...چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں کیلئے
Posted by Unknown on 22:36 with No comments
چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں کیلئے
مچھلی کا تیل چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں کو دور کرتا ہے۔ اس دھوپ سے سانولاہٹ بھی دور ہوتی ہے۔
ملتانی مٹی کا باریک سفوف دودھ میں ملا کر چہرے اور گردن پر نصف گھنٹے تک لگانے سے چہرے کی جلد کو تقویت و توانائی ملتی ہے۔
Get Rid of Dark Spots and Freckles... جھائیوں کے خاتمے کیلئے
Posted by Unknown on 22:30 with No comments
جھائیوں کے خاتمے کیلئے
جھائیوں کے خاتمے کیلئے ایک بہترین گھریلو نسخہ‘ بادام اور خشخاش کو ہم وزن لے کر ذرا سے پانی میں اتنی دیر بھگو رکھیں کہ وہ آسانی سے پیسا جا سکے۔
رات کو اس کا لیپ پورے چہرے پر لگائیں‘ صبح منہ دھو ڈالیں۔
Dry And Rough Skin... خشک اور کھردری جلد
Posted by Unknown on 22:18 with No comments
خشک اور کھردری جلد
خشک اور کھردری جلد کیلئے سنگترے کا گودا الگ کر کے چھلکے کو سکھا لیں۔ چھلکا خشک ہو جائے تو اسے باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔
اس سفوف کے ہم وزن بیسن بھی ملا لیں اور تھوڑی سی ہلدی بھی ملا لیں۔ اس میں چنبیلی کا تیل ڈال کر ابٹن بنا لیںاور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر ملیں۔
پندرہ منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں بعد میں کوئی اچھا سا لوشن لگا لیں۔
Fresh Skin...تروتازہ جلد
Posted by Unknown on 22:15 with No comments
تروتازہ جلد
جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے گھر میں ماسک زیادہ اچھا رہتا ہے۔
کھیرے کا ماسک ہر قسم کی جلد کیلئے اچھا ہے۔
ایک چمچ دہی میں چھلکے سمیت کھیرا کدو کش کر کے ڈالیں۔ اس میں ایک چمچ آٹا اور لیموں کے رس کے چند قطرے ملائیں۔
رات کو سوتے وقت اس ماسک کو لگائیں ‘ بیس منٹ لگا رہنے دیں بعد میں سلاد کے پتوں کو ہلکے نیم گرم پانی میں ڈال دیں‘ نرم ہونے پر منہ پر رکھ لیں۔ تقریباً آٹھ منٹ بعد اتار دیں۔
For Dry Skin...خشک جلد کے لیے
Posted by Unknown on 22:09 with No comments
خشک جلد کے لیے
خشک جلد اور خشکی کی وجہ سے سوزش ہو جائے تو درج ذیل نسخہ بہت مفید رہتا ہے۔
عرق گلاب چار اونس‘ مچھلی کا تیل ایک اونس‘ روغن بادام ایک اونس۔
ان تینوں اشیاءکو اچھی طرح یکجان کریں۔ پھر اسے جلد پر لگائیں ۔
اگر آپ کی جلد خشک ہے اور جلد پر سوزش محسوس ہوتی ہے تو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔ یہ مرہم جلد کو نرم و ملائم کرتا ہے اور رنگ بھی نکھر آتا ہے۔
Gentle And Soft Skin...نرم و ملائم جلد
Posted by Unknown on 22:05 with No comments
نرم و ملائم جلد
روز میری ۲۱ اونس‘ لیموں کے چھلکے ایک اونس‘ پودینہ ایک اونس‘ عرق گلاب ‘بام ایک اونس۔
ان تمام اشیاءکو ملا کر شیشی میں بند کر دیں۔ چار ہفتے کے بعد محلول کو چھان لیں۔
غسل کے بعد یہ لوشن ہتھیلی پر ڈال کر چہرے ‘ ہاتھوں‘ بازوﺅں اور تمام بدن پر مل لیں۔ اس نسخہ سے جسم نرم و ملائم ہو جاتا ہے۔
Sunday, 28 April 2013
To Remove Blackhead...کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لئے
Posted by Unknown on 23:34 with No comments
چہرے پر کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لئے نیم کے تھوڑے سے پتے لے کر کچل لیں اور ملتانی مٹی بھگو کر اس میں شامل کر لیں
اس کا روزانہ چہرے پر لیپ کریں
استعمال کے پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں
استعمال کے پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں
چند دن کے متواتر استعمال سے کیل مہاسے مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے
لیپ لگانے کے بعد آپ نے بولنا نہیں ورنہ چہرے پر لکیریں پڑ جائیں گیں
لیپ لگانے کے بعد آپ نے بولنا نہیں ورنہ چہرے پر لکیریں پڑ جائیں گیں
Subscribe to:
Posts (Atom)



















