Showing posts with label Cooking recipes. Show all posts
Showing posts with label Cooking recipes. Show all posts

Sunday, 18 August 2013

Five Pulses

Posted by Unknown on 03:04 with No comments
پانچ دالیں

اجزا
دال ماش، چنا، مونگ، مسور، ارہر سب آدھ آدھ پاؤ ملالیں
ہلدی ایک چٹکی
نمک ، سرخ مرچ حسب پسند
گرم مسالہ پیسا ہوا چائے کی دو چمچی برابر
ادرک آدھی چھٹانک
ہرا مسالہ
گھی آدھ پاؤ
لہسن دو جوئے

ترکیب
ایک سیر پانی کو پکنے کے لئے رکھ دیں۔ اس میں نمک سرخ مرچ اور ہلدی ڈال دیں- ایک اُبال آنے پردالیں جو کہ ایک گھنٹہ پہلےسےبھیگی ہوئ ہوں ڈال دیں۔ اور ہلکی آنچ پر پکنےدیں۔ جب آدھ کچری ہوجائےتوادرک اورہری مرچ کاٹ کرڈالدیں اورجب پوری پک جائےتوگھی میں لہسن کاٹ کرڈالیں اوراسکو سُرخ کرکےاُس سے بگھاریں- پھرگرم مسالہ اور ہرادھنیا ڈال کرپیش کریں۔

Chicken And Vegetable Macaronies

Posted by Unknown on 02:58 with No comments
چکن اور ویجیٹیبل میکرونیز



میکرونی---ایک پیکٹ
چکن، بغیر ہڈی کے--- 1/2 کلو
لہسن، ادرک---1 چائے کا چمچ
گاجر--- 2 عدد
شملہ مرچ--- ایک
بند گوبھی- ایک چھوٹی، باریک کٹی ہوئ
مٹر--- ایک پیالی
آپ ہری پیاز، کارنز یا کوئ اور سبزی بھی شامل کر سکتے ہیں یہ آپ کی اپنی پسند پر منحصر ہے-
نمک---حسب زائقہ
چائنیز سالٹ--- 2 چائے کے چمچ
کالی مرچ،پسی ہوئ--- 1/2 چا ے کا چمچ
سویا ساس--- 3 کھانے کے چمچ
سرکہ---2-3 کھانے کے چمچ
چلی ساس--- 1-2 کھانے کے چمچ یا حسب زائقہ
تیل---تلنے کے لئے

سب سے پہلے چکن کو نمک اور لہسن ادرک ڈال کر ابال لیں، کوشش کریں کہ ابالتے وقت کم از کم پانی ڈالیں تاکہ یخنی ضائع نہ ہو- چکن ابالنے کے بعد شریڈ کر لیں لیکن بہت باریک نہ کریں- تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں اور ایک فرائنگ پیں مین تھورا سا تیل ڈال کر ہلکا سا فرائ کر لیں، پھر اسمیں شریڈ کیا ہوا چکن بھی شامل کر لیں اور تمام مصالحے بھی شامل کر لیں-
میکرونیز کو الگ سیے ابال لیں اور اسکے بعد انکو ٹھنڈے پانی سے گزار لیں تاکہ وہ علیحدہ رہیں- اس کے بعد اس آمیزے کو میکرونیز میں ملا لیں اور ہلکی آنچ پر 10-15 منٹ کے لئے دم پر رکھ دین، گرم گرم پیش کرین-

Fish

Posted by Unknown on 02:54 with No comments
مچھلی

 
سامان اور وزن
مچھلی آدھا سیر
دہی ایک پاؤ
سفید زیرہ ایک چٹکی
میتھی ثابت (دانہ) ایک چٹکی
مسالہ گرم پساہوادوچائے کی چمچی
زیرہ سفید
دھنیا سکھاایک چمچی
نمک ایک چمچی
سرخ مرچ حسب پسند
پیاز آدھا پاؤ
لہسن ایک چھٹانک
تیل آدھا پاؤ

ترکیب
مچھلی کے ٹکڑوں میں نمک لگا کر رکھ دیں ۔پھر بیسن یا آٹا لگا کردھولیں- پیازلچھےدار باریک کاٹ لیں- لہسن پیس لیں- تیل دیگچی میں ڈال کرگرم کرلیں پھرمیتھی اور زیرہ ڈال کرفورا کٹی ہوئی پیازڈالدیں اور بھون کربادامی رنگ کرلیں۔ اب باقی مسالہ پیس کرلہسن اور دہی سب کچھ ڈال کرڈانپ دیں - اور ہلکی آنچ پر پکنےدیں۔ دہی کاپانی خشک ہونےلگے تو ہلکاسا بُھون لیں۔ اوراس میں مچھلی کےٹکڑوں بچھادیں اور ڈھنپ دیں۔دو منٹ کے بعد ٹکڑوں کو پلٹ دیں۔اور ہرا مسالہ کاٹ کرڈالیں اورتین منٹ کے بعد اُتارلیں۔

Qeema Piyaz

Posted by Unknown on 02:48 with No comments
قیمہ پیاز

اجزاء:
قیمہ آدھ سیر

گھی تین چھٹانک

ٹماٹرآدھ پاؤ

پیازتین پاؤ

لہسن ایک گٹھی

ادرک چوتھائی چھٹانک

گرم مالہ سب ملا کر پسا ہوا ایک تولہ

ہری مرچ

ہرا دھنیا


ترکیب :
ایک پاؤ پیاز کو گھی میں بُھون کر بادامی رنگ کا کر لیں- اب اس میں قیمہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر بھونتے رہیں۔ جب قیمہ کی رنگت بدل جائے تو اس میں لہسن پسا ہوا اور ادرک کٹا ہوا ڈال دیں اور بھونتے جائیں تھوڑا بھوننے کے بعد اس پر ٹماٹر ڈال دیں- ذرا ٹماٹر گل جائیں تو اس میں نمک اور سرخ مرچ ڈال دیں پھر پانی کا چھینٹا دے کر بُھونتے جائیں۔ جب خُوب ُبھن جائے، تو اس میں پیاز جو کہ لچھے دار کٹی ہو ڈال کر دم پر لگا دیں۔ پندرہ بیس منٹ کے بعد اُسے کھولیں، پیاز اگر گل گئی ہو، تو اس پر پیسا ہوا گرم مسالہ ڈال کر پانچ منٹ کے لئےاور دم پر رہنےدیں۔ پھر اُتار لیں، اُوپر ہرا دھنیا کاٹ کرڈال دیں۔ قیمہ اور پیاز تیار ہے، لیمون ڈال کر نوش فرمائیں۔ چاہے بغیر لیمن کےجیسی آپ کی پسند. 

Saturday, 17 August 2013

Nihari

Posted by Unknown on 06:40 with No comments
نہاری

گائے÷بکرا÷مرغی 1 کلو

ہڈی (گڈی اور نلی ) 1 کلو


پیاز(باریک ۔کٹی ہوئی ) 1 عدد درمیانی

لہسن (پسا ہوا) 1 کھانے کا چمچہ

ادرک( پسی ہوئی) 1 کھانے کا چمچہ

آٹا آدھا پیالی

تیل ۔گھی ادھی پیالی

مصالحہ جات حسب ضرورت


طریقہ

آدھی پیالی گرم تیل میں ادرک لہسن گوشت ،ہڈی اور مصالحہ جات شامل کر کے 5 مٹ بھونیں

پکائیں ۔۔۔۔8 گلاس پانی ڈالیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں( 4 سے6گائے ۔۔۔۔۔۔3 سے 4 گھنٹے بکرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔30 منٹ مرغی کا گوشت ) گلنے کے بعد 3 گلاس پانی باقی رہے ۔۔ہڈیاں علحیدہ کر لیں ۔۔۔۔ایک پیالی پانی میں آٹا گھول کر نہاری میں شامل کریں اور 10 منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں۔۔۔۔۔

تلیں ایک پیالی گرم تیل میں پیاز کو سرخ کریں اور نہاری میں شامل کریں ۔۔۔۔۔

دم دیں ۔۔۔ڈھک کر 20 منٹ تک بالکل ہلکی آنچ پر دم دیں

پیش کریں۔۔۔۔لذیذ نہاری تیار ھے ۔۔۔کتری ھوئی ہری مرچ ۔ادرک لیمون اور گرم نان کے ساتھ تناول فرمائیں

Aalo Gosht

Posted by Unknown on 05:58 with No comments
آلو گوشت


1)2 عدد درمیانی باریک کٹی ہوئی پیاز کو ادھا کپ گھی میں سنہرا کریں۔

2)ادھا کلو گوشت 1،1 چمچہ ادرک اور لہسن شامل کر کے بھونیں
پھر حسب ذائقہ مصالحہ جات اور ادھی پیالی دہی شامل کریں اور مزید چند منٹ بھون کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے اور پانی خشک ھو جائے ۔۔۔

3)گلے ہوئے گوشت کو چند منٹ بھون کر 2،3،عدد درمیانے آلو کے چوکور ٹکرے اور 1،2،پیالی پانی شامل کر کے ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر آلو گلنے تک پکائیں۔اپنی مرضی کے مطابق ثابت ہری مرچیں ڈال کر چولھے سے اتارلیں۔۔
دو
مزیدار آلو گوشت تیار ھے۔۔ہرے دھنیے سے سجا کر پیش کریں

Peach Juice

Posted by Unknown on 05:49 with No comments
    آڑو کا شربت


    اجزا
    آڑو بڑھیا بڑے بڑے ایک سیر
    چینی دیڑھ سیر
    پانی ایک سیر

    ترکیب

    آڑو چھیل کراُس کےٹکڑے کرلیں اوراندر سےگٹھلی نکالدیں- اب چینی کو پانی میں ڈال کرچولھے پرچڑھائیں ۔ اورایک جوش آنے پر آڑو اس میں ڈال دیں۔ دو چار منٹ پکنےدیں۔ جب آڑوگل جائیں تواُتارلیں۔ اُتارنےسے پہلےدیکھ لیں کی شربت ایک تار کاہوگیاہے ۔اب اُسے ٹھنڈا ہونے دیں، ٹھنڈا ہونے پراس کو باریک کپڑے سےچھان لیں۔ اورخشک بوتلوں کواس شربت سےبھر لیں۔ بقیہ آڑو سویٹ دیش کی طرح کریم ڈال کر کھائےجاسکتے ہیں۔

Kharay Masalay Ka Gosht

Posted by Unknown on 05:25 with No comments
    کھڑے مسالے کا گوشت


    اجزا

    گوشت آدھ سیر
    دہی ایک پاؤ
    پیاز آدھ سیر
    گھی ایک پاؤ
    گرم مسالہ سب ملا کر دو تولہ
    سبزمرچ ثابت بارہ عدد
    نمک حسبِ ذائقہ

    ترکیب

    دہی کوخوب بلولیں۔ پیاز کو باریک کاٹ لیں۔ لچھے دار۔ دہی میں پیاز، نمک، مرچ، گرم مسالہ سب ملا دیں۔ سب چیزیں ثابت ملائیں۔ اب اس میں گھی اور گوشت ڈال دیں۔ اور ایک گھنٹہ تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ ایک گھنٹہ کے بعد اس کو چولھے پر چڑھادیں۔ اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں، دہی خشک ہونے پر اُتارلیں۔ صرف اتنا بھونیں کہ گھی علحیدہ ہوجائے مگر اس کا رنگ نہ بدل جائے۔اُتارنے پر چاہیں تو ہرا دھنیا ڈال دیں اور نوش فرمائیں۔

Mong Phali Chat

Posted by Unknown on 04:15 with No comments
مونگ پھلي چاٹ
 

مواد ( Ingredient )

3 کپ کچی مونگ پھلي چھلکے سمیت ،
1 ٹی. سپون سمندری نمک ،
1 ٹی سپون ہلدی پوڈر ،
1 / ​​4 ٹی سپون چاٹ مصالحہ ،
نمک سوادانسار ،
1 / ​​2 ٹی سپون لال مرچ پاوڈر ،
1 ٹی سپون بھنا جيرا پوڈر ،
1 درمیانے سائز کی باریک کٹی پیاز ،
1 درمیانے سائز کا ٹماٹر باریک کٹا ہوا
2 ہری مرچ باریک کٹی ،
2 ٹے. سپون تازہ سبز دھنیا ہستی باریک کٹی ہوئی ،
2 ٹے. سپون نيبو کا رس.

بنانے کا طریقہ ( Method )

کوکر میں پانچ کپ پانی میں مونگ پھلي ڈال کر اس میں نمک اور ہلدی پوڈر ملا لیں. اب چار -- پانچ سٹی لگا لیں. پانی سے اسے نکال کر چھلکے اتار لیں.
اب ایک بال میں مونگ پھلي رکھ کر اس میں نمک ، چاٹ مصالحہ ، لال مرچ پاوڈر ، باریک کٹی پیاز ، باریک کٹے ٹماٹر ، بھنا ہوا جيرا پوڈر ، ہری مرچ ، باریک کٹی دھنیا ہستی ، نيبو کا رس سب خوب اچھی طرح ملا دیں. گرم یا ٹھنڈا مرضی کے مطابق پروسے.



Saudi Kabsa Pulao

Posted by Unknown on 03:58 with No comments

Khubani Ka Metha

Posted by Unknown on 03:47 with No comments
"خوبانی کا میٹھا"
خوباني : ايک کيلو
شکر : ايک کيلو
ونيلا ايسنس : 2 چائے کے چمچے
فريش کريم : تھوڑي سي مقدار ميں

خوباني کو دھو کر صاف کر لينے کے بعد کسي
برتن ميں چار يا پانچ گلاس پاني ڈال کر
ايک گھنٹہ کے لئے بھگو ديں?
ايک گھنٹہ بعد اس کو اچھي طرح پکائيں
اور جب خوباني گل جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے
اس کے بيج الگ کر ليں? پھر اس بغير بيج
والي خوباني کو اچھي طرح گھوٹ کر اس ميں شکر
ڈاليں اور 25 سے 30 منٹ تک دھيمي آنچ پر پکائيں?
پھر اس ميں ايسنس ملا کر 2 منٹ مزيد پکائيں?
اس کے بعد چولہا بند کر ديں اور خوباني کے
ميٹھے کو کسي باؤل ميں نکال کر ٹھنڈا
ہونے کے لئے فريج ميں رکھ ديں?
جب ٹھنڈا ہو جائے تو سرو کرنے سے
پہلے فريش کريم اوپر ڈال ديں!!!

بادام اور چاندي کے ورق سے بھی سجا کر پيش کرسکتے ہے

:: خوباني کے ميٹھے کو چھانيں ضرور ورنہ اُس ميں ريشے رہ جائيں گے::

 

Kofta Palau

Posted by Unknown on 03:18 with No comments
کوفتہ پلاؤ
اجزا

قیمہ آدھا کلو
پیاز تین عدد (درمیانے سائز کے بلینڈ کرلیں، پیسٹ بنالیں)
خشخاش دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)
بھنے ہوئے کالے چنے آدھا کپ (پسے ہوئے)
بیسن آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
پلاؤ کے لئے:
چاول دو گلاس (صاف کرکے بھگو دیں)
آلو آدھا کلو (لمبائی کے رخ کاٹ لیں، فنگر چپس کی طرح)
پیاز دو عدد (باریک کاٹ لیں)
ادرک ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
لہسن ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
ٹماٹر تین عدد (چوکور کاٹ لیں)
نیشنل اچار ایک کھانے کا چمچ (اچھی طرح بھرا ہوا)
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ سفید ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ دس عدد (لمبائی کے رخ کاٹ لیں)
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت (باریک کٹا ہوا)
تیز پات چار پتے
کوکنگ آئل تین کھانے کے چمچ

ترکیب

1-کوفتے کے لئے:قیمہ میں یہ سب اشیاء ڈال کر مکس کرلیں اور اس کے گول کوفتے بنالیں۔
2-اگر قیمہ نرم ہو تو مزید بیسن ڈال کر مکس (Mix) کرلیں۔
3-پھر ان کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ ہلکی آنچ پر۔
4-پلاؤ کے لئے:ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال دیں۔
5-جب وہ گولڈن ہونے لگے تو زیرہ اور تیز پات ڈال دیں اور فرائی (Fry) کریں۔
6-جب پیاز لائٹ پنک ہونے لگے تو ادرک اور لہسن ڈال کر فرائی (Fry) کریں اتنا کہ لہسن پیاز سمیت 7-براؤن ہو جائے پھر آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھکن رکھ دیں۔
8-تیس سیکنڈ بعد ڈھکن اٹھا دیں۔ پھر ٹماٹر، ہری مرچ، اچار، لال مرچ اور نمک ڈال کر بھونیں (Roast) 9-اتنا کہ سب مصالحہ یک جان ہوکر گھی چھوڑ دے۔
10-پھر آلو ڈال کر بھونیں۔ دو منٹ بعد کوفتے ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر ڈھکن رکھ کر پکنے دیں۔
11-دس منٹ بعد ڈھکن اٹھا کر دیکھیں کہ آلو گَل گئے کہ نہیں۔
12-آلو گَل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھونیں (Roast) احتیاط سے کہیں کوفتے ٹوٹ نہ جائیں۔
13-پھر چار گلاس پانی کے ڈال کر ڈھکن رکھ دیں۔ جب پانی پکنے لگے تو چاول ڈال دیں اور ڈھکن رکھ کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
14-جب پانی خشک ہو جائے اور چاول بھی تقریباً پک جائیں تو گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ دَم دے لیں۔
15-پانچ منٹ بعد دیکھیں چاول پک گئے ہیں تو آنچ بند کردیں۔ مزیدار کوفتہ پلاؤ تیار ہے۔

Methi Qeema

Posted by Unknown on 03:05 with No comments
میتھی قیمہ

اجزا
قیمہ ، آدھا کیلو
گھی ،آدھا کپ
زیرہ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا،ایک گٹھی پتے کاٹ لیں
گرم مصالحہ،آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ. چارتا پانچ عدد
پیاز،چار عدد سلائس کٹےہوئے
نمک ،حسب ذائقہ
ٹماٹر ،چار کٹے ہوئے
ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ
سُرخ مرچ، ایک چائے کا چمچ
کڑی مرچ ،ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی ،دو کھنے کا چمچ
ترکیب
گھی کو گرم کرئیں. پیاز گرم کرئیں حتی کے شفاف ہو جائے. قیمہ دال کر اچھی طرح فرئی کرلئیں ادرک لہسن،نمک ملا کراچھی طر ح فرئی کر یں.زیرہ پاؤڈر،سُرخ مرچ،کڑی مرچ ملادئں.ڈھانپ کرپانچ منٹ تک پکنے دئں.ٹماٹر ، کٹے ہوئے .ہری مرچشامل کرئیں حتی کے ٹماٹر نرم ہوجائیں. اورقیمہ کے ساتھ اچھی طرح پک جائیں.اب ہرا دھنیا کے پتے ہریمرچ کاٹ کر دال دئیں اوربھون لئیں.گرم مصالحہ، قصوری میتھی ڈال کر چولہے پر سے اُتار لئیں .اور ڈش میں ڈال کر پیش کریں۔

Roghan Josh

Posted by Unknown on 02:49 with No comments
روغن جوش
اجزا
مٹن 1 کلو
پیاز (باریک کٹا) دو عدد
ہینگ 1 چٹکی
لونگ 3 عدد
دار چینی 3 عدد
بڑی الائچی 2 عدد
سونف 3 چائے کے چمچ
زیرہ 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
پپریکا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
سونٹھ 1/2چائے کا چمچ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
بادیان کا پھول 1عدد
پسا گرم مصالہ 1چائے کا چمچ
دہی 1/2 کلو
نمک حسب ذائقہ
تیل 1 کپ
لال آٹا 2 کھانے کے چم

ترکیب

1-کھلے منہ کی دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکا براؤن کرکے ادرک لہسن پیسٹ بھون لیں۔
2-گوشت ڈال کے تیز آنچ پر فرائی کریں جب گوشت کی رنگت بدل جائے تو لال مرچ پاؤڈر، ہینگ ، ہلدی، سونٹھ، پپریکا پاؤڈر اور نمک ڈال کے پکائیں۔ کچھ دیر بعد دہی شامل کر دیں۔
3-ایک ململ کے کپڑے کی پوٹلی میں سونف، لونگ، دار چینی،زیرہ،بڑی الائچی اور بادیان کا پھول ڈالیں اور پوٹلی رکھ دیں۔ ڈھک کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
4-گوشت گل جائے تو پوٹلی نکال دیں اور لال آٹا تھوڑے سے پانی میں مکس کریں اور اسے گریوی میں شامل کر کے مزید پانچ منٹ پکائیں ۔
5-آٹا ڈالنے سے پہلے گریوی کے اوپر سے روغن پیالے میں نکال لیں۔
6-سرونگ باؤل میں نکالیں، اوپرروغن ڈال دیں، پسا گرم مصالہ چھڑک کے سرو کریں۔
7-اگر گوشت گلانے کیلئے پانی کی ضرورت ہو تو دہی ڈال کے بھوننے کے بعد پانی شامل کریں۔

Wednesday, 24 July 2013

Chicken Manchurian

Posted by Unknown on 03:19 with No comments

چکن منچورین


چکن۔۔۔۔ آدھا کلو (بغیر ہڈیوں کے یعنی بون لیس)۔
میرینیڈ کرنے کے لیے۔۔۔
نمک۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ کُٹی ہوئی۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

ان تینوں چیزوں کو چکن پہ لگا کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور چکن کو ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
اجزاء۔
آئل۔۔۔۔ چوتھائی کپ
ادرک لہسن۔۔۔ ایک سے ڈیڑھ کھانے کے چمچ (چاپ کی ہوئی)
نمک۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔ دو چائے کے چمچ
ٹماٹر۔۔۔ تین عدد درمیانے سائز کے باریک کٹے ہوئے۔۔۔ (زیادہ ڈالنا چاہیں تو ڈال سکتے ہیں اور کوشش کریں کہ لال ٹماٹر ہوں)۔
کیچپ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
چلی ساس یا ہاٹ ساس۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
مرغ کی یخنی۔۔۔۔ ایک کپ
کارن فلور۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

پکانے کا طریقہ:
پتیلی میں تیل گرم کریں اس میں چاپ کی ہوئی ادرک لہسن ڈال دیں اور ہلکا سا فرائی کر لیں اتنا فرائی کرنا ہے کہ ادرک لہسن کا رنگ نہ بدلے۔
اس میں ٹماٹر ڈال دیں۔
اب ان کو اچھی طرح بھونیں، یہاں تک کہ ٹماٹر کا پیسٹ بن جائے اور ٹماٹر آئل چھوڑ دے۔
اب اس میں میرینیڈ کیا ہوا چکن ڈال دیں اور اسے اچھی طرح سے فرائی کر لیں اتنا کہ چکن پک جائے۔
اب اس میں ٹماٹو کیچپ، نمک، لال مرچ، چلی ساس، یخنی ڈال دیں اور ہلکا سا فرائی کر لیں۔
اب تقریباً ایک کپ پانی لے لیں اور اس میں کارن فلور گھول لیں۔ اب آہستہ آہستہ کارن فلور ڈالیں اور ساتھ ساتھ چمچ ہلاتے رہیں۔
بس ایک دو منٹ چمچ ہلائیں اور چولہا بند کر دیں۔
لیں جی آپ کا منچورین بلکہ چکن منچورین تیار ہے۔

Grill Chicken In Tomato Sauce

Posted by Unknown on 03:13 with No comments

گرل چکن ان ٹماٹو سوس


چکن۔۔۔۔ 1 یا 2 بریسٹ پیس
زیتون کا تیل۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ یا نارمل کوکنگ کا تیل
ووسٹر شائر سوس۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
سویا سوس۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
براؤن شوگر۔۔۔۔ 1چائے کا چمچ
زیرہ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ(کٹا ہوا اور بھنا ہوا)
دھنیا۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا اور بھنا ہوا)
ادرک، لہسن پسا ہوا۔۔۔۔ ایک ایک چائے کا چمچ
نمک، کالی مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ، پسی لال مرچ۔۔ یہ سب حسبِ منشاء۔۔۔
ترکیب:
یہ سب چکن میں ملا کر 3 گھنٹوں کے لئے رکھ دیں، اس کو 180 ڈگری اوون میں بیک کر لیں۔
اب جب یہ گرل ہو جائے تو اس کو سرونگ پلیٹ میں نکال لیں۔

ٹماٹو سوس
2 بڑے ٹماٹر،
ایک جوا لہسن کو چھلکا اور بیچ نکال کر پیس لیں، پھرنان اسٹک پین میں ہلکا سا بھون لیں۔۔ نمک، لال مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ اس میں ڈال دیں، ذرا سا گاڑھا ہو جائے تو چکن کے اوپر ڈال دیں۔ سلاد یا ابلے ہوئے چاول یا ابلے ہوئے نوڈلز کے ساتھ کھائیں۔
اگر آپ چکن گرل نہ کرنا چاہیں تو ایک چائے کے چمچ تیل میں فرائی کر لیں، مگر پھر میرینیڈ میں تیل نہیں ملانا ہے۔

Wednesday, 17 July 2013

Fried Potatoes...فرائی آلُو

Posted by Unknown on 18:20 with No comments

فرائی آلو

جھٹ پٹ بن جانے والی ڈِش

اشیاء:

آلو ۔ ۔ ۔ ایک کِلو
سفید زیرہ ۔ ۔ ۔ ایک چائے کا چمچ یعنی ٹی سپُون
نمک ۔ ۔ ۔ ایک کھانے والا چمچ یعنی ایک ٹیبل سپُون یا حسبِ ذائِقہ
لال مِرچ ۔ ۔ ۔ ایک کھانے والا چمچ یعنی ایک ٹیبل سپُون یا حسبِ ذائِقہ
آئِل۔ ۔ ۔ حسبِ ضرُورت یا جِس میں آلُو فرائ ہو سکیں آرام سے
ٹماٹر ۔ ۔ ۔ تین درمیانے سائِز کے
ایک پیاز
۔ ۔ ۔ درمیانی سائِز کا
ہری مِرچ ۔ ۔ ۔ دو عدد
دھنیا
۔ ۔ ۔ مرضی کے مُطابق

ترکیب:

آلُو دھو کر چھیل کر گول گول کاٹ لیں نا بہُت زیادہ موٹائی میں ہوں اور نا بہُت ہی پتلے ۔ پیاز کو بھی چھیل کر ساتھ ہی کاٹ لیں اور آلوؤں کے ساتھ ہی پیاز بھی دیگچی میں آئِل ڈال کر ہلکا سا فرائ کر لیں۔

پِھر سفید زیرہ اور ٹماٹر بھی ڈال دیں۔ نمک اور مِرچ مِلا کر ایک دفعہ چمچ چلا کر سب کُچھ مِکس کر دیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔
ٹماٹروں کے پانی میں ہی آلُو گل جائیں گے۔ صِرف پانچ مِنٹ میں آلُو گل کر تیار ہوں گے۔ اُتار کر ڈِش میں نِکال کر دھنیا اور ہری مِرچ سے گارنیش کر کے نوش فرمائیں۔

The Fritters Chillies

Posted by Unknown on 08:53 with No comments
مرچوں والے پکوڑے

اجزاء:
بیسن:  ایک پاؤ
پسی لال مرچ:  ایک کھانے کا چمچہ
 
نمک: حسب ذائقہ
 
پسا دھنیا:  ایک کھانے کا چمچہ
 
پسا سفید زیرہ:  ایک کھانے کا چمچہ
املی کا گودہ:  آدھا کپ
ہری مرچیں: 8-10 عدد(بڑی مرچیں)
تیل:   تلنے کے لئے


ترکیب

بیسن گھول لیں اور آدھی مقدرار لال مرچ، نمک، سوڈا شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ کرتھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔اب املی کے گودے میں نمک ،پسا زیرہ،پسا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور باقی لال مرچ شامل کردیں۔اب اس میدے کو ہری مرچ میں چیرہ لگا کراچھی طرح بھر دیں اور پھر بیشن میں ڈپ کر کے فرائی کریں۔مزیدار پرچ پکوڑے تیار ہیں چٹنی اور کیچ اپ کے ساتھ کھائیں اور مزے اڑائیں۔۔۔۔



Dhaba Fry Channay Ki Daal

Posted by Unknown on 08:46 with No comments
ڈھابہ فرائی چنے کی دال

اجزاء
  • ٹماٹر ایک کپ
  • چنے کی دال دو کپ
  • تیل آدھا کپ
  • پیاز آدھا کپ
  • ہری مرچ تین سے چار عدد
  • نمک حسب ذائقہ
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • (زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور کٹا ہوا
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • لیموں گارنشنگ کے لئے
    ترکیب۔۔۔۔
  1. چنے کی دال کو ایک گھنٹہ بھگو کر ابال لیں۔
  2. ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز ساتے کریں، ساتھ میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، زیرہ اور گرم مصالحہ شامل کرکے اتنا پکائیں کہ تیل الگ ہوجائے۔
  3. آخر میں ابلی چنے کی دال اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  4. سرونگ پلیٹر میں نکال لیں۔
  5. لیموں سے گارنش کرکے نان کے ساتھ سرو کریں۔

Monday, 15 July 2013

Qeema Biryani...قیمہ بریانی

Posted by Unknown on 22:14 with No comments

قیمہ بریانی

ضرُوری اجزاء

چاول: ايک کِلو
قيمہ: آدھا کِلو
پياز: تين عدد(باريک چوپ کر ليں)
ادرک لہسن کا پيسٹ: کھانے کے تين چمچ
ٹماٹر: دوعدد
نمک: حسبِ ذائقہ
تيل: ايک پيالی
دہي: ايک پيالی
آلُو: تين عدد (گول قتلے کر ليں)
ادرک: چاۓ کا ايک چمچہ (چوپ کر ليں)
ہری مِرچ: چارعدد(باريک کاٹ ليں)
ہرا دھنيا: ايک پيالي(باريک کٹا ہُوا)
پودينہ: ايک پيالي(باريک کٹا ہُوا)
انڈے: دو عدد (اُبلے ہُوۓ)
سُرخ مِرچ پاؤڈر: حسبِ ذائقہ
ہلدی پاؤڈر: چاۓ کا آدھا چمچہ
گرم مسالا پاؤڈر: چاۓ کا آدھا چمچہ
سفيدزيرہ پاؤڈر: چاۓ کا ايک چمچہ
آلُو بُخارے: تين سے چارعدد
زردہ رنگ: دوچُٹکی
(چاۓ کے دوچمچ پانی ميں حل کر ليں)

ترکيب:۔

ايک ديگچی ميں تيل گرم کر کے پياز ڈال ديں پياز کو سُنہرا ہونے تک تليں (تھوڑی سی تلی ہُوئ پياز نِکال کر الگ رکھ ليں)۔اِس کے بعد ٹماٹر، لہسن، ادرک کا پيسٹ اور قيمہ ڈال کر پندرہ مِنٹ تک فرائی کريں اور قيمے کو اچھی طرح بُھون ليں۔ دہی ميں تمام مسالا جات ڈال کر اچھی طرح مِلائيں اور قيمے ميں ڈال ديں۔ دس مِنٹ تک مزيد پکائيں۔ پھر ڈھکن ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر قيمہ گلا ليں۔

ايک فرائی پين ميں تھوڑا سا تيل گرم کر کے اِس ميں آلُو فرائی کريں۔ اِس ميں ادرک، ہری مِرچ، ہرا دھنيا بُھونيں اور چُولہے سے اُتار کر نِکال ليں۔

چاولوں کو ايک کنی اُبال ليں۔ ديگچی ميں ايک تہہ چاولوں کی اور ايک تہہ قيمہ اور فرائی کی ہُوئی پياز اور آلُو کے آميزے کی لگائيں۔ سب سے آخِر ميں زردے کا رنگ ڈاليں۔ پھر پودينہ ڈال کر ڈھانپ ديں اور پندرہ مِنٹ کے لِۓ دم پر لگا ديں۔ مزيدار قيمہ بريانی تيار ہے۔

سروِنگ ڈِش ميں نِکاليں۔ اُبلے ہُوئے انڈوں سے گارنش کريں اور دہی اور سلاد کے ساتھ پيش کريں۔