Showing posts with label Al Hadees. Show all posts
Showing posts with label Al Hadees. Show all posts

Thursday, 18 July 2013

Method Of Drinking Water

Posted by Unknown on 02:39 with No comments
پانی پینے کا طریقہ

حضرت ابن عباس نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ “ اونٹ کی طرح ایک دم مت پیو بلکہ دو مرتبہ اور تین مرتبہ پیو اور جب پینا شروع کرو “ بسم اللہ کہو “ اور جب پی چکو تو “ الحمدُاللہ “ کہو ۔“

Defect Of Muslim Brothers

Posted by Unknown on 02:34 with No comments


مسلمان بھائی کے عیب

 حضرت عبداللہ بن عمر ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اکرم (نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم) منبر پر چڑھے اور آپ (نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم) نے بلند آواز سے پکارا اور فرمایا۔۔۔۔

“اے لوگو جو زبان سے اسلام لائے ہو۔۔۔۔ تمہارے دلوں میں ابھی ایمان پوری طرح نہیں اترا ہے۔۔۔ مسلمان بندوں کو ستانے سے۔۔۔۔، شرمندہ کرنے اور ان کے چھپے ہوۓ عیبوں کے پیچھے پڑنے سے باز رہو۔۔۔ کیونکہ اللہ کا قانون ہے کہ جو کوئی اپنے مسلمان بھائی کے عیبوں کے پیچھے پڑے گا ۔۔۔۔اور اسکو رسوا کرنا چاہے گا۔۔۔۔ تو اللہ تعالی اس کے عیوب کے پیچھے پڑے گا۔۔۔۔ اور وہ اسکو ضرور رسوا کرے گا۔۔۔ (اور وہ رسوا ہو کر رہے گا) اگرچہ اپنے گھر کے اندر ہی ہو۔۔۔۔۔۔”

(جامع ترمذی)

Wednesday, 17 July 2013

The Gates Of Paradise Are Opened

Posted by Unknown on 03:25 with No comments
جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔۔۔ سے روایت ہے کہ۔۔۔۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم  نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔
جب رمضان آتا ہے۔۔۔ تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔۔۔
اوردوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ۔۔ اور شیاطین زنجیروں میں
کس(کر باندھ) دیئے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحیح مسلم

Saturday, 13 July 2013

نفس کا اکرام

Posted by Unknown on 21:58 with No comments

نفس کا اکرام

 حضرت عبدالرحمن بن جبیر رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسسلم کو ایک مرتبہ تیز بھوک لگی (اور کھانے کو کچھ نہ تھا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسسلم نے ایک پتھر لیا اور اسے پیٹ پر رکھ لیا اور فرمایا کتنے لوگ اٍیسے ہیں جواس دنیا میں لذیذ کھانوں اور نازو نعمت میں لگے ہیں اور وہ قیامت کے دن ننگے اور بھوکے ہوں گے اور بہت سے ایسے لوگ ہیں جو نفس کا اکرام کرنے والے ہوں گے لیکن حقیقت میں اسے ذلیل کرنے والے ہوں گے بہت سے وہ لوگ جو نفس کی تذلیل کرنے والے ہوں گے(دنیا میں) حقیقت میں اس کی (آخرت میں) عزت کرنے والے ہوں گے۔
 (ترغیب جلد۳ ص ۱۴۰)


حضرت ابوحجیفہ رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ میں نے گوشت روٹی کا ثرید کھایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسسلم کی خدمت میں حاضر ہوا‘ مجھے ڈکار ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسسلم نے فرمایا اس ڈکار سے بچو جو آج دنیا میں جس قدر پیٹ بھرکر کھانے والا ہوگا کل قیامت میں اسی قدر بھوکا ہوگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسسلم کے اس فرمان مبارک کے بعد حضرت ابوحجیفہ رضی اللہ عنہٗ نے کبھی پیٹ بھر نہیں کھایا یہاں تک کہ اس دنیا سے چل بسے۔ صبح کھاتے تو شام نہ کھاتے‘ شام کھاتے تو صبح نہ کھاتے۔ ابن ابی الدنیا کی ایک روایت میں ہے کہ ابوحجیفہ رضی اللہ عنہٗ نے کہا میں نے تیس سال تک پیٹ بھر نہیں کھایا۔

(ترغیب جلد۳ ص ۱۳۷)
رمضان کی ایک رات میں عبادت کا ثواب

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسسلم نے فرمایا کہ رمضان کی رات میں ایک مؤمن بندہ نماز پڑھتا ہے جس نماز کے ہر سجدہ پر اُس کے لیے ڈیڑھ ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اُس کے لیے جنت میں سرخ یاقوت کا ایک اتنا بڑا گھر بنایا جاتا ہے جس کے ساٹھ ہزار دروازے ہوتے ہیں اور ہر دروازے پر سونے کا ایک محل ہوتا ہے۔ (یعنی گویا ساٹھ ہزار محل بنائے جاتے ہیں) اور پورے ماہِ رمضان میں کسی بھی وقت خواہ رات ہو خواہ دن اگر سجدہ کرے تو اس کو ایک اتنا بڑا درخت ملتا ہے جس کے سائے میں سوار پانچ سو سال تک دوڑتا رہے۔
(الترغیب والترہیب جلد۲ صفحہ۹۳)

رمضان کریم کی اہمیت

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں شعبان کے آخری دن میں خطبہ دیا اس میں آپ نے ارشاد فرمایا۔۔

ترجمہ: اے لوگو! تمہارے پاس ایک عظیم اور مبارک مہینہ آرہا ہے، جس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینہ سے بہتر ہے۔ اللہ تعالٰی نے اس کے روزوں کو فرض قرار دیا ہے اور اس کی تراویح کو سنت، جس شخص نے بھی اس مہینہ میں کوئی نیک کام کر کے اللہ تعالٰی کا قرب حاصل کیا اس کے عمل کا یہ درجہ ہے کہ گویا کہ غیر رمضان میں اس نے کوئی فرض عمل کیا ہو، اور جس نے ماہ رمضان میں کوئی فرض ادا کیا گویا اس نے غیر رمضان میں ستر فرض ادا کئے ہیں۔

یہ مہینہ صبر کا ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے (یہاں صبر سے مراد روزے کی حالت میں روزے کے منافی کاموں سے نفس کو روک کر صبر کرنا ہے)۔

یہ مہینہ ایک دوسرے پر مہربانی اور مدد کرنے کا ہے۔

اسی مہینہ میں مومن کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔

جس نے روزہ دار کا روزہ افطار کرایا تو اس کے گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ اور دوزخ سے آزادی کا سبب بنتا ہے، اور اس کو بھی روزہ دار جتنا ثواب ملتا ہے بغیر روزہ دار کے ثواب سے کم کئے۔

صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم میں سے ہر ایک میں اتنا توفیق نہیں ہے کہ وہ روزہ افطار کرا سکے۔ تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔

اللہ تعالی یہی ثواب اس کو عطاء فرمائیں گے جو روزہ دار کا روزہ ایک کھجور کے ساتھ یا پانی کے ایک گھونٹ کے ساتھ یا دودھ کی پانی ملائی ہوئی لسی کے ساتھ کھلوائے۔


اور یہ وہ مہینہ ہے جس کا اول (عشرہ) رحمت ہے،درمیانہ (عشرہ) مغفرت ہے اور آخری (عشرہ) دوزخ سے نجات (کا) ہے۔

جس نے رمضان المبارک میں اپنے مملوک (نوکر چاکر وغیرہ) سے (خدمت کی) تخفیف کی، اللہ تعالی اس کی بخشش فرما دیں گے اور اس کو دوزخ سے آزاد کر دیں گے۔

اس مہینہ میں چار کام اپنے ذمہ کرلو۔ ان میں دو کام تو ایسے ہیں جن کے ساتھ تم اپنے رب کو راضی کر سکتے ہو اور دو کام ایسے ہیں جن سے تم بے نیاز نہیں ہو سکتے۔ پس وہ دو کام جن سے اپنے رب کو راضی کر سکتے ہو ایک تو اس بات کی گواہی دیا کرو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ایک یہ کہ اس سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگا کرو۔ اور وہ دو کام جن سے تم کبھی بے نیاز نہیں ہو سکتے، ایک تو یہ ہے کہ تم اللہ تعالی سے جنت طلب کرو اور دوسرے یہ کہ جہنم سے اس کی پناہ مانگا کرو۔

اور جس نے روزہ دار کو پانی پلایا، اللہ تعالیٰ اس کو میرے حوض(کوثر) سے ایسا پانی پلائیں گے کہ اس کو پھر پیاس نہ لگے گی حتی کہ وہ جنت میں داخل ہو جائے۔
(صحیح ابن خزیمہ)

Importance And Virtues Of Ramadan...

Posted by Unknown on 00:54 with No comments
ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : "جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنات قید کر دئیے جاتے ہیں اور دوزخ کے سارے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں، پھر اس کا کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا اور جنت کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ بند نہیں رہتا اور اعلان کرنے والا (فرشتہ) یہ اعلان کرتا ہے کہ، اے بھلائی (یعنی نیکی و ثواب) کے طلب گار! برائی سے باز آجا کیونکہ اللہ تعلی لوگو کو آگ سے آزاد کرتا ہے (یعنی اللہ تعلی اس ماہ مبارک کے وسیلے میں بہت لوگو کو آگ سے آزاد کرتا ہے اس لیے ہو سکتا ہے کہ تو بھی ان لوگوں میں شامل ہوجائے) اور یہ اعلان (رمضان کی) ہر رات میں ہوتا ہے۔"

(ترمذی و ابن ماجہ)

The Main Purpose Of Fasting...

Posted by Unknown on 00:51 with No comments
روزے کا بنیادی مقصد

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ۔۔۔
جس شخص نے (روزہ کی حالت میں) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑا تو اللہ کو اس کی کچھ ضرورت نہیں کہ وہ (روزہ رکھ کر) اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔
(بخاری)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ سخی تھے اور خاص طور پر رمضان میں جب جبرائیل آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملتے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ سخی ہوتے تھے اور جبر ائیل آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے رمضان کی ہر رات میں ملتے اور قرآن کا دور کرتے، نبی علیہ السلام بھلائی پہنچانے میں ٹھنڈی ہوا سے بھی زیادہ سخی تھے۔
صحیح بخاری
جلد اول حدیث نمبر 5

The Value And Reward Of Fasting...

Posted by Unknown on 00:46 with No comments
روزے کی قدر و قیمت اور اس کا صلہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ 
”ابن آدم کے ہر عمل کا ثواب دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھایا جاتا ہے (یعنی اس امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال خیر کے متعلق عام قانون الٰہی یہی ہے کہ ایک نیکی کا اجر اگلی امتوں کے لحاظ سے کم از کم دس گنا ضرور عطا ہوگا، اور بعض اوقات عمل کرنے کے خاص حالات اور اخلاص و خشیت کی کیفیات کی وجہ سے اس سے بھی بہت زیادہ عطا ہوگا ، یہاں تک کہ بعض مقبول بندوں کو ان کے اعمال حسنہ کا اجر سات سو گنا عطا فرمایا جائے گا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس عام قانون رحمت کا ذکر فرمایا ،
مگر اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ روزہ اس سے مثتنیٰ ہے کیونکہ وہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا (جتنا چاہوں گا) بدلہ دوں گا، انسان اپنی شہوت نفس اور اپنا کھانا میری ہی خاطر چھوڑ دیتا ہے۔

روزہ دار کے لئے دو مسرتیں ہیں، ایک مسرت افطار کے وقت اور دوسری اپنے رب کی ملاقات کے وقت۔

روزہ دار کے منھ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بہتر ہے (یعنی انسانوں کے لیے مشک کی خوشبو جتنی اچھی اور جتنی پیاری ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک روزہ دار کے منھ کی بو اس سے بھی اچھی ہے۔

اور روزہ (دنیا میں شیطان اور نفس کے حملوں سے بچاﺅ کے لئے اور آخرت میں آتش دوزخ سے حفاظت کے لئے) ڈھال ہے۔

جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو فحش باتیں نہ کرے اور نہ شورو شغب اور دنگا فساد کرے اور اگر اسے کوئی گالی دے یا اس لڑے تو کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں(یعنی میں تمہارے اس مشغلہ میں حصہ نہیں لے سکتا)“۔

(بخاری و مسلم)

A Fast Of Ramadan Not Substitutes...

Posted by Unknown on 00:42 with No comments
رمضان المبارک کے روزوں کا کوئی نعم البدل نہیں
 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ”جو شخص رمضان کا ایک روزہ اللہ کی دی ہوئی رخصت کے بغیر نہ رکھے تو ساری عمر یا سارے زمانے کے روزے بھی اسے پورا نہ کر سکیں گے“۔

(تر مذی، ابو داﺅد، ابن ماجہ، مسند احمد و سنن وارمی)
استغفراللہ

Belief, Accountability And Ramadan...

Posted by Unknown on 00:37 with No comments
ایمان و احتساب اور رمضان

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ”جو شخص رمضان کے روزے ایمان اور احتساب کے ساتھ ( یعنی شریعت کو سچ جانتے ہوئے اور فرضیت رمضان کا اعتقاد رکھتے ہوئے) رکھے اس کے سب پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور (اسی طرح)جو رمضان میں ایمان اور احتساب کے ساتھ (راتوں میں ) کھڑا ہوگا اس کے بھی سب پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور (اسی طرح) جو شب قدر میں ایمان اور احتساب کے ساتھ (یعنی شب قدر کی حقیقت کا ایمان و اعتقاد رکھتے ہوئے) قیام کرے گا اس کے بھی سب پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے“۔

(بخاری و مسلم)
روزہ اور صبر

قبیلہ بنی سلیم کے ایک (صحابی)شخص کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ پر شمار کرکے فرمایا کہ ” تسبیح نصف میزان کو بھر دیتی ہے اور الحمد للہ پورے طور پر پُرکر دیتا ہے اور تکبیر جو کچھ آسمان اور زمین کے بیچ ہے سب کو بھر دیتا ہے اور روزہ نصف صبر ہے اور پاکیزگی آدھا ایمان ہے۔
(ترمذی)

تسبیح یعنی ۔ ۔ ۔ سبحان اللہ

تحمید یعنی ۔ ۔ ۔ الحمد للہ

تکبیر یعنی ۔ ۔ ۔ اللہ اکبر

Friday, 12 July 2013

روزے دار کے لیے جنت کا مخصوص دروازہ

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ” جنت کے دروازوں میں ایک خاص دروازہ ہے جس کو ”باب الریان“ کہا جاتا ہے۔ اس دروازے سے قیامت کے دن صرف روزہ داروں کا داخلہ ہوگا، ان کے سوا کوئی اس دروازے سے داخل نہیں ہوسکے گا ، اس دن پکارا جائے گا کہ کدھر ہیں وہ بندے جو اللہ کے لیے روزہ رکھا کرتے تھے ’ اور بھوک پیاس کی تکلیف اٹھایا کرتے تھے‘ وہ اس پکار پر چل پڑیں گے، ان کے سوا کوئی اور اس دروازے سے داخل نہیں ہوسکے گا ، جب روزہ دار اس دروازے سے جنت میں پہنچ جائیں گے تو یہ دروزہ بند کردیا جائے گا، پھر کسی کا اس سے داخلہ نہیں ہوسکے گا۔

(بخاری و مسلم)

Blessing Of Ramzan

Posted by Unknown on 00:41 with No comments
رمضان کی برکت

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔۔۔
ترجمہ:جب ماہ رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا حتٰی کہ ماہ رمضان کی آخری رات ہو جاتی ہے۔ اور کوئی مسلمان بندہ ایسا نہیں ہے جو رمضان کی کسی رات میں نماز ادا کرے مگر اللہ تعالی اس کیلئے ہر رکعت کے بدلے میں ڈیڑھ ہزار نیکیاں لکھتے ہیں اور ان کیلئے (اس رکعت کے بدلہ میں) جنت میں سرخ یاقوت کا ایک محل بنایا جاتا ہے جس کے ستر ہزار دروازے ہوں گے اس کے ہر دروازہ کا ایک محل ہو گا جو یاقوت احمر سے ملمع سونے کا کیا گیا ہو گا،جب وہ یکم رمضان کا روزہ رکھتا ہے تو اس کے (گذشتہ سال کے) ایسے ہی ماہ رمضان کے دن تک کے (سابقہ تمام صغیرہ) گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اور اس کیلئے روزانہ صبح کی نماز سے لیکر غروب آفتاب تک ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے ہیں۔ اور اس کیلئے ہر اس رکعت کے بدلہ میں جو اس نے ماہ رمضان میں رات کے وقت یا دن کے وقت پڑھی ایک درخت عطاء کرتے ہیں جس کے سایہ میں پانچ سو سال تک سوار چل سکتا ہے۔
(شعب الایمان،بیہقی )

Reward Of Fasting

Posted by Unknown on 00:29 with No comments
مختصر صحیح بخاری

روزے کے بیان میں

حدیث نمبر : 927
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم کے تمام اعمال اسی کے لیے ہوتے ہیں سوائے روزہ کے کہ وہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا۔” اور (حدیث کے) آخر میں ارشاد فرمایا: “ روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوتی ہیں ایک اس وقت جب وہ افطار کرتا ہے (تو دلی) خوشی محسوس کرتا ہے اور دوسرے جب وہ اپنے پروردگار سے ملاقات کرے گا تو روزے کا ثواب دیکھ کر خوش ہو گا۔”

Wednesday, 10 July 2013

Telling A Lie Whilst Fasting

Posted by Unknown on 18:15 with No comments
مختصر صحیح بخاری
روزے کے بیان میں
باب : جس نے روزے میں جھوٹ بولنا اور لغو کام کرنا نہ چھوڑا۔
حدیث نمبر : 926
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جو شخص جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کچھ پرواہ نہیں کہ وہ (روزہ کا نام کر کے) اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔”

Tuesday, 9 July 2013

Prohibition of Sleeping Ventrally

Posted by Unknown on 03:36 with No comments
پیٹ کے بل سونے کی ممانعت

رسول الله صلی الله عليه وسلم نے پیٹ کے بل سونے سے منع فرمایا.
سنن ابو داؤد 5040 کا کچھ حصہ
جلد 4
سیدنا ابو ذر رضی الله عنه سے روایت ہے کہ (ایک دفعہ) میں پیٹ کے بل لیٹا ہوا تھا تو رسول الله صلی الله عليه وسلم نے قدم مبارک سے مجھے ہلا کر فرمایا:
پیارے جندب! یہ اہل جہنم کے لیٹنے کا انداز ہے.
سنن ابن ماجہ 3724
جلد 5

Monday, 8 July 2013

Hazrat MUHAMMAD S.A.W ki Ziyarat

Posted by Unknown on 01:21 with No comments
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت

رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو کسی دن مجھے بیداری میں بھی دیکھے گا اور شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا.
صحیح بخاری 6993
جلد 8

Sunday, 7 July 2013


مظلوم کی بد دعا سے بچو

سیدنا معاذ بن جبلؓ ایک جلیل القدر صحابی ہیں رحمت کون و مکاں، سرورِ دو جہاں حضرت محمد کی تربیت کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت اونچا کردیا۔ آخرت میں اپنے پروانہ رضا کا وعدہ بھی فرمایا اور دنیا میں بھی اللہ کے نبی نے انہیں یمن کے گورنر و والی کے طور پر تعینات فرمایا اور جب رﺅف و رحیم آقا انہیں گورنری کے لیے بھیج رہے تھے تو آپ انہیں شاندار انداز میں وصیت فرما رہے تھے، جس میں آپ نے یہ بھی فرمایا۔ ۔ ۔
مظلوم کی بددعا سے بچو! بلاشبہ اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی آڑ نہیں ہوتی۔
(بخاری کتاب المظالم و الغصب)

نیز عبداللہ اسدی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالکؓ سے سنا وہ فرما رہے تھے کہ آقائے عرب و عجم سید کائنات، حضرت محمد رسول اللہ سے (لوگوں کو برملا نصیحت کرتے) سنا۔ ۔ ۔
لوگو! مظلوم کی بددعا سے بچو! اگرچہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔ بلاشبہ اس کی آہ و بددُعا اور اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے لیے درمیان میں کوئی رُکاوٹ نہیں ہوتی۔
(مسند احمد)

فائدہ:۔
معلوم ہوا کہ سب گناہوں میں سے ظلم ایسا بے رحم گناہ اور بدتر خطا ہے کہ چاہے کافر کے ساتھ بھی کیا جارہا ہو تو اللہ کریم کو برداشت نہیں۔
لہٰذا ہر حال میں ظلم سے بچنے کی تاکیدی وصیت فرمائی گئی ہے اور قرآن و سنت میں جابجا اس کی بہت سی قباحتیں بھی بیان کی گئی ہیں۔

Saturday, 6 July 2013

Killer and The Slain

Posted by Unknown on 02:25 with No comments
قاتل اور مقتول

حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سُنا: جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر ایک دوسرے کے سامنے آئیں (اوران میں سے ایک دوسرے کو قتل کردے) تو قاتل اور مقتول دونوں (دوزخ کی) آگ میں ہونگے۔
کسی نے عرض کیا: یا رسول اللہ قاتل کا دوزخ میں جانا تو ظاہر ہےلیکن مقتول (دوزخ میں) کیوں جائے گا؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اس لئے کہ اس نے بھی تو اپنے ساتھی کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا۔
(مسلم)