Showing posts with label Heavenly Books. Show all posts
Showing posts with label Heavenly Books. Show all posts

Monday, 4 March 2013

Why Does the Quran Sharif Come For?

Posted by Unknown on 18:06 with No comments
قرآن شریف کس لیے آیا؟
 اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی صحیح رہنمائی کیلئے قرآن عظیم اتارا تاکہ بندے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کو جانیں، اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کو پہچانیں، ان کی مرضی کے موافق کام کریں اور ان کاموں سے بچیں جو اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند نہیں۔
قرآن کریم پڑھنے کے قابل نہ رہنے تو کیا کرنا چاہیے؟ 
قرآن کریم جب پرانا بوسیدہ ہو جائے اور اس کے ورق اِدھر اُدھر ہو جانے کا خوف ہو اور وہ تلاوت کے قابل نہ رہے تو کسی پاک کپڑے میں لپیٹ کر احتیاط کی جگہ دفن کر دیا جائے کہ وہاں کی کسی کا پیر نہ پڑے اور دفن کرنے میں بھی لحد بنائی جائے تاکہ اس پر مٹی نہ پڑھے۔

کیا صحیح قرآن شریف آج کل ملتا ہے؟ 
جی ہاں قرآن شریف ہر جگہ صحیح ملتا ہے اس میں ایک حرف کی بھی فرق نہیں ہو سکتا اس لیے کہ اس کا نگہبان اللہ تعالیٰ ہے۔

Manners Of Reciting Holy Quran...

Posted by Unknown on 17:57 with No comments
قرآن شریف پڑھنے کے آداب 
سنت یہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت پاک جگہ میں ہو اور مسجد میں زیادہ بہتر ہے تلاوت کرنے والے کو چاہیے کہ قبلہ رو (یعنی قبلہ کی طرف منہ کرکے) بیٹھے اور نہایت عاجزی اور انکساری سے سرجھکا کر اطمینان سے ٹھہر ٹھہر کر پڑھے، پڑھنے سے پہلے منہ کو خوب صاف کر لے کہ بدبو باقی نہ رہے۔ قرآن شریف کو اونچے تکیہ یا رحل پر رکھے اور تلاوت سے پہلے اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھ لے۔ بلا وضو قرآن کو ہاتھ لگانا گناہ ہے اورسننے والا خاموش اور دل لگا کر سنے۔

The Reward of Reciting the Holy Quran...

Posted by Unknown on 17:53 with No comments
قرآن مجید پڑھنے میں ثواب
ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھے گا۔ اس کو ایک نیکی ملے گی جو دس نیکیوں کے برابر ہوگی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے، لام دوسرا حرف اور میم تیسرا حرف ہے۔

جو شخص قرآن عظیم پڑھنا نہ سیکھے
 ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے سینہ میں کچھ قرآن نہیں وہ ویران مکان کی طرح ہے۔
قرآن عظیم میں اللہ تعالیٰ کی خاص بات
اگلی کتابیں صرف نبیوں ہی کو یاد ہوتیں لیکن یہ قرآن عظیم کا معجزہ ہے کہ مسلمانوں کا بچہ بچہ اسے یاد کر لیتا ہے۔
قرآن عظیم کے نزول کا عرصہ
 تئیس سال کی مدت میں پورا قرآن مجید نازل ہوا۔ قرآن کریم کی سورتیں اور آئتیں ضرورت کے مطابق ایک ایک دو دو کرکے اترتی تھیں۔

What Is Holy Quran?

Posted by Unknown on 17:43 with No comments
قرآن مجید 
قرآن مجید اللہ کا کلام ہے جو اس نے سب سے افضل رسول حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا اس میں جو کچھ بھی لکھا ہے اس پر ایمان لانا ضروری ہے۔

یہ کیسے معلوم ہوا کہ قرآن مجید اللہ کا کلام ہے؟
قرآن مجید کتاب اللہ (خدا کا کلام) ہونے پر اپنے آپ دلیل ہے کہ اللہ علان کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ ’’ اگر تم کو اس کتاب میں جو ہم نے اپنے سب سے خاص بندے (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اتاری، کوئی شک ہو تو اس کی مثل (یعنی اس جیسی) کوئی چھوٹی سے سورت کہہ لاؤ‘‘ لہٰذا کافروں نے اس کے مقابلہ میں جی توڑ کوششیں کیں‘‘۔ اس کے مثل سورت تو کیا ایک آیت نہ بناسکے اور نہ بنا سکیں گے۔

Monday, 18 February 2013

No Other Book Like The Quran Sharif...

Posted by Unknown on 19:29 with No comments
قرآن شریف جیسی کوئی اور کتاب
ہر گز نہیں ! قرآن شریف بے مثل کتاب ہے جو بے مثال نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی گئی۔ اس امی ّ لقب امین نے اس کتاب کو عرب جیسی قوم کے سامنے پیش کیا۔ اسے اپنی نبوت کی دلیل ٹھہرایا اور صاف اعلان کر دیا کہ اگر سارا نہیں تو قرآن جیسی دس سورتیں ہی بنا لاؤ بلکہ یہ بھی فرمادیا کہ دس نہیں تو ایسی ایک ہی سورت پیش کرو۔ لیکن دنیا جانتی ہے کہ ان کی عقلیں چکرا گئیں اور اگر وہ ایسا کر سکتے تو اس ذلت کو کیوں گوارا کر تے کہ انھیں اور ان کے معبودوں کو دوزخ کا ایندھن بتایا جا رہا تھا۔ تو جب اہل عرب اس جیسی اور کوئی سورت بلکہ آیت بھی نہ لا سکے۔ تو دوسرا کون اس کا مقابلہ کر سکتا ہے؟ 

کیا ہندوؤں کے پاس کوئی خدا کی کتاب ہے؟ 
نہیں، اور وید جسے وہ آسمانی کتاب کہتے ہیں پرانے زمانے کے شاعروں کی نظموں کا مجموعہ ہے، کلام الٰہی ہر گز نہیں۔

Saheefa'h...صحیفہ

Posted by Unknown on 19:25 with No comments
صحیفہ 
مخلوق کی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی چھوٹی چھوٹی کتابیں یا ورق جو قرآن شریف سے پہلے اتارے گئے انھیں صحیفے کہتے ہیں۔ ان صحیفوں میں اچھی اچھی مفید نصیحتیں اور کار آمد باتیں ہوتی تھیں۔  
کل کتنے صحیفے ہیں اور کس کس پر اتارے گئے؟ 
صحیح تعداد تو اللہ تعالیٰ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو معلوم ہے۔
 ہمیں تو یہ پتہ چلتا ہے کہ کچھ صحیفے حضرت آدم علیہ السلام پر اتارے گئے۔
 کچھ آپ کے بیٹے حضرت شیث علیہ السلام پر
 کچھ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام پر
  کچھ حضرت ادریس علیہ السلام پر اور
 کچھ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر بھی اتارے گئے۔

Is Quran Sharif Fluctuation Could Be?

Posted by Unknown on 19:21 with No comments
کیا قرآن شریف میں کمی بیشی ہو سکتی ہے؟ 
نہیں، چونکہ یہ دین ہمیشہ باقی رہنے والا ہے۔ لہٰذا قرآن شریف کی حفاظت اللہ عزوجل نے اپنے ذمہ رکھی ہے۔ اس لیے اس میں کسی حرف یا نقطہ کی بھی کمی بیشی نہیں ہو سکتی۔ نہ کوئی اپنی خواہش سے اس میں گھٹا بڑھا سکتا ہے۔ اگرچہ تمام دنیا اس کے بدلنے پر جمع ہو جائے۔  

جس کا یہ عقیدہ ہو کہ قرآن کریم میں کمی بیشی جائز ہے وہ کون ہے؟ 
جو یہ کہے کہ قرآن شریف کا ایک حرف بھی کسی نے کم کر دیا یا بڑھا دیا، یا بدل دیا۔ وہ قطعاً کافراور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

Besides The Quran, Other Books Are Right?

Posted by Unknown on 19:16 with No comments
کیا قرآن کریم کے سوا باقی کتابیں آج کل صحیح موجود ہیں؟ 
جی نہیں، آج روئے زمین پر قرآن کریم کے سوا صحیح توریت ، صحیح انجیل اور صحیح زبور کہیں نہیں پائی جاتی ۔
 عیسائی ، یہودی اور اگلی امت کے شریروں نے اپنی خواہش کے مطابق انھیں گھٹا بڑھا دیا تو وہ جیسی اتری تھیں ویسی ان کے ہاتھوں میں باقی نہ رہیں۔  

موجودہ توریت و انجیل کو کس طرح مانا جائے؟ 
جب کوئی بات ان کتابوں کی ہمارے سامنے پیش ہو تو اگر وہ قرآن کریم کے مطابق ہے ہم اس کی تصدیق کریں گے اور مان لیں گے اور اگر ہماری کتاب کے خلاف ہے تو ہم یقین جانے گے کہ یہ ان شریروں کی تحریف ہے کہ انھوں نے کچھ کا کچھ کر دیا ۔ 

اور اگر موافق مخالف ہونا کچھ معلوم نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ 
ایسی صورت میں ہمیں حکم ہے کہ ہم نہ اس کی تصدیق کریں نہ انکا ر بلکہ یوں کہیں:۔
  اٰٰمنت باللہ وملٰٓئکتہٖ وکتبہٖ ورسلہٖ ’’اللہ اور اس کے فرشتے اور اس کی کتابوں اور رسولوں پر ہمارا ایمان ہے ‘‘۔

Meaning Of Heavenly Book?

Posted by Unknown on 19:04 with No comments
آسمانی کتاب کا مطلب 
خدا کی کتاب جو اس نے اپنے بندوں کی رہنمائی اور ہدایت کے لیے اتاری تاکہ بندے اللہ اور اس کے رسولوں کو جانیں اور ان کی مرضی اور ان کی مرضی و حکم کے مطابق کام کریں۔

 اللہ تعالیٰ نے کل کتنی کتابیں اتاریں؟ 
بہت سے نبیوں پر اللہ تعالیٰ نے صحیفے اور آسمانی کتابیں اتاریں جن کی صحیح تعداد اللہ جانے اور اللہ کا رسول، البتہ ان میں سے چار کتابیں بہت مشہور ہیں۔
 توریت حضرت موسیٰ علیہ السلام پر اتاردی۔
 زبور حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل کی۔
 انجیل حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو عطا ہوئی
 اور قرآن کریم کہ سب سے افضل کتاب ہے ، سب سے افضل رسول محبوب کبریا حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو عنایت فرمائی گئی۔
مکی سورتوں اور مدنی سورتوں کا مطلب 
وہ سورتیں جو مکہ معظمہ میں اور اس کے اطراف میں نازل ہوئیں ان کو مکی کہتے ہیں اور جو مدینہ منورہ اور اس کے قریب وجوار میں نازل ہوئیں ان کو مدنی کہتے ہیں۔

مکی اور مدنی سورتوں کے مضامین میں فرق
باعتبار مضامین کے مکی اور مدنی سورتوں میں یہ فرق پایا جاتا ہے کہ مکی سورتوں میں عموماً اصولی عقائد یعنی توحید و رسالت اور حشر و نشر کا بیان ہے اور مدنی سورتوں میں اعمال کا ذکر ہے مثلاً وہ احکام جن سے اخلاق درست ہوں اور مخلوق کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا طریقہ معلوم ہو، مدنی سورتوں میں بیان کئے گئے ہیں۔
جس ترتیب پر آج قرآن موجود ہے کیا ایسا ہی نازل ہوا تھا؟
نزول وحی کے وقت یہ ترتیب نہ تھی جو آج ہے۔ قرآن مجید ۲۳برس کی مدت میں تھوڑا تھوڑا حسب حاجت نازل ہوا۔ جس حکم کی حاجت ہوتی اسی کے مطابق سورت یا کوئی آیت نازل ہو جاتی۔  

قرآن کریم کی ترتیب کا عمل
قرآن عظیم متفرق آیتیں ہو کر اترا۔ کسی سورت کی کچھ آیتیں اترتیں۔ پھر دوسری سورت کی آیتیں نازل ہوتیں۔ جبر یل علیہ السلام اس کا مقام بھی بتا دیتے اور حضور پرنور صلی اللہ علیہ وسلم ہر بار ارشاد فرماتے کہ یہ آیات فلاں سورت کی ہیں فلاں آیت کے بعد فلاں آیت سے پہلے رکھی جائیں۔ اس طرح قرآن عظیم کی سورتیں اپنی اپنی آیتوں کے ساتھ جمع ہو جاتیں اور خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم اسی ترتیب سے اسے نمازوں ، تلاوتوں میں پڑھتے۔ پھر حضور سے سن کر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم یاد کر لیتے۔ غرض قرآن عظیم کی ترتیب اللہ تعالیٰ کے حکم سے جبریل علیہ السلام کے بیان کے مطابق اور لوح محفوظ کی ترتیب کے موافق خود حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں واقع ہوئی تھی۔
منسوخ کا مطلب
نسخ کا مطلب یہ ہے کہ بعض احکام کسی خاص وقت کے لیے ہوتے ہیں مگر یہ ظاہر نہیں کہا جاتا کہ یہ حکم فلاں وقت تک کے لیے ہے۔ جب یہ میعاد پوری ہو جاتی ہے۔ تو دوسرا حکم نازل ہو جاتا ہے۔ جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ پہلا حکم اٹھا دیا گیا اور درحقیقت دیکھا جائے تو اس کے وقت کا ختم ہونا بتایا گیا ، پہلے حکم کو منسوخ اور دوسرے کو ناسخ کہتے ہیں۔

  اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو حکم منسوخ کیا گیا وہ باطل نہیں ہوتا اور جو اسے باطل کہے وہ کون ہے؟ 
منسوخ کے معنی بعض لوگ باطل ہونا کہتے ہیں۔ یہ بہت سخت بات ہے ۔ احکام خداوندی سب حق ہیں وہاں باطل کی رسائی کہاں۔

Number Of Heavenly books...

Posted by Unknown on 18:16 with No comments
کتب سماوی 
کتب سماوی کا مطلب ہے آسمانی کتابیں۔ یعنی وہ صحیفے اور کتابیں جو اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی رہنمائی کے لیے اپنے نبیوں پر اتاریں۔ یہ سب کلام اللہ ہیں اور حق ان میں جو کچھ ارشاد ہوا۔ سب پر ایمان ضروری ہے۔

دوسری آسمانی کتابوں کی زبانیں زبور عبرانی زبان میں انجیل سریانی زبان میں اور قرآن کریم عربی زبان میں نازل ہوا۔  

 افضل کتاب
کلام الٰہی میں بعض کا بعض سے افضل ہونا، اس کے معنی یہ ہین کہ ہمارے لیے اس میں ثواب زیادہ ہے۔

 تورات وانجیل پر عمل
نہیں، اس لیے کہ اول تو یہود و نصاریٰ نے ان میں تحریفیں کر دیں یعنی اپنی خواہش سے گھٹا بڑھا دیا۔ اس لیے یہ کتابیں جیسی نازل ہوئی تھیں ویسی ملتی ہی نہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ قرآن کریم نے اگلی کتابوں کے بہت سے احکام منسوخ کر دئیے۔ لہٰذا ہم اگر یہ فرض بھی کر لیں کہ صحیح تورات وانجیل اس وقت بھی موجود ہیں۔ تو بھی ان کتابوں کی ضرورت با قی نہیں رہتی۔ قرآن کریم میں وہ سب کچھ ہے جس کی حاجت نبی آدم کو ہوتی ہے۔