Tuesday 26 March 2013

لندن....برطانیہ کے انسداد دہشتگردی کے محکمے کے سربراہ چارلس فارنے کہا ہے کہ نہ صرف پاکستان کے قبائلی علاقوں بلکہ کراچی کے بعض حصوں میں موجود دہشتگردوں سے بھی برطانیہ کو خطرات لاحق ہیں۔پاکستان کو نہ صرف دہشتگردوں کو پکڑنا ہو گا بلکہ انہیں کیے کی سزا بھی دینا ہو گی۔ روزنامہ جنگ کو لندن میں انٹرویو دیتے ہوئے چارلس فار نے کہا کہ القاعدہ کمزور ہوئی ہے مگر اب بھی اس علاقے میں فعال ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ نہ صرف القاعدہ بلکہ تحریک طالبان اور لشکر طیبہ سے بھی برطانیہ اور دیگر ممالک کو خطرات ہیں جو ملک کے بعض حصوں میں موجودہیں۔انہوں نے تسلیم کیا کہ دہشتگردی کی تربیت لینے کے لیے اب بھی برطانوی شہری پاکستان جارہے ہیں اور کچھ واپس نہیں آتے۔ فار نے لندن دھماکوں سے اب تک دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ 11مئی کے انتخابات کے بعد بننے والی حکومت بھی یہ تعاون جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھی مختلف شعبوں میں پاکستان کی استطاعت بڑھانے کو تیار ہے۔

0 comments:

Post a Comment