Monday 25 March 2013

How do prayers are accepted?

Posted by Unknown on 03:39 with No comments

 دعائیں کیسے قبول ہو ں

حضرت ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہ سے پو چھا گیا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ۔
” اُدعُونِی ٓاَستَجِب لَکُم “(سورئہ المومن آیت نمبر 60 )
تر جمہ : مجھے پکا ر و میں قبول کر وں گا “
لیکن ہم دعا مانگتے ہیں وہ قبول نہیں ہو تی۔
فرمایا دعائیں کیسے قبول ہو ں۔۔۔ تمہا رے دلو ں کی دس چیزیں مر گئی ہیں
  1. تم نے اللہ تعالیٰ کو پہچان لیا لیکن اس کا حق ادا نہیں کیا
  2.   تم نے اللہ تعالیٰ کی کتا ب پڑھی لیکن اس پر عمل نہ کیا
  3.   ابلیس ملعون سے دشمنی کا دعویٰ تو کیا لیکن اس سے دوستی کی
  4. پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کا دعویٰ تو کیا لیکن ان کی سنتو ں کو یکسر چھوڑ رکھا ہے
  5. جنت کی محبت کا دعویٰ تو کیا لیکن اس کے لیے عمل نہ کیا
  6. جہنم سے خوف کا دعویٰ تو کیا لیکن گناہو ں سے باز نہ آئے
  7.   موت کے حق ہو نے کا دعوی تو کیا لیکن اس کی تیاری نہ کی
  8.   دوسرو ں کے عیو ب تلا ش کرنے میں تو مشغول ہو گئے اور اپنے عیو ب کی اصلا ح چھو ڑ دی
  9. اللہ تعالیٰ کا دیا ہو ا رزق کھا تے ہیں لیکن شکر کرنا چھوڑ دیا
  10.   مُردو ں کو اپنے ہاتھوں سے دفن کر تے ہیں لیکن عبر ت حاصل نہیں کر تے۔

0 comments:

Post a Comment