Showing posts with label Sialkot. Show all posts
Showing posts with label Sialkot. Show all posts

Saturday, 11 May 2013


سیالکوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فردوش عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے حلقے این اے 110 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار  ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان این اے 110 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد عثمان ڈار کے حق میں دستبردار ہو گئی ہیں جس کے بعد اس حلقے میں پاکستان مسلم ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کو کانٹے دار مقابلے کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ شہر کے ایک اور حلقے این اے 111 سے بھی الیکشن لڑ رہی ہیں، جہاں ان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ارمغان سبحانی اور تحریک انصاف کے امیدوار سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ سے ہے۔

Sunday, 3 March 2013


سیالکوٹ: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 5سال ہم نے کس طرح جمہوریت کو قائم رکھا یہ ہم ہی جانتے ہیں.
سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کی ترقی کی بنیاد ہم نے رکھی، پہلی مرتبہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے۔ حکومت کے پانچ سال جمہوریت کی افزائش کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین ہر 6 ماہ بعد کہتے تھے کہ حکومت جارہی ہے لیکن ان تمام رکاوٹوں کے باوجود حکومت نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بہت کام کیاہے۔
خطاب سے قبل صدر آصف علی زرداری نے سیالکوٹ میں مختلف منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔