Showing posts with label Birds Emotions. Show all posts
Showing posts with label Birds Emotions. Show all posts

Saturday, 27 April 2013


ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ مکاؤ نسل کی اُس طوطی کو جسے اس کے نر سے علیحدہ زندگی گزارنے پر مجبور کردیا گیا تھا، دوبارہ اپنے طوطے سے ملا دیا جائے۔
عبدالسلیم نے اپنا ایک طوطا ڈھاکا کے ایک نجی چڑیا گھر میں پانچ برس سے رکھوایا تھا، جس سے پرنس نامی طوطی کی دوستی ہوگئی، جب عبدالسلیم نے معاہدے کے مطابق تین جنوری کو اپنا طوطا واپس لیا تو پرنس نے اس کے غم میں کھانا پینا چھوڑ دیا۔
چڑیا گھر کے مالک عبدالودود نے یہ معاملہ عدالت میں اُٹھایا اور عدالت کو بتایا کہ کھانا پینا چھوڑ دینے پر طوطی کی جان کو خطرہ ہے۔
جنگلی حیات کے ماہرین کےمطابق طوطے ایک مرتبہ اپنا من چاہا ساتھی مل جانے کے بعد اس کے بغیر رہ نہیں سکتے۔
جنوبی امریکا میں پائے جانے والے مکاؤ نسل کے ان رنگ برنگے طوطوں کی قیمت عالمی مارکیٹ میں ڈھائی ہزار ڈالرز کے لگ بھگ ہے، تاہم اس جوڑے سے پیدا ہونے والے بچوں کی قیمت کئی گنا زیادہ ہے۔

Friday, 25 January 2013

اور بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ جانوروں میں جذبات نہیں ہوتے۔

اس کی بیوی کو شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔

اسے ایک گاڑی نے ٹکر مار دی تھی کیونکہ وہ سڑک کے پار جھپٹا مارنے کی کو شش کر رہی تھی۔

وہ اُس کا کھانا لاتا اور محبت اور ہمدردی کے ساتھ اس کا خیال رکھتا۔

وہ اس کا کھانا پھر سے لانے گیا تھا لیکن واپس آ کراُس کو مردہ حالت میں دیکھ کر چونک گیا۔

اُس نے اُسے ہلانے کی کوشش کی تا کہ وہ کھانا نگلنے کی کوشش کر سکے۔

جب اُسے معلوم ہوا کہ اس کا ساتھی مر چکا ہے، تو وہ محبت اور پیار کرنے والی ساتھی کے بچھڑنے پر روتا رہا۔

وہ اُس کے ساتھ کھڑا ہو گیا۔ اُسے اپنی ساتھی کی موت پر دکھ تھا۔

آخرکار وہ دکھ اور افسوس کے ساتھ اُس کی لاش کے پاس کھڑا ہو گیا۔

لوگ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد روئے تھے، جب ان کی تصاویر فرانس کے ایک اہم اخبار میں شائع کی گئی تھیں۔

اُس دن کے اخبار کی تمام کاپیاں بک گئی تھیں،جب اُن کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔