Tuesday 19 February 2013

درود روحی ایک ایسا درود ہے جس کے پڑھنے سے فوت شدہ حضرات کو عالم برزخ میں بہت فائدہ پہنچتا ہے۔ لہٰذا یہ درود مردوں کی بخشش کا زریعہ ہے۔
اس لیے اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ اس کے فوت شدہ ماں باپ بخشے جائیں یعنی اللہ تعالٰی ان کے تمام گناہ معاف کرے تو اسے چاہیئے کہ 41 روز ماں باپ کی قبروں پر جا کر اس درود کو روزانہ صبح کے وقت 41 مرتبہ پڑھے اور بعد میں اللہ کے حضور ان کی مغفرت کی دعا کرے انشاءاللہ دعا قبول ہو گی۔ اور اللہ ان کی بخشش کر دے گا۔ اور عالمِ برزخ میں ان کی قبر کو مثل جنت بنا دے گا۔
اس درود کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ قبرستان میں اسے پڑھنے سے روحوں کو عذاب سے نجات ملتی ہے۔ لہٰذا جب کوئی قبرستان میں زیارتِ قبور کے لیے جائے تو اسے چاہیئے کہ وہاں ایک مرتبہ یہ درود پڑھے۔ 

0 comments:

Post a Comment