Showing posts with label Multan. Show all posts
Showing posts with label Multan. Show all posts

Friday, 10 May 2013


ملتان…ملتان سے گذشتہ روز اغوا کیے گئے علی حیدر کوکس نیاغوا کیا، اب تک کچھ نہیں پتہ چل سکا، کسی جانب سے ذمے داری بھی قبول نہیں کی گئی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بیٹے کی بازیابی کے لئے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی ہے۔پولیس نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ علی حیدر گیلانی کو ملتان یا پھر خانیوال کے کسی نواحی علاقے میں رکھا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹے کے مغویوں کا پتہ چلانے کیلئے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے ملتان میں یوسف رضا گیلانی سے ملاقات اور بیٹے کے اغوا پر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے علی موسٰی گیلانی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کے حلقے میں الیکشن نہیں ہو رہا ،لیکن لیکشن ضرور ہوں گے۔علی حیدر گیلانی کے اغوا کا مقدمہ ملتان کے تھانہ سیتل ماڑی میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایاگیا ہے۔ واقعہ کے بعد موقع سے حراست میں لیے گئے 2 افراد سے تفتیش بھی جاری ہے۔

Thursday, 9 May 2013



ملتان…ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے اغوا ہونے والے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے بارے میں اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔ ملتان پولیس علی حیدر گیلانی کے معاملے پر تین اہم نکتوں پر تفتیش کر رہی ہے۔ ایک یہ کہ علی حیدر گیلانی کا اغوا ذاتی دشمنی کا نتیجہ تو نہیں، کیا انہیں طالبان نے تو اغوا نہیں کیا یا پھر انھیں تاوان کے لیے اغوا کیا گیا ہے۔ سی پی او کے مطابق علی حیدر گیلانی کے اغوا میں6 سے 8 افراد ملوث ہوسکتے ہیں۔ادھر علی حیدر کے بھائی موسیٰ گیلانی کہتے ہیں کہ انھیں اپنا بھائی چاہیے، کوئی ایم این اے کی سیٹ لینا چاہتا ہے تو لے لے، میں الیکشن نہیں لڑونگا۔

Sunday, 5 May 2013



اسلام آباد…آئی ایس پی آر ملتان کور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ 5اور 6 مئی کی درمیانی شب پاک فوج کے دستے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے لیے روانہ کئے گئے ہیں۔پاک فوج کے جوان انتخابات کے دوران سول انتظامیہ کو مدد فراہم کریں گے۔ فوجی دستے ملتان، مظفر گڑھ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور خانیوال میں 12مئی تک امن و امان کو ممکن بناتے ہوئے خدمات انجام دیں گے۔فوجی دستے رات گئے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے لیے روانہ کئے گئے۔

Friday, 3 May 2013

ملتان…ملتانمیں بینائی سے محروم استاد کو پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا گیا ہے، ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ ڈیوٹی نہ دینے پر کارروائی کی جائے گی۔۔گورنمنٹ کالج ولایت حسین میں اردو لیکچرار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے غلام مصطفی بینائی سے محروم ہیں۔ انہیں گورنمنٹ ہائی اسکول سینٹرل جیل میں قائم پولنگ اسٹیشن نمبر 259 میں پریذائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ حلقہ این اے 150 کے ریٹرننگ افسر نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے اور غلام مصطفی کو 5مئی کو پریذائیڈنگ افسر کے عہدے کی تربیت کے لیے بلاوا بھی آگیا ہے۔ غلام مصطفی کا کہنا ہے کہ انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی ہے۔

Sunday, 28 April 2013

ملتان… ملتان پریس کلب میں کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ کارکن پمفلٹ لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق ملتان پریس کلب میں کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ کارکن پمفلٹ لگارہاتھا کہ اسے حراست میں لے لیاگیا۔ پمفلٹ میں انتخابی جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کرنے اور ووٹ ڈالنے سے روکنے کی ہدایات تحریر ہیں۔ ساتھ ہی پمفلٹ میں ملک میں شریعت کے نفاذ کے بارے میں مطالبات بھی درج ہیں۔ملزم کی جیب سے بہاوٴالدین زکریا نیورسٹی کا کارڈ بھی ملا ہے جس پر اسکا نام عثمان درج ہے۔ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔

Saturday, 20 April 2013


ملتان.... ایف آئی اے حکام نے ملتان میں نادراکے اہلکار کے گھر چھاپہ مار کر سیکڑوں شناختی کارڈاوراہم سرکاری دستاویزات برآمد کرلیں۔ذرائع کے مطابق شاہ رکن عالم کے علاقے میں ایف آئی اے اورنادراکے ویجیلنس سیل کی مشترکہ ٹیم نے محمد اقبال کے گھر پر چھاپا مارا اور اسے حراست میں لے لیا۔ محمد اقبال نادرا میں ڈیٹا انٹری آپریٹر تھا۔ ملزم کے قبضے سے سیکڑوں شناختی کارڈ اور اہم سرکاری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ شناختی کارڈ غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دینے یا مبینہ طورپر دہشت گردی میں استعمال ہوسکتے تھے۔دوسری جانب زیر حراست اقبال کے بھائی محمد عثمان کا کہناہے کہ اس کے بھائی کو دفتری سیاست کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Sunday, 14 April 2013


ملتان…ملتان کے نواحی علاقے بستی ملوک میں مہندی کی تقریب میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے دلہن کو قتل کر دیا۔ دلہا کے رشتے داروں کے تشدد سے ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے بستی ملوک میں مہندی کی تقریب ہورہی تھی۔ اس دوران ملزم اصغر نے دلہن پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ تقریب میں موجود دلہا کے رشتے داروں نے ملزم اصغر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بھی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اصغر مقتولہ کو پسند کرتا تھا اور اس سےشادی کرنا چاہتا تھا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Sunday, 7 April 2013


ملتان…پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ اْن کی عمر 72 برس تھی بیرسٹر تاج محمد لنگاہ کو دل کے دورے کی وجہ سے صبح 6 بجے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اْن کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن وہ جاں بَر نہ ہوسکے ، اْن کی میت پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی آفس واقع ڈسٹرکٹ جیل روڈ پہنچائی گئی جہاں پارٹی کے رہنما اور کارکن پہنچنا شروع ہوگئے۔ تاج محمد لنگاہ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکٹریری جنرل بھی رہے۔ صدر آصف زرداری نے اْن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تاج محمد لنگاہ کی وفات سے قوم ایک ہمدرد سیاست دان سے محروم ہوگئی۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Thursday, 14 March 2013


الیکشن قواعد کے برخلاف ہزاروں نوکریاں بانٹی گئیں،شاہ محمود
ملتان …
 پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کے قوانین توڑتے ہوئے کھلم کھلا نوکریاں دی جارہی ہیں۔ گزٹٹ آفیسر کی آسامیوں پر بھی بغیر اشتہار اور ٹیسٹ کے نوکریاں دی گئی ہیں۔ ملتان کے بہاوالدین زکریا کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں نیشنل بینک آف پاکستان میں 4 ہزار اسامیوں پر 12 مارچ کو جوائننگ دی گئی ہیں جس کے دستاویزی ریکارڈ ان کے پاس موجود ہیں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا فوری نوٹس لے انہوں نے کہا کہ ملک کی 18 کروڑ عوام شفاف انتخابات چاہتی ہے،گزشتہ پانچ سالہ جمہوری دور میں برداشت کا تاثر بڑھا ، سیاسی پختگی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ دشت گردی میں اضافہ، بے روز گاری، اداروں کی توڑ پھوڑ، نا اہل لوگوں کا اداروں کے سربراہ مقرر کئے گئے۔ اس موقع پر کئی اہم سیاسی مقامی شخصیات نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Sunday, 10 February 2013

Multan: Woman's Body Found In House

Posted by Unknown on 18:59 with No comments

ملتان: گھر سے خاتون کی لاش برآمد
ملتان… ملتان میں واقع ایک گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ خاتون کچھ عرصہ پہلے برطانیہ سے آئی تھی اور چار بچوں کی ماں تھی۔ پولیس کے مطابق گل گشت کالونی میں واقع گھر کے ایک کمرے سے خاتون کی لاش ملی ہے، خاتون کی ہلاکت سینے میں گولی لگنے سے ہوئی۔ ممتاز بیگم کچھ عرصہ پہلے ہی برطانیہ سے اپنی ماں سے ملنے کے لئے آئی تھی اور چار بچوں کی ماں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات کے بعد ہی ہلاکت کی وجہ معلوم ہوسکتی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔