Showing posts with label TB. Show all posts
Showing posts with label TB. Show all posts

Monday, 1 July 2013

پالتو بلیوں سے تپ دق کا خط

گھروں میں بلیاں پالنے والے افراد میں تپ دق کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
ایڈنبرگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پالتو بلیاں میں بھینسوں وغیرہ میں پائے جانے والے خطرناک مرض کی وباء پھیل رہی ہے جس سے ان کے مالکان میں تپ دق کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق بلیاں باہر گھومنے کی شوقین ہوتی ہیں جس کے دوران ان میں اس وائرس کی منتقلی کا خطرہ ہوتا ہے، جس سے یہ انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔
محقق پروفیسر ڈینیئلی گون مورے کا کہنا ہے کہ بلیوں سے اس مرض کی منتقلی کا خطرہ ہمارے اندازوں سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق بلیوں کے بہت زیادہ قریبی تعلق سے انسانوں میں تپ دق کا خطرہ بڑھ جاتا ہے خصوصاً باہر گھومنے کی شوقین بلیوں سے مناسب دوری برقرار زیادہ بہتر ہے۔

Wednesday, 24 April 2013


کیلیفورنیا…این جی ٹی…تازہ ترین امریکی ریسرچ کے مطابق شیشہ پینا بھی سگریٹ نوشی جیسا ہی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ شیشہ نوشی ایک عرب روایت ہے لیکن گزشتہ کچھ برسوں سے دنیا بھر میں شیشہ نوشی کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ شیشے کوسگریٹ کی نسبت کم مضر صحت تصور کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین نے اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیشہ نوشی کسی بھی طرح سگریٹ سے کم خطرناک نہیں کیونکہ اس دوران دھویں کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہونے والے مضرِ صحت اجزاء جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے تحت کئے جانے والے اس مطالعے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیشہ نوشی کرنے والے افراد کے خون میں کاربن مونو آکسائیڈ کا تناسب سگریٹ پینے والے افراد کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوتا ہے جو کینسر اور ٹی بی سمیت کئی خطرناک امراض کا سبب بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عالمی ادارہ صحت نے بھی تنبیہہ کی تھی کہ ایک گھنٹہ شیشہ پینا ایک سو سگریٹ پینے جیسا ہی خطرناک ہے۔