Showing posts with label Weather. Show all posts
Showing posts with label Weather. Show all posts

Thursday, 30 May 2013


اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج سے اتوار کے درمیان ملک کے اکثر علاقوں میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ جمعرات کو سب سے زیادہ گرمی دادو،شہید بینظیر آباد ، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں پڑی، جہاں درجہ حرارت46ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ نورپور تھل ، نوکنڈی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

Wednesday, 29 May 2013


کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات مغربی علاقوں سے ہوائیں23 سے 25کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Tuesday, 28 May 2013


کراچی… آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب48 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات مغربی علاقوں سے ہوائیں20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Saturday, 25 May 2013


اسلام آباد…ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ دن بھر آگ برساتے سورج کی تپش سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدبیریں کر رہے ہیں۔ ملک میں جاری گرمی کی شدت کم نہیں ہوسکی، سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جھلسا دینے والی گرمیوں میں سندھ کے مشہور مشروب تھادل کی مانگ بڑھ گئی ہے، جس کی ٹھنڈی تاثیر لوگوں کے لئے راحت کا باعث بن رہی ہے۔پنجاب بھر میں بھی موسم گرم ہے۔ لوگ گرمی کم کرنے کیلئے مہنگے داموں برف خرید کر ٹھنڈا پانی استعمال کر رہے ہیں۔خیبرپختونخوا میں دن میں گرمی کی وجہ سے سڑکیں سنسان ہوتی ہیں۔صرف پھلوں اور ٹھنڈے مشروبات کے دکانوں پر ہی رش نظر آتا ہے۔گلگت بلتستان کے ہنزہ نگر اور غذر کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ہے۔

Tuesday, 14 May 2013


لاہور…لاہور میں اگلے 24گھنٹے کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے ، جبکہ محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں بھی چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں نصف شب تیز آندھی کے بعد تیز ہوائیں ،کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش نے شہر کا موسم سہانا کر دیا۔لاہور اور گردونواح میں رات کے وقت شدید آندھی سے گرمی کا زور قدرے ٹوٹ گیا جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،صبح آسمان پر چھائے بادلوں ، بوندا باندی اور پھر کہیں ہلکی ،کہیں تیز بارش نے موسم کو انتہائی خوبصورت بنا دیا ، دھوپ اور سورج کی تمازت غائب اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ،،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں ہلکی بارش جاری رہنے کا امکان ہے، تیز ہوائیں بھی موسم کی دلکشی میں اضافہ کرتی رہیں گی۔

Monday, 6 May 2013

نیو یارک: سورج کی تپش پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں تو آفت مچا رہی ہے مگر امریکا میں اسے دیکھ کر تو ایک سکول نے چھٹی کا اعلان کر دیا۔

جی ہاں ریاست واشنگٹن میں کافی دن بعد موسم نے انگڑائی لی اور اور گرمی محسوس ہوئی تو اسکول انتظامیہ کے دل خوشی سے کِھل اٹھے۔

بس پھر کیا تھا انھوں نے سکول سے چھٹی کا اعلان کر دیا تا کہ بچے اس سہانے موسم سے لطف اندوز ہو سکیں۔
 
اسکول انتظامیہ کے مطابق اس طرح برفباری سے جڑی بری یادیں بھلانے کا موقع ملے گا اور وہ خوشی کے لمحات گزار سکیں۔

Thursday, 2 May 2013



اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔آئندہ چند روز میں سندھ اور بلوچستان میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان میں گرمی عروج ہے۔تیز دھوپ سے بچنے کے لیے لوگ سائے تلے رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ گرمی بڑھتے ہی مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔پنجاب میں بھی گرمی اپنے جوبن پر ہے، جہاں دن کے وقت چلچلاتی دھوپ لوگوں کے ہوش اڑارہی ہے۔ جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، دادو،بدین ،چھور اور لسبیلہ میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔