Wednesday 26 December 2012

"ہماری صحت پر ضرورت سے زیادہ کھانے کے بُرے اثرات"
ایک انسان کو زندہ رہنے کے لیے خوراک کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن کھانا ہماری ضرورت کے مطابق ہونا چاہیے۔ اگر ہم کم یا زیادہ کھا لیں گے تو ہمارے جسم کی صحت کو متاثر کرے گا۔ آج میں آپ کو ہماری صحت پر ضرورت سے زیادہ کھانے کے بُرے اثرات کے بارے میں بتانے جا رہی ہوں۔
بہت سے لوگوں کو ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت ہوتی ہے یا بعض اوقات کھانا زیادہ لذیذ ہو تو زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے اُن کی صحت متاثر ہو جاتی ہے۔
مندرجہ ذیل 4 بُرے اثرات ہیں جو ضرورت سے زیادہ کھانے کے نتیجے میں آپ کے جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

کھانے کو ضرورت سے زیادہ کھانا آپ کے خون گندا کردیتا ہے۔

اگر آپ کے جسم میں کوئ بیماری ہے تو زیادہ کھانا آپ کی بیماری میں اضافہ کرے گا۔

ضرورت سے زیادہ کھانا ہمارے جسم کے اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔

ضرورت سے زیادہ کھانا آپ کے پیٹ اور دماغ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
بہت سے لوگوں کو ایک غلط فہمی ہے کہ اگر ہم زیادہ کھاتے ہیں تو اس سے ہمارے جسم کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے،لیکن یہ ایک مطلق غلط سوچ ہے۔ ضرورت سے زیادہ کھانے سے آپ کے جسم کی طاقت میں اضافہ نہیں ہوتا لیکن یہ آپ کے جسم پراثر انداز ضرور ہوتا ہے۔

اپنے دل کو مضبوط بنانے کے لیے آپ اپنی ضرورت سے بھی کم کھانا کھائیں۔ آپ کو سب سے پہلے اپنے آپ کو کنٹرول کرنے میں مشکل محسوس ہو سکتی ہے لیکن اگر آپ نے ایسا کر لیا تو آپ کو بہت اچھی صحت حاصل ہو گی۔
مجھے امید ہے کہ میرا پیغام تمام قارئین کے لئے مفید ثابت ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment