Tuesday 18 December 2012

                     دُلہنوں کے دلفریب ہئیر اسٹائل
 آجکل دُلہنیں اپنے لباس اور ہئیر اسٹائل کے انتخاب میں بہت محتاط نظر آتی ہیں۔ اگر دلہن نے اچھا لباس پہنا ہے لیکن ہئیر اسٹائل مہذب اور خوبصورت نہیں ہے تو وہ مطلوبہ گلیمرس نظر اور لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کر پاۓ گی۔

 دُلہنیں زیادہ تر خوبصورت پھولوں سے سجے،فینسی بن،خمدار بن اور بہت سے دوسرے ہیئر اسٹائل اپنانا پسند کرتی ہیں۔ دُلہنیں اپنے بالوں کی لمبائی کی مناسبت سے ہئیراسٹائل کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ لیکن اس بات کا خیال رہے کہ ایسے ہئیر اسٹائل کا انتخاب کیا جاۓ جو آپکے ساتھ مناسب لگے۔ اگر آپکے بال لمبے ہیں تو آپ خمدار ہئیر اسٹائل کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ لیکن اگر آپکے بال درمیانے سائز کے ہیں تو بن ہئیر اسٹائل آپ پر زیادہ جچے گا اور آپ زیادہ افسانوی کردار لگیں گی۔ 
  
یہ ہئیر اسٹائل دُلہنوں کے علاوہ عام لڑکیاں بھی اپنا سکتی ہیں۔ اگر آپکی منگنی ہو رہی ہے یا آپ نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنی ہے تو بھی آپ یہ ہئیر اسٹائل اپنا سکتی ہیں۔
آپ اپنے ہئیر اسٹائل کو موتی،بالوں کے کنگھے اور بالوں کی سویاں استعمال کر کے مزید دلفریب بنا سکتی ہیں۔۔۔

فیشن یہ نہیں کہ آپکو کیا پہننا چاہیے، بلکہ جو آپ پہنیں اُسے فیشن بن جا چاہیے۔۔۔



































































































   

0 comments:

Post a Comment