Monday 24 December 2012

Hot & Pretty Make Up 4 Brides,,,!!!

Posted by Unknown on 17:56 with No comments
                              عروسی میک اپ

دلہن کا میک اپ ایک آرٹ ہے جو کہ میرے خیال میں تھوڑا مشکل کام ہے۔ کسی بھی دلہن کے لیے شادی کے دن خوبصورت نظر آنا آسان کام نہیں ہے۔ میک اپ آرٹسٹ کو شادی والے دن دلہن کے لباس اور دوسری اشیاء کو ضرور مدّنظر رکھنا چاہیے۔ کپڑے اور لوازمات کو منتخب کرنے کے بعد، ایک دلہن کے لئے سب سے زیادہ اہم چیز اسکا میک اپ ہے۔ آپ کی خواہش ہو گی کہ آپکی شادی کی تصاویر سب سے الگ اور منفرد نظر آئیں۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکا میک اپ آپکے لباس کے لحاظ سے منتخب کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپکا لباس ہلکا اور رومانوی قسم کا ہے تو آپکو ہلکے رنگ کے میک اپ کی ضرورت ہو گی۔ ایک حیران کن، ڈرامائی لباس کے ساتھ میک اپ زیادہ واضح اور ڈرامائی طور پر ہو سکتا ہے۔ ایک قدرتی طور پر سادہ اور خوبصورت لباس کے ساتھ نازک انداز کا میک اپ کیا جا سکتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ سے مشورہ کیجیے وہ آپ کو بتاۓ گا کہ آپکے ساتھ کس رنگ کا لباس اور میک اپ اچھا لگے گا۔ اگر آپ خود میک اپ کرنے لگے ہیں، تو اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ کا میک اپ دیرپا ہے، ان مفید تجاویز پر عمل کریں۔ 

 سب سے پہلے یہ کہ آپکا چہرا بالکل صاف ستھرا ہو اور اس پر کسی قسم کے دانوں اور کیل مہاسوں کے نشان نہ ہوں۔

اگر آپ نے فیشل کروا لیا ہے تو اس بات کا یقین کر لیں کہ فیشل آپکی شادی سے 15 دن پہلے کیا گیا ہے۔

پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔ زیادہ پانی پینے سے آپ تروتازہ لگیں گی اور آپکی جلد سُرخ گلاب کی طرح دمکتی نظر آۓ گی۔

ایسی لپ اسٹک کا انتخاب کریں جو دیر تک تروتازہ رہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ لپ اسٹک آپکے دانتوں پر نہ لگی ہو۔

اپنے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانے سے پہلے پاؤڈر کی ہلکی سی تہ لگائیں اور اس کے بعد لپ اسٹک لگائیں۔ اس سے آپکی لپ اسٹک کافی وقت تک دیرپا رہے گی۔

آپ اپنے پرس میں لپ اسٹک،پاؤڈر اور کاجل ضرور رکھیں تا کہ آپ ضرورت پڑنے پر خود کو فریش کر سکیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکی آنکھیں روشن ، چمکدار اور بڑی دکھائی دیں تو آپ اپنی آنکھ کی نچلی پلکوں کی ڈنڈی پر سفید پنسل سے لائنر لگائیں۔

اپنی شادی کے دن سے پہلے زیادہ دھوپ نہ لیں۔ اس سے آپکی جلد کی رنگت جل سکتی ہے۔

میک اپ کو آپکی جلد کی رنگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ اگر آپکی جلد کی رنگت گہری ہے تو آپ ایسے شیڈز کا استعمال کریں جو آپکو سوٹ کریں۔

سفید رنگت پر کسی قسم کا میک اپ اور شیڈز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ہلکا گلابی رنگ دلہن کے میک اپ کے لیے کامل تصور کیا جاتا ہے۔ یہ رنگ امریکہ میں بھی دلہن کے میک اپ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ایشیائی دلہنیں میک اپ میں آنکھوں کے شیڈز گہرے اور لپ اسٹک ہلکے رنگ کی پسند کرتی ہیں۔ عام طور پر دلہنیں جلد کے رنگ کی ہلکی لپ اسٹک پسند کرتی ہیں اور کچھ ٹماٹر کی طرح سُرخ رنگ کی۔

عام طور پر ایشیائی دلہنیں لباس کے ساتھ کا ملتا جُلتا میک اپ پسند کرتی ہیں۔

دلہنوں میں جامنی رنگ کا میک اپ قابلِ ستائش تصور کیا جاتا ہے۔ نہ صرف امریکہ کی دلہنیں بلکہ ایشیائی دلہنیں بھی پُر سکون نظر آنے کے لیے جامنی رنگ کے میک اپ کو آئیڈیل سمجھا جاتا ہے۔






























































0 comments:

Post a Comment