Saturday 22 December 2012

  پھل آپ کی صحت کے لئے کیوں ضروری ہے؟
پھل فطرت کی طرف سے ہمارے لئے عظیم تحفہ ہیں۔ وہ ہماری صحت کے لیے کئی اقسام کےفوائد فراہم کرتے ہیں اور وہ کھانے میں بھی مزیدار ہوتے ہیں۔ لوگ پھل کھانے سے محبت رکھتے ہیں خا ص طور پر لوگوں کو آم اور مالٹے بہت پسند ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک پاکستان کے آم دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ اب میں اپنے موضوع کی طرف آتی ہوں کہ کیوں پھل کھانے آپ کی صحت کے لئے بہت اہم ہیں؟
پھل ہماری صحت کو جو فوائد دیتے ہیں،وہ حسب ذیل ہیں۔۔۔

 پھل کھانے کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ اُن میں بہت زیادہ پانی ہوتا ہے جو ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے اور وہ ہمارے جسم میں پانی کی ضرورت کو پُورا کرتے ہیں۔
پھل کھانے کا دُوسرا بڑا فائدہ جو بہت سے لگ نہیں جانتے،وہ یہ ہے کہ پھل ہمارے ذہنوں کی یاد کو بڑھاتے ہیں۔ پھل ہمارے دماغ پر اچھا اثرڈالتے ہیں۔
ایک اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پھل آپ کے جسم کوریشے فراہم کرتا ہے اور ریشوں کے فوائد یہ ہیں کہ وہ ہمیں موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر اور بہت سے دیگر عوامل کے خلاف مدد کرتے ہیں۔ پھل ہمیں زیادہ بہتر محسوس کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ میں نے بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کا ڈپریشن پھل کھانے کے بعد کم ہو جاتا ہے۔
پھل کھانے کے کئی فوائد ہیں اِس لیے میں سب کو مشورہ دوں گی کہ اپنے کھانے میں پھلوں کو ضرور شامل کریں اور یہ سب سے زیادہ قدرتی کھانا ہے۔
  































مجھے امید ہے کہ میرا پیغام تمام قارئین کے لئے مفید ہو گا۔


0 comments:

Post a Comment