Monday, 14 January 2013

Main Woh Keh Sakon Jo Kaha Nahi...

Posted by Unknown on 03:14 with No comments
میں وہ کہہ سکوں جو کہا نہیں

میں وہ سن سکوں جو سنا نہیں

ہے یہی دعا یہی آرزو

وہ میرا بنے جو میرا نہیں

میری خاموشی کو بیاں ملے

میرے درد کو جو زباں ملے

مجھے روشنی کی تھی جستجو

میرا دن ہوا کسی رات سا

میری حسرتیں میرے روبرو

ہے یہ امتحاں میری ذات کا

مجھے اپنا نام و نشاں ملے

میرے درد کو جو زباں ملے

ہے مجھے بکھرنے کی آرزو

میرا کرب ہی ہے میرا سکوں

میری وحشتوں کا یہ دشت ہے

یہاں جاگتا ہے میرا جنوں

مجھے دولت دو جہاں ملے

میرے درد کو جو زباں ملے

کیوں اداسیاں ہیں ملال کیوں

میرا ہو گیا ہے یہ حال کیوں

ہوا ریزہ ریزہ میرا وجود

میری زندگی ہے سوال کیوں

جو مجھے یہ راز نہاں ملے

میرے درد کو جو زباں ملے

0 comments:

Post a Comment