اسلام آباد / راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران موبائل فون سروسز معطل
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ہدایات پر، اب 24 گھنٹے سے زیادہ کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں سیلولر سروسز معطل کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ کا مشاورتی حوالہ دیتے ہوئے ریگولیٹر نے تمام سیلولر آپریٹرز سے کہا کہ جب تک طاہر القادری کی سربراہی میں لانگ مارچ راستے پر ہے، تمام موبائل فون اور وائرلیس سروسز کو معطل کیا جاۓ۔
کل اسلام آباد اور راولپنڈی میں،رات 12 بجے تک کے لیے موبائل سروسز معطل رکھی گئیں۔ موبائل اور وائرلیس کی سروسزکی معطلی کا یہ سلسلہ پورے ضلع راولپنڈی میں پھیلا ہوا تھا۔
ہم ایسی محدود رپورٹس بھی حاصل کر رہے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ گوجرانوالہ اور جی ٹی روڈ میں سیلولر سروسز 36 گھنٹے کے بعد بھی بند ہیں۔
جبکہ لانگ مارچ جلوس گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ چکے تھے،ڈاکٹر طاہرالقادری اور ہزاروں لانگ ماچ کے شرکاء نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی روانگی تک یہیں بیٹھے رہیں گے۔
امن وامان کی صورتحال اور سپریم کورٹ کی طرف سے، (رینٹل پاور کے معاملے میں) وزیرِاعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری کے احکامات کے پیشِ نظر،یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سیکیورٹی کی یہ صورتِحال مزید کچھ دنوں کے لیے برقرار رہے گی۔
ان سب کے دوران،ابھی تک یہ غیر واضح ہے کہ موبائل سروسز دارالحکومت میں کب تک بحال ہوں گی۔
یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ سیلولر کمپنیوں نے (جو اسلام آباد میں واقع ہیں)آج مسلسل دوسرے دن چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ہمیں معلومات وصول ہو رہی ہیں کہ ہو سکتا ہے سیلولر کمپنیوں میں آپریشن مزید چند دنوں کے لیے روک دیے جائیں۔

0 comments:
Post a Comment