Monday, 11 February 2013


127سال پہلے ڈوبنے والی کشتی کی باقیات جھیل کی سطح پر نظر آنے لگیں
 اوٹاوہ …
 شمالی امریکہ کی Ontarioجھیل میں ایک سو27سال پہلے غرقاب ہونے والی کشتی کی باقیات پانی کی سطح پر نظر آنے لگیں ہیں جویہاں آنیوالوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہے۔امریکی ریاست مشی گن کے قریب 20فٹ گہرے پانی والی خوبصورت جھیل میں موجود سوئپ اسٹیکس(Sweep-stakes)نامی اس کشتی کا تباہ شدہ عرشہ واضح طور پردیکھا جا سکتا ہے جو کنارے سے صرف 50گز کے فاصلے پر موجود ہے۔1885میں غرقاب ہونے والی119فٹ طویل اور218گروس ٹن وزنی یہ کشتی آج بھی اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے باعث سیاحوں کی دلچسپی کامرکز بنی ہوئی ہے جو اس نظارے سے لطف اندوز ہونے دور دور سے یہاں آتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment