Friday, 22 February 2013

اور یہ ہے وہ کمپنی جس نے شکستوں کے دوران کامیابی حاصل کی۔ اسمارٹ فونز کے دلدادہ صارفین میں آجکل کچھ غیر مقبول ادارے ایپل کے دو آئی فون ماڈلز، آئی فون 5 اور 4 ایس، 2012ء کی آخری سہ ماہی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون رہے۔ دونوں فونز نے مارکیٹ شیئرز میں بالترتیب 12.6 اور 8 فیصد حصہ پایا۔ یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس III فون سے زیادہ ہے جس نے اسی سہ ماہی کے دوران 7.1 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا۔
آئی فون 5 اور 4 ایس کی فروخت بالترتیب 27.4 اور 17.4 ملین یونٹ رہی، جس کے مقابلے میں گلیکسی ایس III کے 15.4 ملین سیٹ فروخت ہوئے۔
iphone5 strategy analytics 2 20 13 03 آئی فون کے لیے 2012ء کا اختتام عروج پر، سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بن گیا
یہ وہ اعدادوشمار ہیں جو پیشرو فونز نے مہینوں بلکہ سالوں میں حاصل کیے تھے۔
سام سنگ اسمارٹ فون کی فروخت غالباً اس کے اگلے فلیگ شپ فون کے حوالے سے بڑھتی ہوئی افواہوں کے باعث کم ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر اگلے ماہ جاری ہوگا۔ یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں کہ ایک سال پرانے آئی فون 4 ایس نے بھی مارکیٹ میں بڑا شیئر حاصل کیا ہے، حالانکہ ابتدائی چند ماہ میں اس کا اچھا خاصا مذاق بنایا گیا تھا۔
اس کامیابی کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آئی فون 4 ایس کی قیمت میں اجراء کے بعد سے اب تک خاصی کمی آ چکی ہے اور شاید یہ وجہ بھی کہ جدید ترین آئی او ایس 6 اپ ڈیٹ بھی اس پر آیا ہے۔
آئی فون 5 کی کامیابی کئی افراد کے لیے حیرتناک نہیں ہوگی کیونکہ اجراء کے پہلے ویک اینڈ پر ہی ایپل نے آئی فون 5 کے 5 ملین یونٹ فروخت کیے تھے۔ یہ دیکھنا البتہ دلچسپ ہوگا کہ آنے والے مہینوں میں یہ اعدادوشمار کیا رخ اختیار کرتے ہیں، جب سام سنگ گلیکسی ایس IV سمیت دیگر اسمارٹ فونز جاری ہوں گے۔ 

0 comments:

Post a Comment