Friday, 22 February 2013

زونگ نے اپنے متوقع پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے نئی ہینڈسیٹ بنڈل آفر – زیڈ ٹی ای اسٹیک ڈیٹا بنڈل – کا اعلان کر دیا ہے۔
تمام موجودہ اور نئے پوسٹ پیڈ صارفین (جو کسی بھی پوسٹ پیڈ پیکیج کے حامل ہوں) صرف 13 ہزار 999 روپے میں زیڈ ٹی ای اسکیٹ حاصل کر سکتے ہیں جس کے ساتھ 12 ماہ تک 2 جی بی ماہانہ کا بنڈل بھی ہوگا۔
زیڈ ٹی ای اسکیٹ زیڈ ٹی ای کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک اینڈرائیڈ ڈیوائس ہے۔ جو اینڈرائیڈ 2.3 چلاتی ہے جبکہ اس میں 4.3 انچ ڈسپلے، 5 میگا پکسل کا کیمرہ، ایج/ایچ ایس یو پی اے/ایچ ایس ڈی پی اے، 800 میگاہرٹز سی پی یو، 512 ایم بی انٹرنل اور 2 جی بی ایکسٹرنل میموری اور کئی جدید خصوصیات شامل ہیں۔
زیڈ ٹی ای اسکیٹ کی دیگر خصوصیات یہ ہیں:
  • او ایس: اینڈرائیڈ او ایس: ورژن 2.3 (جنجربریڈ)
  • سی پی یو: 800 میگاہرٹز
  • ڈیزائن:
    • پیمائش: 125.9 ضرب 67.8 ضرب 10.4 ملی میٹر
    • وزن: 120 گرام (4.23 اونس)
  • ڈسپلے:
    • ٹی ایف ٹی کیپیسٹو ٹچ اسکرین، 16 ملین رنگ
    • سائز: 480 ضرب 800 پکسل، 4.3 انچ (~217 پی پی آئی پکسل ڈینسٹی)
  • میموری:
    • کارڈ سلاٹ: مائیکرو ایس ڈی، 32 جی بی تک
    • انٹرنل: 512 ایم بی ریم
  • کنیکٹیوٹی: جی پی آر ایس، ایج، ایچ ایس ڈی پی اے، ایچ ایس یو پی اے، وائی فائی 802.11 بی/جی، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، بلوٹوتھ، مائیکرو یو ایس بی ورژن 2.0
  • کیمرہ: 5 میگا پکسل، 2592 ضرب 1944 پکسل، آٹوفوکس، ایل ای ڈی فلیش
  • بیٹری:
    • لیتھیم آئیون 1400 ایم اے ایچ بیٹری
    • اسٹینڈ بائے: 288 گھنٹے تک
    • ٹاک ٹائم: 5 گھنٹے تک
تمام ڈیوائسز نیٹ ورک لاکڈ ہیں اور ان پر صرف زونگ کا نیٹ ورک استعمال ہو سکتا ہے۔

شرائط و ضوابط:

  • اگر صارف پری پیڈ پلان استعمال کرتا ہے تو اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسے لازماً پوسٹ پیڈ پلان پر منتقل ہونا ہوگا۔
  • 12 مہینے کا 2 جی بی ڈیٹا بنڈل (2 جی بی ہر ماہ، 12 بل سائیکل کے لیے)
  • 2جی بی سے زائد کے ڈیٹا استعمال کو ڈیفالٹ ڈیٹا پیکیج کے مطابق چارج کیا جائے گا
  • ہینڈسیٹ کی فروخت کے بعد اگر صارف پوسٹ پیڈ سے پری پیڈ پر منتقل ہونا چاہے وہ 2 جی بی مفت ڈیٹا کی سہولت کا اہل نہیں رہے گا
  • 6 ماہ کی معیاری ریپئر وارنٹی، صارف کی جانب سے پہنچایا گیا نقصان وارنٹی کے احاطے میں نہیں آئے گا
  • صارفین موجودہ اور نئے پوسٹ پیڈ کنکشن پر اس آفر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں
  • یہ پرومو آفر صرف ایک نمبرپر حاصل کی جا سکتی ہے، ہینڈسیٹ کی فروخت کے وقت نمبر کو ہینڈسیٹ کے ساتھ میپ کیا جائے گا۔

پروڈکٹ دستیابی (چینلز):

زونگ نے کہا کہ زیڈ ٹی ای اسکیٹ زونگ کے کسٹمر کیئر سینٹرز یا کارپوریٹ سیلز آفسز کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment