Thursday, 14 February 2013

نوکیا اس وقت ہر مہینے نیا آشا فون متعارف کروا رہا ہے۔ حد سے زیادہ مقبولیت اور سیریز کی فروخت کو دیکھتے ہوئے یہ جاننا آسان ہے کہ ایسا کیوں ہے۔

فروری میں ایک اور ٹچ سکرین آشا ڈیوائس کو متعارف کرایا گیا ہے۔ اور وہ ہے ڈوئیل سم آشا 310۔ یہ فون بنیادی طور پر آشا 309 اسمارٹ فون کا ڈوئیل سم ورژن ہے (گو کہ یہ حقیقتاً یہ اسمارٹ فون نہیں ہیں لیکن نوکیا انہیں اسمارٹ فونز ہی کی حیثیت سے مارکیٹ میں پیش کرتا ہے)۔
ڈوئیل سم سپورٹ کے ساتھ نوکیا آشا 310 وائی فائی سپورٹ کے بھی ساتھ ہوگا۔ مزید برآں، نوکیا آشا 310 نوکیا ایکسپریس براؤزر چلائے گا، جو انٹرنیٹ ڈیٹا کو 90 فیصد تک کمپریس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ بھی براؤزنگ تجربے پر کسی سمجھوتے کے بغیر۔
نوکیا آشا 310 فل ٹچ اسکریچ پروف 3 انچ ڈسپلے کا حامل ہوگا۔ اس میں پشت پر 2 میگا پکسل کا کیمرہ ہوگا جبکہ میموری کے لحاظ اس میں اضافی اسٹوریج کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ ہوگی جبکہ 2 یا 4 جی بی کا کارڈ ڈبے میں پہلے ہی سے موجود ہوگا۔
نوکیا نے آشا 310 اسمارٹ فون میں میپس کے ساتھ 40 ای اے گیمز بھی ڈال رکھے ہیں۔
فون کی خصوصیات یہ ہیں:
  • کیپیسٹو، اسکریچ لگنے سے محفوظ ٹچ اسکرین
  • 3 انچ ڈسپلے 240 ضرب 400 پکسل ریزولیوشن اور 65 ہزار رنگ
  • موٹائی: 13 ملی میٹر
  • وزن: 103.7 گرام
  • ڈوئیل سم سپورٹ
  • 20 ایم بی میموری مع مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ
  • پشت پر 2 میگا پکسل کا کیمرہ
  • وائی فائی، بلوٹوتھ 3.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، ایف ایم ریڈیو
  • بیٹری: 1110 ایم اے ایچ بیٹری – 17 گھنٹے ٹاک ٹائم یا 25 دن تک اسٹینڈ بائے
  • سیاہ، سفید اور سنہرے رنگوں میں دستیاب
یہ فون 2013ء کی پہلی سہ ماہی میں 100 ڈالرز یا 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
Read it in english

0 comments:

Post a Comment