Wednesday 27 February 2013

انتظار کی گھڑیاں ختم اور گیمنگ کا وقت شروع۔ پی ایس 3 کے اجراء کے 6 سے زائد سالوں کے بعد سونی نے بالآخر اپنے چوتھے ہوم اور آٹھویں جنریشن کونسول کا اعلان کر دیا۔ ایک طاقتور کونسول ہونے کے علاوہ پلے اسٹیشن 4 سب سے زیادہ سوشل کونسولز میں سے بھی ایک ہے۔
طویل انتظار کے بعد نیو یارک شہر میں ہونے والے اس اعلان میں نئے ڈوئیل شاک کنٹرولر کے ساتھ دیگر چیزوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

ہارڈویئر

پی ایس 4کے اعلان کا سب سے حیران کن حصہ یہ تھا کہ سونی نے گیم کونسول کو وہاں ظاہر نہیں کیا۔ جس کا مطلب ہے کہ گیمنگ کی دنیا اور انٹرنیٹ پر اس حوالے سے ہونے والے تمام تر ہنگامے کے باوجود ہمیں نہیں معلوم کہ دراصل پی ایس 4 ہے کیسا۔
تو آئیے شروع کرتے ہیں، پی اسی 4 آٹھ جی بی جی ڈی ڈی آر5 میموری، 8 کور اے ایم ڈی ایکس 86 “جیگوار سی پی یو” اور جی پی یو کے ساتھ اگلی نسل کےاے ایم ڈی ریڈیو گرافکس کا حامل ہے (جو 1.84 ٹی ایف ایل او پی ایس تک کی کارکردگی فراہم کر سکتا ہے)۔
کنیکٹیوٹی کے معاملے میں بھی یہ کافی شاندار ہے کیونکہ اس میں یو ایس بی 3.0، وائی فائی، ایتھرنیٹ، بلوٹوتھ 2.1، ایچ ڈی ایم آئی، اینالوگ اے وی آؤٹ، آپٹیکل ایس/پی ڈی آئی ایف آڈیو آؤٹ پٹ اور ایک آکژیلری پورٹ شامل ہیں۔
نئی آپٹیکل ڈرائیو بلو-رے کو 6 ایکس اور ڈی وی ڈیز کو 8 ایکس پر ریڈ کر سکتی ہے۔

کنٹرولر

نئے پی ایس4 کا کنٹرولر ڈوئیل شاک 4 ہے، جو شاندار ڈوئیل شاک3 کا جانشیں ہے۔ توقع کے مطابق نیا کنٹرولر اضافی کارگزاری بھی لایا ہے۔ سب سے پہلے تو یہ ظاہراً مختلف ہے اور 210 گرام سے زیادہ کا وزن رکھتا ہے۔ یہ ٹچ پیڈ ناؤ کا حامل ہے (ایک ٹیکنالوجی جو سونی پہلے ہی پی ایس ویٹا میں شامل کر چکا ہے)۔ ایک لائٹ بار بھی ہے جو گیمز میں ‘ہیلتھ’ کی معلومات ظاہر کرتا ہے۔ ایک 3.5 ایم ایم ہیڈفون جیک، ایکسٹینشن پورٹ اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ بھی شامل ہیں۔
کنٹرولر کی ایک بڑی خصوصیت موشن سینسنگ ہے۔ اس میں 3 ایکسس گائرواسکوپ، 3 ایکسس ایکسلرومیٹر اور وائبریشن شامل ہے۔ ایک مونو اسپیکر بھی دیکھا جا سکتا ہے اور ری چارج ایبل کنٹرولر 1000 ایم اے ایچ کی بیٹری کا حامل ہے۔
ڈوئیل شاک 4 کے سامنے کے رخ پر ایک نیا شیئر بٹن موجود ہے اور پہلے کے اسٹارٹ اور سلیکٹ کے بٹنوں کو ایک سنگل آپشن بٹن میں ضم کر دیا گیا ہے۔

گیمز اور یو آئی

نئی ساخت میں سیل آرکی ٹیکچر سے ایکس 86 کی طرف منتقلی کی وجہ سے پی ایس 4 پی ایس3 گیمز چلانے کے قابل نہیں ہوگا یوں اجراء پر صرف لانچ ٹائٹلز ہی دستیاب ہوں گے۔ البتہ یہ کونسول پی ایس1، پی ایس2، پی ایس پی اور پی ایس 3 کے گیمز مستقبل میں بذریعہ انٹرنیٹ اسٹریم کر سکے گا بشکریہ گائیکائی، جو ایک کلاؤڈ سروس ہے جسے حال ہی میں سونی نے خریدا تھا لیکن اس کے اجراء میں ابھی وقت باقی ہے۔ پی ایس 4 گیمز پی ایس ویٹا پر بھی اسٹریم کیے جا سکتے ہیں۔
گیمز ڈاؤنلوڈنگ کے دوران بھی کھیلے جا سکتے ہیں اور ڈاؤنلوڈنگ اس وقت بھی جا ری رہ سکتی ہے جب کونسول بند ہو، سسٹم کے ثانوی پروسیسر کی بدولت۔ ٹائٹلز میں ڈائبلو، فائنل فینٹسی، ان فیمس اور کل زون اجراء پر دستیاب ہیں۔
گیمز کھیلنے کے دوران ان کے علاوہ ایپلی کیشنز بھی کھولی جا سکتی ہیں۔ سونی خصوصی ایپس پر کام کر رہا ہے جو ٹیبلٹس اور اسمارٹ فونز کو سیکنڈری کنٹرولرز کی حیثیت سے کارآمد بنائیں گی۔ اس کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے کہ استعمال شدہ گیمز پلے اسٹیشن 4 پر کھیلے جا سکتے ہیں۔

سوشل فیچرز اور سروسز

پی ایس 4 کا یوزر انٹرفیس پی ایس3 سے مختلف ہے۔ ٹاپ پر ایک نیا نوٹیفکیشن سینٹر ہے اور یو آئی میں کونسول کی سوشل خصوصیات پر زور دیا گیا ہے۔ یو آئی کی زیادہ تفصیلات جلد ظاہر کی جائیں گی لیکن بظاہر انٹرفیس بہت زیادہ چوکور ڈبوں پر مشتمل ہے۔
یہ پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ نیا ڈوئیل شاک ایک مخصوص شیئر بٹن کے ساتھ آتا ہے۔ یہ بٹن آپ کو گیم پلے وڈیوز شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے جو کونسول سے براہ راست کسی ویب سائٹ یا پلے اسٹیشن نیٹ ورک پر اپلوڈ ہوتی ہیں۔ گیمز کو آن لائن لائیو اسٹریم بھی کیا جا سکتا ہے اور دیگر کھلاڑیوں کو رئیل ٹائم میں کھیلتے دیکھنا بھی ممکن ہے۔ ایمیزن انسٹنٹ وڈیو اور نیٹ فلکس جیسی مشہور سروسز بھی پہلے سے دستیاب ہیں۔

پلے اسٹیشن آئی

پلے اسٹیشن آئی کے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب اس میں دو کیمرے شامل ہیں، ہر ایک کا ریزولیوشن 1280 ضرب 800 پکسلز ہے۔ ان کا کم از کم فوکس کرنے کا فیصلہ 30 سینٹی میٹر ہے، فیلڈ آف ویو 85 درجے اور ایف/2.0 اپرچر ہے۔ چار چینل مائیکروفون ایرے بھی نصب ہے۔

مقابلہ

پی ایس 4 کو موجودہ ننٹینڈو کونسول Wii U اور آنے والے مائیکروسافٹ کونسول کی جانب سے مقابلے کا سامنا ہوگا، جس کی رونمائی رواں سال کی جائے گی۔ Wii Uکی گھٹیا سیلز کے باعث کہا جا سکتا ہے کہ ننٹینڈو کونسول پی ایس4 کا حریف ہے یہاں تک کہ ننٹینڈو جلد ہی کوئی جادوئی کرتب دکھائے۔
ایکس باکس 720 (یا جو بھی مائیکروسافٹ اپنے نئے کونسول کو نام دے) سونی کونسول کا بہت بڑا حریف ہوگا، خصوصاً اگر اس میں بیک وارڈ ہم آہنگی شامل ہو، جو میرے خیال میں پی ایس4 کو ایک بہت بڑی تقویت دیتی۔
آپ ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ پی ایس3 کا کیا ہوا؟ جی، یہ فوری طور پر تو کہیں نہیں جا رہا۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ سونی نے پی ایس2 کو پی ایس 3 کے اجراء کے بعد اگلے 6 سال تک زندہ رکھا تھا، اس لیے پی ایس3 بھی کچھ عرصے کے لیے ‘زندہ’ رہے گا۔ اس کی قیمت ضرور کم ہو سکتی ہے جو اسے مزید بہتر کونسول بنادے گی کیونکہ اس کی لائبریری اور اس کی خصوصی فہرست بہت لمبی ہے۔
لیکن اس وقت، صرف سونی کے لیے نہیں بلکہ بحیثیت مجموعی گیمنگ انڈسٹری کے لیے سب سے بڑی تشویش ایپ مارکیٹ کا بڑھتا ہوا بہاؤ ہے۔ گیمنگ مارکیٹ پہلے ہی نیچے کی طرف جا رہی ہے اور ایپ بزنس کو یہاں الزام دیا جاتا ہے اور کوئی بھی اس سے اختلاف نہیں کرتا۔ ایپس کی قیمت، جو کونسول گیمز سے کئی گنا کم ہوتی ہیں (اور ان میں سے کئی مفت ایپس بھی ہوتی ہیں)، اور ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی کوالٹی نے ایک زمانے میں انتہائی منافع بخش گیمنگ انڈسٹری کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

قیمت، دستیابی اور توقعات

سونی نے کہا کہ اس نے کونسول کی قیمت کی افتتاحی قیمت کے بارے میں انہوں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن یہ پی ایس3 کی غیر معمولی افتتاحی قیمت سے کہیں کم ہوگی جو چند مارکیٹوں میں 800 ڈالرز کی بھاری قیمت پر جاری ہوا تھا۔ پی ایس4 رواں سال 2013ء کے موسم خزاں میں یعنی چوتھی سہ ماہی میں جاری ہوگا۔
گو کہ میں اس وقت زیادہ مایوسی نہیں پھیلانا چاہتا، لیکن اس احساس سے میں نکل نہیں پا رہا کہ پی ایس4 اپنے پیشرو کونسولز کی طرح کامیاب نہیں ہوگا اور میں یہ بات طویل المیعاد بنیاد پر کہہ رہا ہے۔ کیونکہ 2013ء سال 2005ء اور 2000ء سے کہیں مختلف ہے۔

0 comments:

Post a Comment