کئی سال کی تعمیر کے بعد،انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پرستاروں کا انتظار ختم ہو گیا ہے کیونکہ براؤزر کا ورژن 10 دنیا میں سب سے بڑے آپریٹنگ سسٹم پر آ رہا ہے۔
یہ ونڈوز 7 کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے جو کمپیوٹر کی دنیا میں نصف لوگوں سے ذیادہ ہیں۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر 10 میں قابلِ ذکر تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن میں جاوا اسکرپٹ کی بہترین تبدیلی قابلِ ذکر ہے۔ یہ ایک بلٹ-ان، ایڈوب فلیش پلیئر کے ساتھ پہلے سے نصب ہے۔ یہ سپیلنگ چیکنگ (Spell Check)،آٹو کریکٹ (Auto Correct) خصوصیات اور تازہ ترین CSS3 بہتری کے ساتھ آتا ہے۔ بہتر ہارڈ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے اس میں زیادہ مؤثر طریقے سے موبائل آلات کی بیٹری کی زندگی بنانے پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔
UI انٹرنیٹ ایکسپلورر 9 کے ہی جیسا ہے لیکن ونڈوز 8 کے لیے نہیں ہے۔ براؤزر کا ایک پری ویو (Preview) ورژن پہلے ہی نومبر سے دستیاب ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر 10 ونڈوز 8 اور ونڈوز فون 8 کا ڈیفالٹ براؤزر بنا دیا گیا ہے۔ البتہ اس بات سے متنبہ رہنا چاہیئے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا بڑا مارکیٹ شیئر بنیادی طور پر اس حقیقت کی وجہ سے ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر دنیا بھر میں فروخت ہونے والے کمپیوٹرز پر پہلے سے انسٹال ہوتا ہے اور اسکا یہ مطلب نہیں کہ اس برانڈ کے وفادار اور پرستار کافی تعداد میں ہیں۔
0 comments:
Post a Comment