Thursday 28 February 2013

اگرچہ ماضی میں صرف ونڈوز اور غیر مقبول WebOS کے لئے ٹیبلٹس بنائے گئے،ایچ پی نے اپنے پہلے اینڈرائیڈ ٹیبلٹ "سلیٹ 7" کا اعلان کر کے مین اسٹریم میں قدم رکھ دیا ہے۔ یہ 7 انچ کا ٹیبلٹ ہے اور اس کی قیمت 170 ڈالر ہے اور ڈبل کور سی پی یو اور آڈیو بیٹس فراہم کرتا ہے۔

ٹیبلیٹ کی تصریحات مندرجہ ذیل ہیں: 
  • اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین
  • 600X1024 پکسلز ریزولوشن کے ساتھ 7 انچ ڈسپلے
  • موٹائی: 10.7mm
    وزن:  372g
  • 1.6Ghz ڈبل کور کارٹیکس اے9 پروسیسر
  • 8 جی بی قابلِ توسیع سٹوریج کے ساتھ 1 جی بی ریم
  • 3mp ایچ- ڈی عقبی کیمرہ
  • وی- جی- اے ثانوی کیمرہ
  • بلوٹوتھ2.1،وائی فائی،مائیکرو یو ایس بی 2.0
  • سیاہ، چاندی، اور سرخ رنگ میں دستیاب ہے

قیمت کم رکھنے کے لیے کوشش کرنے والے مینو فیکچرر نے کچھ خصوصیات کم کر دی ہیں لیکن پھر بھی ایک عمدہ مہذب ڈیزائن پیش کیا ہے۔

مجھے لگتا ہے مجموعی طور پر یہ ایک اچھا ٹیبلٹ ہے،ہم نے پہلے ہی تقریبا ایسے ٹیبلٹس دیکھے ہیں جو سلیٹ 7 کے جیسی ہی قیمت میں ڈبل کور پروسیسرز پر چلتے ہیں جس میں ایسر کی طرف سے متعارف کرایا گیا Iconia B1 بھی شامل ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ یہ ڈیوائس مارکیٹ میں کس قسم کا مظاہرہ کرتی ہے۔؟

0 comments:

Post a Comment