امامت کا بیان
١. امامت کے معنی سردار ہونا ہے، نماز میں ایک شخص ساری جماعت کا امام یعنی سردار ہوتا ہے اور سب مقتدی اس کی تابعداری کرتے ہیں، نماز کی امامت سے مراد مقتدی کی نماز کا امام کی نماز کے ساتھ چند شرائط کے ساتھ وابسطہ ہونا ہے شرائط آگے آتی ہیں
٢. امامت اذان سے افضل ہے یعنی اس میں زیادہ ثواب ہے اور امامت اقتدا سے بھی افضل ہے
جماعت کا بیان
جماعت کی تعریف
مل کر نماز پڑھنے کو جماعت کہتے ہیں جس میں ایک امام اور باقی سب مقتدی ہوتے ہیں، جمعہ اور عیدین کے علاوہ جماعت کے لئے کم سے کم دو آدمی ہونے چاہئے ایک امام دوسرا مقتدی، اگرچہ وہ مقتدی ایک سمجھدار لڑکا ہی ہو پس وہ مقتدی خواہ مرد ہو یا عورت آزاد ہو یا غلام بالغ ہو یا نابالغ سمجھ دار اور خواہ فرشتہ ہو یا جن اور نماز خواہ مسجد میں ہو یا مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ ہو جماعت کہلائے گی اور جماعت کا ثواب ملے گا لیکن جس قدر جماعت زیادہ ہو گی اسی قدر زیادہ ثواب ہو گا
جمعہ اور عیدین کے لئے امام کے علاوہ کم از کم ایسے تین آدمی اخیر نماز تک امام کے پیچھے ہوں جو امامت کے اہل ہوں تو جماعت درست ہو گی ورنہ نہیں

جماعت کی بعض حکمتیں اور فائدے
١. ایک نماز پر ستائیس نماز کا ثواب ملنا
٢. آپس میں محبت اور اتفاق بڑھنا اور دوسروں کو دیکھ کر عبادت کا شوق اور رغبت پیدا ہونا نیک لوگوں اور کاملوں کے قلبی انوار سے دوسروں کے قلوب اور لطائف کا منور ہونا
٣. بزرگ و نیک لوگوں کے ساتھ گناہگاروں کی نماز کا بھی قبول ہو جانا
٤. ناواقفوں کو واقفوں سے مسائل پوچھنے میں آسانی ہونا اور اپنی غلطیوں کی اصلاح اور دوسروں کی اچھائی و عمدگی حاصل کرنا پس یہ نماز کی صحت و تکمیل کا بہترین ذریعہ ہے
٥. نماز میں خوب دل لگنا
٦. ایک دوسرے کے حال کی اطلاع ہونا اور ایک دوسرے کے درد و مصیبت میں شریک ہو سکنا جس سے اخوت و محبت ایمانی میں کمال حاصل ہوتا ہے
٧. بے نمازیوں کا پتہ چلنا اور ان میں تبلیغ اور وعظ و نصیحت کا موقع ملنا
٨. نزول رحمت و قبولیت کے لئے خاص اثر رکھنا
٩. جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا عبادت اور اسلام کی شان اور کلمتہ اللّٰہ کی بلندی اور کفر کی پستی کا ذریعہ ہے
١٠. جماعت پر شیطان کا تسلط نہیں ہوتا
١١. جماعت کے انتظار کے وقت کا عبادت میں شمار ہونا وغیرہ
0 comments:
Post a Comment