Saturday, 16 February 2013

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف:۔
 ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض خصائص یہ ہیں:
1۔ 
سب سے پہلے جس کو نبوت ملی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
2۔ 
قیامت کے روز جو سب سے پہلے قبر سے اٹھے گا وہ آپ ہی ہوں گے۔
3۔ 
قیامت کا دروازہ جو سب سے پہلے کھولے گا وہ آپ ہی ہوں گے۔
4۔ 
شفاعت کی اجازت سب سے پہلے آپ ہی کو دی جائے گی۔
5۔ 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جھنڈا مرحمت ہوگا جس کو ’’لو ا الحمد‘‘ کہتے ہیں۔ تمام مومنین حضرت آدم علیہ السلام سے آخر تک سب اسی کے نیچے ہوں گے۔
6۔ 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے لیے ساری زمین، پاک کرنے والی او ر مسجد ٹھہری۔
7۔ 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے لیے مال غنیمت حلال کیا گیا۔
8۔ 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہی پیشوائے مرسلین اور خاتم النبیین ہیں۔
9۔ 
روز محشر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم آگے ہوں گے اور ساری مخلوق پیچھے پیچھے۔
10۔ 
پل صراط سے سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو لے کر گزر فرمائیں گے۔
11۔ 
اور انبیاء کسی ایک قوم کی طرف بھیجے گئے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تمام مخلوق کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے۔
12۔ 
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ عزوجل مقام محمود عطا فرمائے گا کہ تمام اولین و آخرین (اگلے پچھلے) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حمد و ستائش کریں گے۔
13۔ 
آپ کو جسم کے ساتھ معراج ہوئی۔
14۔ 
اللہ تعالیٰ نے تمام نبیوں سے آپ پر ایمان لانے اور آپ کی مدد کرنے کاوعدہ لیا۔
۔15
آپ کو حبیب اللہ کا خطاب ملا۔ تمام جہاں اللہ کی رضا چاہتا ہے اور اللہ تعالیٰ آپ کی رضا کا طالب ہے سبحان اللہ!
ان کے علاوہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص اور بھی ہیں جن کا بیان سیرت کی کتابوں میں مذکور ہے۔

0 comments:

Post a Comment