Wednesday, 13 February 2013


 جو کسی نبی کی عزت نہ کرے وہ کون ہے؟ 
نبی کی تعظیم کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے بلکہ یہ فرض دوسرے تمام فرضوں سے بڑھ کر ہے توجو شخص کسی نبی کی شان میں کوئی ایسی ویسی بات نکالے جس سے ان کی توہین ہوتی ہو وہ کافر ہے۔

 کیا کوئی شخص عبادت سے نبی ہو سکتا ہے؟ 
نہیں! نبوت بہت بڑا مرتبہ ہے ۔ کوئی بھی شخص عبادت کے ذریعہ اسے حاصل نہیں کر سکتا چاہے عمر بھر روزہ دار رہے۔ ساری زندگی نماز میں گزار دے۔ سارا مال و دولت خدا کی راہ پر قربان کر دے۔ مگر نبوت نہیں پا سکتا۔ نبوت خدا کا عطیہ ہے جسے چاہتا ہے اپنے فضل سے دیتا ہے۔ ہاں دیتا اسی کو ہے جسے اس کے قابل پاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment